مابدولت نے ناصرف،تین حصوں پر مشتمل،اس ناول کو پڑھاہے بلکہ مابدولت تو ایک عرصہ تک اس جن کی صحبت نفع بخش کے متمنی رہے اس شاہکار قصے کے خالق جناب ایم اے راحت صاحب جیسے صاحب طرز مصنف ہیں۔:):)
مابدولت برادرم تابش کے مراسلے میں اپنے تئیں مذکورپاکرمسرورہوئے،تاہم برادرعزیز تابش نے "مابدولت کے ما کو حذف کرکے صرف بدولت لکھنے پراکتفاکیاجوکہ مابدولت کوقدرے شاق گذرا!:);)
مابدولت مندرجہ بالاتصاویرملاحظہ کرکے اپنے اشتیاق پر قابو نہ رکھ سکے اور فیس بک پر "پیام ٹرسٹ"کا صفحہ کھوجا مگر ان تصاویر کی عدم موجودگی مابدولت کا منہ چڑ ا رہی تھی !:):)
بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے تنگ آکر ایک دن مابدولت کے دل میں راتوں رات امیر بننے کی امنگ جاگی.چونکہ معاملہ راتوں رات امیر بننے کا تھا لہذا ہم نے ایک سنیاسی بابا سے رجوع کیا کہ شہرت جن کی زبان زد عام تھی.مدعا ان سے بیان کی .نہایت ہمدردی سے ہمہ تن گوش ہوکر ہماری داستان زبوں حالی سن کر ان کا دل...
وعلیکم السلام
مکرمی جناب تبسم رسول صاحب
مابدولت آپ کو اس محفل رنگ وبومیں خوش آمدیدکہنے کے ساتھ یہ باور کرانا ازبس ضروری خیال کرتے ہیں کہ اپنے نام نامی کے عین مصداق ،آپ یہاں اپنے تئیں ہمیشہ متبسم پائیں گے۔
:welcome: ۔:):)
:good: :zabardast1: :great: :best: مابدولت برادرم محمدتابش صدیقی کے اس کارہائے نمایاں پراظہارتہنیت کے لئے الفاظ کے حوالے سے خودکوتہی دست وتہی داماں پاتے ہوئے طغروں کے وسیلے اپنے قلبی جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔قبول فرمائیے،طابش بھائی!:a6: بہت بہت :congrats:۔ :):)
اپنے متعلقہ پیشے سے وابستہ انواع واقسام کی تشبیہات سے ایک حجام کی اپنی رفیقہُ حیات سے ایک نامہُ دلربائیاں کی وساطت مدعائے روزمرہ کے بیان کی عکاسی کے اس پیرایہؐ دلگداز کو ملاحظہ کرکے مابدولت عش عش کراٹھے۔ بہت عمدہ برادرم یوسف سلطان ۔:):)
سولہ ہزار بار اپنی جنبش انگشت سے اس دیوان کو معلوماتی ،تفریحی ،المیہ ،طربیہ اور بسا اوقات (بصورت حاجت الوقتی) تلخ وشیریں زروجواہر سے آراستہ و پیراستہ کرنے پر مابدولت برادرم وارث کو قلب کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے میں ایک حظ بے پایاں محسوس کررہے ہیں.:):)