نتائج تلاش

  1. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    محترم برادرم نبیل ازم کہ جن کی مراسلوں کے لئے مابدولت ایک دائمی حسرت ویاس کی کیفیت میں گرفتار۔چھلاوے کی مانند جلوہ افروز ہوکر بادصبا کی مافق ایک لمحہ قلیل کے لئے ٹھنڈی خوشبو چہارسو پھیلاکر،محفلین کو تشنہ کام چھوڑ کرفضائے بسیط کی وسعتوں میں کھوجاتے ہیں۔:):):)
  2. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    مابدولت کو گمان موہوم ہے کہ دودھ کے کاروبار سے وابستہ ایک قوم کو کہا جاتاہے!تاہم بطور یقین محکم مابدولت اس ضمن میں خاموشی کو ترجیح دینگے ۔:);)
  3. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    مابدولت پھر اسی لاچاری کا رونا روئیں گے کہ محض ایک ریٹنگ کا اختیار بہم میسر ہے ورنہ یہ مراسلہ مابدولت کے قلب خفقان زدہ کو اس قدر بھاگئی ہے کہ " متفق " ،" زبردست " اور " پسندیدہ " کی ریٹنگ عطا کرنے کے لئے بھی مابدولت کی مخروطی انگلیاں اعصابی تناؤ کی کیفیت سے دوچار ہیں،:):)
  4. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    arifkarim و یاز ازم ہر دو حضرات نکتہ داں و نیرنگ خیالاں نے اپنی فسوں خیزی طبع سے ایسے دلخوش کن شگوفے بوسیلہ اپنے مراسلوں کے یہاں بکھیرے ہیں اور حقائق پر مبنی مزاح کے گوناگوں پھول چن چن کر اس لڑی میں پرو دیےکہ جن کی مہک سے یہ محفل گل وگلزار ہوگئی اور جنہوں نے مابدولت کے کامل یک ماہ تک کے...
  5. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    ہا ہا ہا ہا ہا ،اور اس کے بعد اس قہقہے کی بازگشت جو تادیر ایک طمطراق دیدنی کے ساتھ قائم رہی ! :):)
  6. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    ہا ہا ہا ہا ہا ،اور اس کے بعد اس قہقہے کی بازگشت جو تادیر ایک طمطراق دیدنی کے ساتھ قائم رہی ! :):)
  7. محمد امین صدیق

    ازم اور ان کی اقسام

    مابدولت برادرم یاز کے اس فی البدیہہ فقرے پر ،تمامتر جاہ و جلال کے باوجود ،ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کئے بنا نہ رہ سکے ،جس نے ایک لمحے کے لیے خود مابدولت کو بھی لرزہ براندام کرکے رکھ دیا!:):)
  8. محمد امین صدیق

    شجرہ نسب

    گوکہ اس حقیقت کاادراک رکھتے ہوئے بھی کہ برادرم زیک کو (نجانےکیوں) مابدولت کے شجرۂ نسب سے کوئی دلچسی نہ ہوگی ،پھربھی مابدولت لڑی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہرخاص وعام کو مطلع کرناازبس ضروری خیال کرتے ہیں کہ اہل فرنگ کی کسی بھی قدیم وجدید تکنیک کو استعمال کئے بغیر ،مابدولت کو اپنی دس پشتیں ایک...
  9. محمد امین صدیق

    بے ادب رکشے

    برادرم یوسف سلطان کے روئیداد دلدوز کو پڑھ کرمابدولت متضاد جذبات کا شکار رہے۔کبھی اول العزم رکشہ ڈرائیور کی جراُ ت رندانہ پر دم بخود ،توکبھی برادرم یوسف سلطان کی بے بسی اور ناگفتہ بہ انجام سے قربت پر رنج والم سے ملول اور کبھی گاڑیوں کے پس وپشت انواع واقسام کے ذومعنی جملوں پر فلک شگاف قہقہہ مار کر...
  10. محمد امین صدیق

    مبارکباد عارف بھائی کو 26000ہزار مراسلوں پر۔۔۔۔۔

    مابدولت کی جانب سے برادرم عارف کریم کو پرخلوص دلی مبارک باد۔:):)
  11. محمد امین صدیق

    کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

    بصری صلاحیتوں سے مامور،اس گولی کو ملاحظہ کرکے مابدولت کو ایک خوشگوارحیرت ہوئی!:):):)
  12. محمد امین صدیق

    کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

    اس پرسان حالی کے لئے مابدولت برادرم الہلال کا قلب کی عمیق گہرائیوں سے مشکور ہیں۔:) :)
  13. محمد امین صدیق

    کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

    تیروتفنگ سے مسلح وخشمناک تیوروں،کہ ہیبت سے جن کی ناظرین بے تقصیر سراپا لرزہ براندام، سے آراستہ دشمنوں کی غیرآتشیں گولیوں کی موسلادھاربارش کے درمیان عزت مآب مولابخش صاحب کایوں فکرمرگ سگاں سے بے بہرہ ایستادگی، مابدولت کے اس گمان موہوم کویقین پختہ میں بدل رہی ہے کہ حضرت کو کسی ذریعہء...
  14. محمد امین صدیق

    کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

    " پرمزاح " کی ریٹنگ دینے کے باوجود ،مابدولت اس مبہم سوال وجواب ،جو کہ دو عزیز محفلین کے مابین وقوع پذیرہوئی ہے، کے مفہوم ووضاحت سے آگاہی کے خواہشمند ہیں۔:):)
  15. محمد امین صدیق

    مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

    برادرم راحیل فاروق کے اس دلچسپ اورعلم افزا مراسلے کو پڑھ کر مابدولت اپنے آپ کو کلمات دادوتحسین کے ضمن میں تہی دست پارہے ہیں.۔:best:
  16. محمد امین صدیق

    مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

    بلا شبہ ہماری اپنی زبان پنجابی سے ہمہ وقت چپکے رہنے والے چوہدری صاحب کو سلیس مگر شستہ اردو میں مراسلہ نگاری کرتے دیکھ کر مابدولت خوشگوار حیرت میں غلطاں و پیچاں ہیں!:);)
  17. محمد امین صدیق

    مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

    عزیزم یاز کواس کار ہاے نمایاں پر مبارک باد پیش کرنے میں مابدولت کا کسی سے پیچھے رہنا امرناممکنات میں شامل ہوگا. مبارک ہو برادرم یاز ۔ :congrats: ۔:):)
Top