اوہو، یہ تو میں نے دیکھا ہی نہیں کہ فرحت کیانی یہ غزل پہلے سے پیش کرچکی ہیں۔ دراصل، میں نے جاوید اختر کے نام کے تحت دیکھا تو وہاں دکھائی نہیں دی۔ احمد بھائی، اب آپ ہی ان لڑیوں کو ضم کرنے کا نیک کام کردیجئے!
لڑکے نے انتہائی بیہودہ اور بھونڈی حرکت کی تھی جس کا جواب یہی بنتا تھا۔ گھٹیا فلمیں دیکھ دیکھ کر لوگ مقدس ترین جذبات کا اظہار بھی کمینے پن کی انتہا پر جا کر کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی لغویات کو محبت تو ہرگز نہیں کہا جاسکتا!
نگل گئے سب کی سب سمندر زمیں بچی اب کہیں نہیں ہے
بچاتے ہم اپنی جان جس میں وہ کشتی بھی اب کہیں نہیں ہے
بہت دنوں بعد پائی فرصت تو میں نے خود کو پلٹ کے دیکھا
مگر میں پہچانتا تھا جس کو وہ آدمی اب کہیں نہیں ہے
گزر گیا وقت دل پہ لکھ کر نجانے کیسی عجیب باتیں
ورق پلٹتا ہوں میں جو دل کے تو سادگی اب کہیں...
واہ، واہ، سبحان اللہ۔ حضرت جی، کیا ہی عمدہ اور معلوماتی مضمون پیش کیا ہے آپ نے۔ جزاک اللہ خیراً
ویسے تو پورا مضمون ہی انتہائی دلچسپ اور شاندار ہے مگر مجھے یہ جملے بہت ہی پسند آئے:
”شاعری کی کرشمہ کاری کی تحلیل یوں بھی آسان نہیں کہ جہاں لاوا ہے وہاں آگ بھی ہے، جہاں آگ ہے وہاں راکھ بھی ہے، جو جلتا...
سر، بہت خوب شراکت ہے لیکن اگر کتاب سامنے رکھ کر ایک بار اس اقتباس کا پروف پڑھ لیا جائے اور شعروں کے مصرعے الگ الگ کردئیے جائیں تو اس کا رنگ مزید نکھر جائے گا۔
ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا
واہ، بہت خوب!
میرے خیال میں تو اس شعر میں سفر اور ہمسفر کی مناسبت سے ’رستہ‘ ہی آئے گا لیکن اگر کسی نے منیر کی کتاب میں یہ غزل دیکھی ہو تو وہ بہتر بتاسکے گا۔ علاوہ ازیں، ’ وہ کام شاہِ شہر سے یاں شہر سے ہوا‘ میں کچھ گڑبڑ لگ...
انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر تو اب تقریباً تمام بنوک (بینکس) ہی جاری کرتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔ دراصل، یہ عام بینک اکاؤنٹ نمبر سے پہلے چند انگریزی حروف اور ہندسے لگا کر بنایا گیا ایسا اکاؤنٹ نمبر ہوتا ہے جس کے ذریعےدنیا کے کسی بھی ملک میں رقم سہولت سے منتقل کی جاسکتی۔ آپ اس...
قیصرانی بھائی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ پے پال سے مستفید نہیں ہوسکتے شاید۔ انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر مل جائے تو پیسے بہت سہولت سے اور براہِ راست منتقل ہوسکتے ہیں۔
باپ: بیٹا، کیوں رو رہے ہو؟ مجھے اپنا دوست سمجھو اور کھل کر بتاؤ۔
بیٹا: کچھ نہیں یار طفیل! سبزی کے پیسوں سے اپنے والی کو ایزی لوڈ کروا دیا تو تیرے والی نے بہت مارا۔