بقدر آگہی غم زندگی کا
شاہد ملک (روزنامہ پاکستان، لاہور۔ یکم ستمبر 2013ء)
ادب کے کسی بھی طالب علم کے لئے یہ عجیب سی خبر ہو گی کہ نامور شاعر عبدالحمید عدم ملٹری اکاؤنٹس میں محکمانہ ترقی کے امتحان میں فرسٹ آئے تھے ۔ میرے لئے اس سے زیادہ عجیب بات منفرد غزل گو شاہد نصیر کے ساتھ اپنا ابتدائی تعارف ہے...