نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    احمد بھائی ، یاد پڑتا ہے کہ یہ واقعہ بھی ابن جوزی کی کتاب الاذکیاء میں مذکور ہے ۔ ترجمے میں بعض اوقات وہ لطیف پہلو غائب ہوجاتے ہیں کہ جو عربی الفاظ میں پوشیدہ ہوتے ہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    کیا ہورہا ہے اس لڑی میں ؟ :grin:
  3. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ابن جوزی نے ایک کتاب بعنوان کتاب الاذکیاء بھی لکھی تھی جس میں دانا اور عقلمند لوگوں کے لطیف واقعات بیان کیے تھے ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "لطائفِ علمیہ" کے نام سے کئی دہائیوں پہلے کراچی سے شائع ہوا تھا اور ایک عرصے تک میرے پاس رہا ۔ کیا اخبار الحمقٰی والمغفّلین کا ردو ترجمہ کیا جاچکا ہے ؟ اگر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    احبابِ کرام ! دوسال پرانی یہ غزل پیشِ خدمت ہے ۔ امید ہے کہ کچھ اشعار تسکینِ ذوق کا باعث ہوں گے ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! *** نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے وہ اکیلا ہے اکیلا ہی رہا کرتا ہے دل جو بجھتا ہے تو ہوتی ہے فروزاں کوئی یاد اک دیا مجھ میں بہرحال جلا کرتا ہے غم رسیدہ ہوں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    آنچ دھیمی رکھیں بھئی ۔ اتنی حدت ٹھیک نہیں ہے۔ :)

    آنچ دھیمی رکھیں بھئی ۔ اتنی حدت ٹھیک نہیں ہے۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

    آپ خدمتِ خلق ، رفاہِ عامہ اور انسانی ہمدردی وغیرہ وغیرہ کے جذبے کے تحت وہ وظیفہ شائع کیوں نہیں کردیتیں؟!
  7. ظہیراحمدظہیر

    اكنوں كِرا دماغ كه پرسد ز باغبان بلبل چه گفت ، گل چه شنید و صبا چه كرد

    اكنوں كِرا دماغ كه پرسد ز باغبان بلبل چه گفت ، گل چه شنید و صبا چه كرد
  8. ظہیراحمدظہیر

    محمد احسن سمیع راحلؔ بھائی ، السلام علیکم ! امید ہے آپ اور اہلِ خانہ بفضلِ تعالیٰ بخیر و عافیت...

    محمد احسن سمیع راحلؔ بھائی ، السلام علیکم ! امید ہے آپ اور اہلِ خانہ بفضلِ تعالیٰ بخیر و عافیت ہوں گے ۔ اگر موقع ملے تو اپنی خیریت کے دو الفاظ لکھ ڈالیے گا۔ اللہ کریم تمام لوگوں کو ، آپ کو اورآپ کے اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے اور رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ آمین۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    محفل چائے خانہ

    صدیقی صاحب نے اچھا اور شگفتہ مضمون لکھا ہے ۔ اس مضمون نے نہ صرف چند پرانے الفاظ کو زندہ کیا بلکہ معدوم ہوتی ہوئی کچھ اشیا کا ذکر بھی تازہ کردیا۔ ٹامک (میم مفتوح) کا سراغ یہ ہے کہ ٹامک ایک بہت بڑے ڈھول کو کہتے ہیں ۔ ایک بہت بڑی اور بھاری لوہے کی پیالہ نما کڑاہی پر چمڑا منڈھ دیا جاتا ہے اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    استاد اے آئی اب شطرنج بھی کھیلنے لگے ہیں اور ایسا کھیلتے ہیں کہ بس! پچھلے دنوں استاد نے شطرنج کے سب سے زیادہ طاقتور انجن Stockfish کے ساتھ مقابلہ کیا ۔ شطرنج کے حلقوں میں اس مقابلے کی آج کل بڑی شہرت ہے۔ میرے بیٹے نے اس مقابلے کی ویڈیو مجھے بھیجی جس کا ربط ذیل میں دے رہا ہوں ۔ ویڈیو دیکھتے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ابنِ انشا — صدارت

    بہت شکریہ ،علی بھائی ! آپ کا مراسلہ نشان زد کردیا ہے تاکہ حسبِ خواہش ان ویڈیوز کو دیکھ سکوں۔ یہ روابط عطا کرنے کے لیے ایک دفعہ پھر آپ کا شکریہ!
  12. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو اِس راہ میں زمانا ہوا

    ویسے تو راحل اور ریحان صاحبان اس کی تفصیلی وضاحت فرما چکے ہیں اور اعجاز بھائی بھی آپ کی تسلی کے لیے تائید کرچکے ہیں ۔ یوں تو مسئلۂ مذکور کی تائید میں سینکڑوں اشعار پیش کیے جاسکتے ہیں لیکن سرِ دست میرؔ کا یہ مطلع دیکھ لیجیے: تجھ سے ہر آن مرے پاس کا آنا ہی گیا کیا گلہ کیجے غرض اب وہ زمانہ ہی گیا
  13. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو اِس راہ میں زمانا ہوا

    میں نے کبھی زمانہ کا املا زمانا نہیں دیکھا ۔ اس کی وجہ میرے مطالعے کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ برادرم عظیم اگر آپ زمانا کی دو چار مثالیں عطا فرمائیں تو اپنے علم میں اضافے کے لیےممنون رہوں گا۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ! مہر نستعلیق تھیم اچھا اضافہ ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اللہ اللہ ! مہر نستعلیق زندہ باد! یہ تھیم بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ!

    اللہ اللہ ! مہر نستعلیق زندہ باد! یہ تھیم بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عبدالرؤف ، بہت شکریہ اس سلسلے کو جاری رکھنے کا۔ ایک دو اشعار پر میں مختصراً کچھ عرض کرتا ہوں۔ اس شعر میں بھی گرامر کی غلطی ہے ۔ شعر میں اور تو ہر قسم کی خامی چل سکتی ہے لیکن گرامر اور تلفظ کی غلطی کی گنجائش بالکل بالکل بالکل بھی نہیں ہوتی ۔ گرامر کی غلطی سے بچنے کا ایک سادہ سا...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ڈٹے رہیں ۔ بس دس پندرہ سال اور گزاردیں اسی طرح ۔ پھر اس کے بعد آپ عادی ہوجائیں گے۔ :grin:

    ڈٹے رہیں ۔ بس دس پندرہ سال اور گزاردیں اسی طرح ۔ پھر اس کے بعد آپ عادی ہوجائیں گے۔ :grin:
  18. ظہیراحمدظہیر

    مبارک ہو معان بھائی! آپ کی تمام دعاؤں پر آمین!

    مبارک ہو معان بھائی! آپ کی تمام دعاؤں پر آمین!
  19. ظہیراحمدظہیر

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہیے!

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہیے!
  20. ظہیراحمدظہیر

    دیوتا علامت ہے

    نظم میں بیان کردہ تمام خصوصیات سے تو لگ رہاہے کہ دیوتا کی علامت بیگم کے لیے استعمال کی گئی ہے۔ :unsure:
Top