نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، شعر تو اچھا ہے لیکن دوسرا مصرع ہاتھ سے نکلا جارہا ہے ۔ اس کا وزن سنبھالیے۔ :)

    معان بھائی ، شعر تو اچھا ہے لیکن دوسرا مصرع ہاتھ سے نکلا جارہا ہے ۔ اس کا وزن سنبھالیے۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    علی وقار ، بھائی ایسے اشعار اور ایسی باتیں تو سینہ گزٹ ہی ہوتے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ نسیم...

    علی وقار ، بھائی ایسے اشعار اور ایسی باتیں تو سینہ گزٹ ہی ہوتے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ نسیم امروہوی ان غیرسنجیدہ اشعار کو اپنی کسی کتاب میں شامل کریں گے۔ کوئی اور اپنی کتاب میں ان کا ذکر کردے تو اور بات ہے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اچھی تجویز ہے ، اکمل! دو تین سالوں سے اسی طرح کی بات میرے بھی ذہن میں آتی رہی ہے کہ میر ، غالب،...

    اچھی تجویز ہے ، اکمل! دو تین سالوں سے اسی طرح کی بات میرے بھی ذہن میں آتی رہی ہے کہ میر ، غالب، اقبال اور دیگر ادبی مشاہیر کے نام سے محفل پر ہفتہ منایا جائے یعنی ہفتۂ غالب ، ہفتۂ اقبال وغیرہ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کرے گا کون؟! تجویز دے کر تو خود کوپھنسانے والی بات ہے۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    نوازش، بہت شکریہ! ممنون ہوں ، ساگر بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    بہت شکریہ ، علی بھائی! بہت مشکور ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    آداب ، آداب! بہت بہت شکریہ ، احمد بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ دل بڑھادیتے ہیں آپ ۔ دو تین دن تو اب بھی اداس رہ سکتے ہیں ۔ ایسی بھی کیا بات ہے ، احمد بھائی ۔ شادی شہدا ہونے کے بعد اداس ہونے کے حقوق غصب تھوڑی ہوجاتے ہیں۔:)
  7. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    بہت شکریہ، نوازش! بہت ممنون ہوں ، سیما آپا!
  8. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    بہت شکریہ، جناب شعیبی صاحب ! بہت ممنون ہوں ۔ بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ رونق افروز ہوتے رہیں گے۔ بہت شکریہ!
  9. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    آداب ، بہت نوازش! بہت شکریہ فرخ بھائی ۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    نوازش ، بہت شکریہ، معان بھائی! ممنون ہوں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔ بے شک خوشی اور اداسی سارے ہی رنگ زندگی کے ہیں ۔ شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک!
  12. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عاطف بھائی ، ادب کے ہر سنجیدہ طالبِ علم کی نظر سے نکاتِ سخن ضرور گزرتی ہے۔ یا یہ کہیے کہ گزرا کرتی تھی۔ حشو کے بارے میں اساتذہ کے کچھ اشعار بطور مثال پیش کرنا چاہتا تھا ۔ میؔر کا ایک شعر نکاتِ سخن ہی سے مل گیا۔ ایک اور شعر کسی نامعلوم شاعر کا بھی اس ضمن میں لکھا ہوا تھا ۔ جلوے نہیں ہیں جام میں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    راحل بھائی ، جوں جوں میں "ووں ووں" ہوتا جارہا ہوں توں توں کوئی پرانی روح مجھ میں حلول کرتی جارہی ہے۔ بعض دفعہ ایسی قدیم باتیں مجھ سے خودبخود سرزد ہوجاتی ہیں ۔ :D
  14. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    حلوے کے بارے میں حیلے بہانے نہیں چلیں گے ۔ آپ فوراً سے چار ڈبے دوبارہ بھجوائیں ورنہ ہم آپ کا ڈبہ گول کروادیں گے ۔ حلوہ مافیا سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں ۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    احبابِ کرام ! چند ماہ پہلے یہ ارادہ لے کر عازمِ محفل ہوا تھا کہ پچھلے دو تین سالوں میں جو آٹھ دس تازہ غزلیں اور دو تین نظمیں جمع ہوگئی ہیں انہیں ایک ایک کرکے ہر ہفتے پوسٹ کروں گا لیکن درمیان میں دیگر سرگرمیاں اور دلچسپیاں آڑے آگئیں اورسخن سرائی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ۔ اس سلسلے کو اب دوبارہ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اچھا شعر ہے ۔ مجھے بھی امید افزا اشعار بہت پسند ہیں خصوصاً باری تعالیٰ کے رحم وکرم سے متعلق ۔...

    اچھا شعر ہے ۔ مجھے بھی امید افزا اشعار بہت پسند ہیں خصوصاً باری تعالیٰ کے رحم وکرم سے متعلق ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    عدنان بھائی ، ہم سب ہی طالبانِ علم ہیں ۔ تشدید اور کھڑے الف یا الف مقصوریٰ کے علاوہ تو کوئی...

    عدنان بھائی ، ہم سب ہی طالبانِ علم ہیں ۔ تشدید اور کھڑے الف یا الف مقصوریٰ کے علاوہ تو کوئی اور کمی نہیں ہے ۔ براؤزر کے کیبورڈ میں تشدید (E) پر ہے اور کھڑا الف( }) پر ہے۔ دونوں کے لیے پہلے shfit دبانا پڑتا ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عبارت میں حشوِ قبیح کئی طرح سے داخل ہوسکتا ہے: اول: ہم معنی الفاظ کا استعمال ۔ مثلاً صبا گلزار و گلشن سے عجب گل چن کے لاتی ہے۔ اس مصرع میں گلزار یا گلشن دونوں میں سے صرف ایک لفظ ضروری ہے ۔ دوسراغیر ضروری ہے۔ دوم: مضمون کی تکرار: جو بات عبارت کے سیاق و سباق سے خود بخود ظاہر ہورہی ہو اس کو الفاظ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    یا حیرت! میں ہی شاید ٹھیک سے نہیں سمجھا سکا۔ خیر، دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔ پہلی بات تو یہ سمجھیے کہ حشو ، زائد ، زائدہ ، زوائد ، اضافی ، غیر ضروری ان تمام الفاظ سے ایک ہی چیز مراد ہے۔ ( زوائد جمع ہے زائدہ کی) ۔مذکورہ بحث میں یہ سب اصطلاحات ہم معنی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ کوئی بھی لفظ مطلقاً حشو یا...
  20. ظہیراحمدظہیر

    حقیقت!

    حقیقت!
Top