نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    بعض اوقات کی بورڈ تعاون نہیں کرتا لیکن کوشش کرنا چاہیے کہ اللّٰہ لکھا جائے ۔ اللّٰہ کریم...

    بعض اوقات کی بورڈ تعاون نہیں کرتا لیکن کوشش کرنا چاہیے کہ اللّٰہ لکھا جائے ۔ اللّٰہ کریم کوتاہیاں معاف کرنے والا ہے۔ معذرت چاہتا ہوں اگر میری بات گراں گزری ہو۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    بیشک، اللّٰہ کریم بہت سننے والا ہے ۔ عدنان بھائی ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ اللّٰہ کے اسمِ جلالہ...

    بیشک، اللّٰہ کریم بہت سننے والا ہے ۔ عدنان بھائی ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ اللّٰہ کے اسمِ جلالہ کو جس طرح لکھنے کا حق ہے ویسے ہی لکھا جائے ۔ جب میں اور آپ اپنا نام غلط لکھا ہوا دیکھنا پسند نہیں کرتے تو ادب کا تقاضا ہے کہ رب العالمین کا ذاتی نام بھی ٹھیک لکھا جائے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ان شاء اللّٰہ العزیز جیسے ہی کچھ فرصت اور یکسوئی ملتی ہے میں حاضر ہوکر اپنی اس گفتگو کو مکمل کرتا ہوں ۔ بھرتی کے الفاظ کے ضمن میں پوچھے گئے سوال پر اپنی عاجزانہ گزارشات بھی گوش گزار کروں گا ۔ کوشش رہے گی کہ رمضان المبارک کی ایک ماہ طویل تعطیلات پر جانے سے قبل اس موضوع کو مکمل کردیا جائے۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    اس شعر پر راحل بھائی تفصیلی تبصرہ کرچکے ہیں ۔ لفظ غبی کے حوالے سے جو تجزیہ انہوں نے لکھا وہ قابلِ غور ہے اور امید ہے کہ شاعر اس کی روشنی سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ ویسے یہ شاعر صاحب غزل لگانے کے بعد کہاں غائب ہوگئے ہیں ۔ اگر حقہ بریک سے فارغ ہوگئے ہوں تو آکر مکالمات میں شرکت فرمائیں اور نقد و نظر...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    اس شعر پر برادرم احسن راحل جامع تبصرہ کرچکے ہیں اور خوبصورت اصلاح بھی دے چکے ہیں۔ سو اس شعر پر بات کرنے کے لیے کچھ زیادہ نہیں بچا۔ لیکن اس وقت چونکہ دھاگے میں حشو زائد اور بھرتی کے الفاظ پر بات ہورہی ہے اس لیے اس شعر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ مختصر نکات بیان ہوجائیں تو اچھا ہے ۔ جیسا کہ راحل...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    احسن بھائی ، اس نششست میں آپ کو شریک دیکھ کر دلی خوشی ہوئی! یہ چراغ جو آپ جلارہے ہیں دیر تک اور دور تک روشنی دیں گے۔ ان شاء اللّٰہ۔ غزل کے دیگر اشعار پر میں بھی جلد ہی بشرِ فرصت کچھ عرض کرتا ہوں ۔ ان شاء اللّٰہ ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    اچھا سوال پوچھا ہے آپ نے ، خواہرم صابرہ ! میں تو گاجر کے حلوے کی توقع کررہا تھا لیکن اس بار بھی سوال کے ساتھ قدم رنجہ فرمایا ہے آپ نے ۔ خیر ، حلوہ ادھار رہا ۔ :) پہلے آپ کے سوال کو دیکھ لیا جائے ۔ اس موضوع کے بارے میں اس سے پہلے بھی محفل کے کئی دھاگوں میں جزئیات کے ساتھ بہت کچھ تفصیل...
  8. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عرفان بھائی ، جدید شعرا کے ہاں لفظ جوں بمعنی جیسے کا استعمال مجھے شعوری کوشش سے زیادہ عجزِ کلام کا مظہر معلوم ہوتا ہے۔ اگر اس متروک لفظ کو شعوری طور پر زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہوتی تو اس کی مثالیں نثر میں بھی نظر آتیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ کچھ شاعر حضرات متبادل پیرایہ ڈھونڈنے کے بجائے وزن کی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    مجھ کوں بھی سر میں یہ کھاج ہوا تھیں کبھو
  10. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ: جوئیں کھا گئیں تبصرے کیسے کیسے
  11. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عاطف بھائی اور علی وقار بھائی ، یا تو اس موضوع پر میرے وضاحتی مراسلے میں کچھ کمی رہ گئی یا پھر آپ حضرات نے بغور نہیں دیکھا۔ :) بات تو لفظ "جوں" کے متروک ہونے کے بارے میں ہورہی ہے ۔ جوں کا توں ، جونہی ، جوں جوں وغیرہ تراکیب کے متروک ہونے کا تو کسی نے بھی ذکر نہیں کیا ۔ یہ تراکیب تو مستعمل ہیں۔...
  12. ظہیراحمدظہیر

    محمد ریحان قریشی بھائی ، میر دردؔ کی یہ پوری غزل یہاں اس لڑی میں موجود ہے ۔ آپ کو بقیہ اشعار...

    محمد ریحان قریشی بھائی ، میر دردؔ کی یہ پوری غزل یہاں اس لڑی میں موجود ہے ۔ آپ کو بقیہ اشعار بھی پسند آئیں گے۔ میردردؔ میرے بھی پسندیدہ شاعروں میں سے ہیں۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عاطف بھائی ، جیسا کہ اوپر لکھا کہ کوئی بھی لفظ آہستہ آہستہ متروک ہوتا ہے۔قلی قطب شاہ اور ولی دکنی کے زمانے میں جوں اور جیوں مین اسٹریم اردو یعنی روزمرہ گفتگو کا حصہ تھے چنانچہ اس دور اور اس کے فوراً بعد کے شعرا کے ہاں یہ الفاظ بکثرت نظر آتے ہیں ۔ لیکن اس کے بعد بتدریج اس کا استعمال کم ہوتے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عرفان بھائی ، جیسا کہ ریحان نے نشاندہی کی ، شہباز شمسی صاحب کے شعر میں ٹائپو ہے۔ جونہی اور جوں ہی دونوں طرح سے لکھا جاتا ہے ۔آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ لفظ تو عام مستعمل ہے ۔ جوں اور جیوں ایک ہی لفظ کے دونوں املا قدیم اردو میں رائج تھے لیکن اب دونوں ہی متروک ہیں۔ ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنی کتاب "قدیم...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل ۔ بیادِ خواجہ میر درد ۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے

    واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے عاطف بھائی! بہت داد! عاطف بھائی ، چوتھے شعر میں ٹائپو کو دیکھیے گا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے جِن بھوت

    نین بھائی ، آپ کی طرف نہیں بلکہ آپ کے برابر میں ہی کھڑا ہوا ہوں تالاب کے کنارے ۔ مچھلی کا اشارہ آپ کی طرف نہیں تھا ۔ آپ تو صدف گہر دار ہیں اس پانی کے ۔ ( پھڑکتےلال پان تین عدد)
  17. ظہیراحمدظہیر

    علی وقار بھائی، یہ سب باتیں ایک زمانہ پہلے سنی تھیں اور اب یاد کرنے پر بھی ٹھیک سے یاد نہیں...

    علی وقار بھائی، یہ سب باتیں ایک زمانہ پہلے سنی تھیں اور اب یاد کرنے پر بھی ٹھیک سے یاد نہیں آتیں کہ ان باتوں کو اہمیت نہیں دی تھی ۔ نسیم امروہوی نام تھا شاید۔ امروہوی کا تو یادہے باقی کا خدا جانے ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    متفق۔ حکیم سعید حقیقت میں قوم کے مخلصین اور خیر خواہوں میں سے تھے۔ انہوں نے ویسے تو بہت سارے فلاحی کام کیے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ماہانہ رسالے "نونہال"کے ذریعے کئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا سب سے اہم کام کیا ۔ نونہال میں بھی نوجوانی تک باقاعدگی سے پڑھا کرتا تھا۔ میری ایک نظم...
Top