نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    اکتیس بتیس سال پہلے امریکا ہجرت کے وقت کتابیں دوست احباب کو دے دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ہجرت سےپہلے بھی دو تین بار جب شعر و ادب سے توبہ کی تو تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری کم بخت تو گلے میں ایسی فٹ ہوئی کہ بانس کی حاجت ہی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ہممم! تو لیگ اسپن کے علاوہ گگلی کی بھی ماہر ہیں آپ ! بالکل ٹھیک۔ گویا بیک فُٹ پر کھیلنا پڑے گا ۔ :D
  3. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    صابرہ امین زندہ باد! اگلے الیکشن میں میرے تینوں ووٹ آپ کے ہوئے ۔:D
  4. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    گم باجی ، بالکل ! یہ عاجزانہ درخواست میں نے ان سے بھی کی تھی۔ بلکہ وہ تمام اراکین جن کے نام انگریزی میں ہیں یا تھے اور جن سے میری مراسلت رہی میں نے ان تمام لوگوں سے یہ درخواست کی ہے ۔ میں صرف درخواست ہی کرسکتا ہوں ، نام اردو میں تبدیل کرنا یا نہ کرنا ہر رکن کا اپنا فیصلہ ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ہائیں ! یہ حیرانگیِ شوق کو کس جانور کی نظر کردیا آپ نے ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    بہت بہت شکریہ ، علی بھائی ۔ فرصت ملتے ہی نیچے لادتا ہوں اس کتاب کو۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

    ایٹم بم کی دھمکی دے کر سیز فائر! قربان جائیے آپ کی اس امن پسندی کے ۔ کہیں آپ کا تعلق امریکا یا اس کے اطراف کے کسی ملک سے تو نہیں ہے؟ ! :D اوہو! تو یہ فعولن دیوی کا کلام ہے!!! ویسے میں نے بھی غلط نہیں سمجھا ۔ آپ کا ٹھسا ٹھس بھرا ہوا ذہن کسی کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر جس رفتار سے رکے بغیر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    Gulmaily پہلی معذرت تو یہ کہ مجھے آپ کا نام کا علم نہیں ۔ غالباً آپ کا نام گل میلی یا گل مائلی ہے ۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔ گزارش آپ سے یہ ہے کہ اردو محفل پر انگریزی نام اچھا نہیں لگتا ۔ آپ اپنے مراسلات اردو میں لکھ ہی رہی ہیں سو بہتر ہوگا کہ آپ اپنا نام بھی اردو میں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    بہت بہت شکریہ ، صابرہ ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ حرف ہائے تحسین کے لیے ممنون ہوں ۔ آپ کے لیے دست بدعا ہوں ۔ اللہ آپ کے قلم میں تاثیر دے ۔ زورِ کلام میں اضافہ ہو ۔ ویسے دعابھی تبھی قبول ہوتی ہے جب باریابی کے اسباب پیدا کیے جائیں ، تگ و دو کی جائے ۔اللہ کریم محنت کا پھل ضرور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    بہت نوازش، بہت شکریہ! آپ کو اشعار پسند آئے ، بہت خوشی ہوئی ۔ آپ کی داد دل وجان سے قبول! اللہ سلامت رکھے آپ کو۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    بہت شکریہ ، نوازش! ممنون ہوں ، صریر ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    حالانکہ یہ عقدہ عقد کے فوراً بعد کچھ ہی دنوں میں حل ہوجانا چاہیے تھا ۔ دن بھر مغز ماری کرنے کے بعد بیچارہ مظلوم صاحب جب تھکا ہارا شام کو گھر پہنچتا ہے تو اسے ایک گھنٹے تک چائے کے ایک بڑے سے کپ کے علاوہ کچھ دکھائی اور سجھائی نہیں دیتا ۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ چائے ملنے تک بیوی بھی اسے ایک...
  13. ظہیراحمدظہیر

    جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

    آہ! اس دفعہ آپ نے انکل غالب کی قبر پر لات ماردی ۔ اے محترمہ! کچھ تو خدا کاخوف کریں ۔ اس اسلوب کو آپ غالب سے منسوب کررہی ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شعر آپ نے ڈبلیو گیارہ میں پڑھا ہوگا۔ میں نے بھی وہیں پڑھا تھا۔:grin: اس نسخے کے مجرب ہونے میں تو کوئی شبہ نہیں ۔ آپ کہہ رہی ہیں تو مجرب...
  14. ظہیراحمدظہیر

    میری مخلصانہ دعا ہے کہ دل کسی کباب یا کٹاکٹ کا حصہ نہ بنے۔ :|

    میری مخلصانہ دعا ہے کہ دل کسی کباب یا کٹاکٹ کا حصہ نہ بنے۔ :|
  15. ظہیراحمدظہیر

    اب کسے دماغ ہے کہ باغبان سے پوچھے بلبل نے کیا کہا ، گل نے کیا سنا اور صبا نے کیا کیا۔

    اب کسے دماغ ہے کہ باغبان سے پوچھے بلبل نے کیا کہا ، گل نے کیا سنا اور صبا نے کیا کیا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    افسوس، یہ کتاب اب میرے پاس موجود نہیں ۔ کتابیں سب بہت پہلے بانٹ چکا ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    مراسلات کی مناسبت سے کوئی ہلکا پھلکا سادہ سا عنوان ہو تو بہتر ہوگا ۔ مثلاً : لو کرلو گل :grin: آنکھیں ہیں یا بٹن :grin: کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا وغیرہ وغیرہ
  18. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے بھئی ؟! جب انسان کو چائے کی چیاس لگی ہو تو بینائی اور دانائی ذرا کم ہوجاتی ہیں ۔:D
  19. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ریلوے اسٹیشن پر فون کرکے لوگ جب یہ پوچھتے ہیں کہ ساڑھے سات بجے والی ٹرین کس وقت آرہی ہے تو اس پر کوئی بھی نہیں ہنستا۔ :D
Top