نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    یہ ایجادِ بندہ ہے ۔ اور لگتا ہے کہ کسی انگریزی اصطلاح کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس لفظ کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اس کا مطلب کسی لغت میں موجود ہے؟ چند الفاظ کے ضمن میں جس ریختہ لغت کاآپ نے حوالہ دیا وہاں ان الفاظ کا کوئی ماخذ مذکور نہیں۔ اس کے بغیر ان الفاظ کو جوں کا توں لینا مناسب نہیں ۔ لغت نگاری...
  2. ظہیراحمدظہیر

    لاحقوں کی فہرست

    اردو میں مستعمل بیشتر سابقے یہ ہیں: ان با بے بَد بَر پُر خوش خود ذی سر نا نو نیم کم ہم
  3. ظہیراحمدظہیر

    اور اسی انداز کا ان کا یہ مشہور شعر ہے: جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے جگر کی چوٹ اوپر...

    اور اسی انداز کا ان کا یہ مشہور شعر ہے: جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے جگر کی چوٹ اوپر سے نہیں معلوم ہوتی ہے :unsure:
  4. ظہیراحمدظہیر

    نوح ناروی کا سسرال آرہ نامی قصبے میں تھا ۔ سو انہوں نے اپنی رودادِ حیات کو اپنے مخصوص انداز...

    نوح ناروی کا سسرال آرہ نامی قصبے میں تھا ۔ سو انہوں نے اپنی رودادِ حیات کو اپنے مخصوص انداز میں یوں بیان کیا: آرے سے گئے نوح تو نارے آئے نارے سے گئے نوح تو آرے آئے :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    اگر یہ تمام الفاظ کارپس سے لیے گئے ہیں تو پھر اردو کا اللہ حافظ ہے ۔ ان میں سے بہت سارے الفاظ بے معنی ہیں اور ایجادِ بندہ معلوم ہوتے ہیں ان کا معیاری اردو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چھت پوش کیا ہوتا ہے ؟ میرے علم میں نہیں۔ اسی طرح آئینہ پوش ، صاعقہ پوش ، زنار پوش ، چشم پوش ، گل پوش ، نیلی پوش...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہیں زیورِ افلاک کہن مردہ ستارے

    ریحان ، میں مصرع ثانی کا پس منظر بالکل سمجھ گیا تھا اور میرا تبصرہ اسی تناظر میں تھا ۔ لیکن مجھے لفظ مردہ ہی اچھا نہیں لگا چہ جائیکہ کہن مردہ۔ اسی لیے کہن کو افلاک کے ساتھ متصف کیا۔ ویسے ستارے کو مرنے میں بھی لاکھوں سال کا عرصہ لگتا ہے اسی لیے مردہ کے بجائے بجھتے ہوئے یعنی مرتے ہوئے کہا ۔ یہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    " پرمیشر سنگھ"اورہجرت کی نفسیات(تجزیاتی مطالعہ )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    خرم بھائی ، طویل جملوں کے بارے میں جو بات میں نے لکھی تھی اس میں دراصل اس طرف اشارہ تھا کہ ضرورت سے زیادہ طویل جملہ لکھنے میں عموماً گرامر کی اغلاط در آتی ہیں۔ اس ضمن میں آپ کا جو اقتباس میں نے نقل کیا تھا اسے دیکھ لیجیے۔ اس کی گرامر ٹھیک نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہ الجھا ہوا ہے اور اسے کماحقہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    " پرمیشر سنگھ"اورہجرت کی نفسیات(تجزیاتی مطالعہ )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    خرم بھائی ، املا کے بارے میں آپ کا تبصرہ باعثِ حیرت ہوا۔ HEC سے آپ کی مراد غالباً ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ہے۔ آپ نے جو بات ایچ ای سی سے منسوب کی وہ املا کمیٹی کی سفارشات کے بالکل برعکس ہے۔ جبکہ میری سمجھ کے مطابق تو ایچ ای سی نے املا کمیٹی کی سفارشات کو قبول کیا تھا اور اس کی ترویج کا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "باز" سے بننے والے الفاظ

    نظامی صاحب ، ان فہرستوں کے بارے یہ بتانا ضروری ہے کہ ان کا مآخذ کیا ہے اور ان الفاظ کو کس طریقے سے اخذ کیا گیا ہے۔ ان فہرستوں میں متعدد اغلاط نظر آرہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے تلاش کرنے کے طریقۂ کار میں کوئی گڑبڑ ہو ۔ مثلاً آپ نے ایک جگہ دھوکا اور دھوکہ باز لکھا ہے جبکہ یہ دونوں سرے سے کوئی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    لاحقوں کی فہرست

    نظامی صاحب ، اردو سابقوں اور لاحقوں کی ایک طویل فہرست بہت پہلے لسانیات کی کسی کتاب میں میری نظر سے گزری تھی اور ارادہ تھا کہ جیسے ہی کتابیں کھنگالنے کا وقت ملے گا تو اسے ڈھونڈ کر یہاں پوسٹ کروں گا۔ لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ فہرستیں آپ کو دستیاب ہوگئی ہیں اور آپ پہلے ہی اس پر کام شروع کرچکے ہیں۔...
  11. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    اس سلسلے میں محفل پر موجود جرمن جاننے والے محبانِ اردو توجہ فرمائیں اور نظامی صاحب کو اس کام میں کوئی مشورہ دے سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔ میری جرمن زبان کی استعداد تو صرف چھینک کا جواب دینے کی حد تک ہے۔ :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    ایسا بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اردو میں اکثر و بیشتر کسی لفظ کے مشتقات لاحقے یا سابقے لگا کر بنائے جاتے ہیں ۔ مصدر یا روٹ ورڈ کے آگے حروف کا اضافہ کرکے عموماً جمع یا تانیث و تصغیر بنائی جاتی ہے یا پھر افعال کے مختلف صیغے۔ مثلاً بھاگنا سے بھاگا ، بھاگی ، بھاگے ، بھاگوں ، بھاگیں ، بھاگیے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    کرلپ کی فہرست میرے پاس موجود ہے ۔ ابھی اس پر نظر ڈالی اور کئی باتیں نوٹ کی ہیں ۔ کچھ تجاویز میرے ذہن میں آرہی ہیں انہیں نمبر وار لکھ دیتا ہوں ۔ 1۔ لاحقوں اور سابقوں کی مدد سے بنے الفاظ کو اجزا میں توڑنا غلط ہوگا ۔ انہیں جوں کا توں مفرد الفاظ کے طور پر رکھنا چاہیے کیونکہ ان کے معنی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    نظامی صاحب، کسی بھی قسم کی کوئی فہرستِ الفاظ تب تک کوئی معنی نہیں رکھتی جب تک کہ اس میں موجود الفاظ کے رد و قبول کے اصول معلوم نہ ہوں ۔ آپ منظم طریقے سے اپنا طریقہ کار لکھیے تاکہ میں اپنی رائے دے سکوں ۔ اردو کا معاملہ انگریزی سے بالکل ہی مختلف ہے ۔ تحریری اردو میں مفرد الفاظ کے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    <لفظ عربی الاصل ، فارسی الاصل یا انگریزی الاصل ہو> یہ اصول تو ٹھیک نہیں ۔ اردو کے بے شمار الفاظ جو روز مرہ زبان میں عام مستعمل ہیں ان تینوں زمروں میں آتے ہیں ۔ آپ کی باتوں نے مجھے الجھن میں ڈال دیا ۔مقصد اگر ایسی فہرست بنانا ہے جس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ہزار دو ہزارالفاظ ہوں تو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    " پرمیشر سنگھ"اورہجرت کی نفسیات(تجزیاتی مطالعہ )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    خرم بھائی ، دعوتِ نقد و نظر دینے کا شکریہ۔ آپ بہت سنجیدگی سے بہت اعلیٰ تنقیدی کام کررہے ہیں جس کے لیے آپ کا بہت شکریہ ۔ اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ! پرمیشر سنگھ لڑکپن میں پڑھا تھا ، شاید نصاب میں بھی شامل تھا۔ بیشک یہ افسانہ تقسیمِ ہند کے پس منظر میں لکھی گئی کہانیوں میں نمایاں حیثیت...
  17. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    میرا خیال ہے کہ شماریات کا مسئلہ بعد کا مسئلہ ہے اور اتنا آسان نہیں جتنا نظر آتا ہے ۔ پہلا مسئلہ تو ذخیرۂ عبارات کو وسیع کرنے کا ہے۔ کسی بھی مستعمل لفظ کی سادہ تعداد کی بنیاد پر اس کی شمولیت یا عدم شمولیت کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ مثلاً کسی ایک خاص موضوع پر لکھی گئی تحریر میں کچھ مخصوص...
  18. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    یہ ذخیرۂ الفاظ تو بہت ہی مختصر ہے اور اس سے اخذ کردہ فہرست مروجہ زبان کی درست نمائندگی نہیں کرے گی۔ لانگ مین کی تیاری میں تو اس سے کئی گنا زیادہ مواد استعمال ہوا تھا ۔ دوسری بات یہ کہ فہرست میں کسی لفظ کو رکھنا یا نکالنا شخصی فیصلہ نہیں ہونا چاہیئے۔ اس کا انحصار صرف اور صرف لفظ کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    وہ الفاظ جن کا اختتام ۂ پر ہوتا ہے

    اردو کے ہر لفظ کا آخری حرف ہمیشہ ساکن ہوتا ہے اور اس اصول سے کوئی لفظ مستثنٰی نہیں ۔چنانچہ دیدۂ اور نقطۂ قسم کے الفاظ کو کسی بھی فہرستِ الفاظ یا لغت کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ الفاظ ہمیشہ کسی ترکیبِ اضافی کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق گرامر سکھانے سے ہے ، الفاظ سکھانے سے نہیں ۔ ان الفاظ...
  20. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    عامر گولڑوی صاحب، براہِ کرم عنوان میں موجود لفظ بمعہ کو مع سے بدل دیں ۔ بمعہ سرے سے کوئی لفظ ہی نہیں ہے ۔ اسی طرح کچھ لوگ بمع لکھتے ہیں وہ بھی درست نہیں۔ یہ غلط العوام ہے ۔ اصل لفظ مع ہے ۔
Top