نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کثیر الاستعمال الفاظ کی فہرست بمعہ معیاری تلفظ

    محترم الف نظامی صاحب یہ آپ اچھا کام کررہے ہیں ۔ میں لانگ مین کمیونیکیشن 3000 سےواقف ہوں اور خود چاہتا تھا کہ کبھی وقت ملے تو اس طرح کی ایک فہرستِ الفاظ مرتب کروں ۔ ویسے یہ الگ بات ہے کہ میں اس فہرست کی افادیت کے بارے میں کلی طور پر مطمئن نہیں ہوں ۔ وجہ یہ کہ فہرست بنانا اور چیز ہے اور...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہیں زیورِ افلاک کہن مردہ ستارے

    بہت خوب ، ریحان! اچھے اشعار ہیں ۔ بہت داد! مطلع کے مصرعِ ثانی کے بارے میں آپ کا تفکر و تردد بالکل بجا ہے ۔ مردے کا لفظ اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ ایک تجویز میں دیتا ہوں: ہیں زینتِ افلاکِ کہن بجھتے ستارے میری ناقص رائے میں ستارے کے بجائے افلاک کو کہن کہنا زیادہ معنی خیز ہے۔ زیور کے بجائے زینت...
  3. ظہیراحمدظہیر

    لفظ ’’ناامید ‘‘ اور اس قبیل کے دوسرے الفاظ میں اسپیس دینا چاہئے یا نہیں؟

    زمرہ بندی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اس فہرست سے کس قسم کا کام لینا چاہ رہے ہیں ۔ زمرہ بندی کی ایک صورت تو وہ ہے جو عاطف بھائی نے اوپر بیان کی یعنی ایک مصدر یا روٹ ورڈ کے جتنے بھی مشتقات ہیں (خواہ وہ لاحقے لگا کر بنائے گئے ہوں یا سابقے) انہیں اس مصدر کے ذیل میں رکھا جائے ۔ دوسری ممکنہ صورت یہ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    لفظ ’’ناامید ‘‘ اور اس قبیل کے دوسرے الفاظ میں اسپیس دینا چاہئے یا نہیں؟

    ہاتھ سے لکھنے اور ٹائپنگ کے لیےدو مختلف معیار والی بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔ کسی بھی لفظ کو لکھنے کا معیاری طریقہ تو ایک ہی ہونا چاہیے اور ہر ترقی یافتہ زبان میں ایک ہی ہوتا ہے ۔( اردو ابھی اس لحاظ سے ترقی پذیر زبان ہے)۔ اصولی طور پر تو ہاتھ سے لکھنے اور ٹائپ کرنے میں کوئی فرق نہیں کیونکہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    لفظ ’’ناامید ‘‘ اور اس قبیل کے دوسرے الفاظ میں اسپیس دینا چاہئے یا نہیں؟

    نا امید ایک لفظ ہے اس لیے اسے بغیر فاصلے کے لکھنا چاہیے اور یہی اس لفظ کو لکھنے کا چلن ہے ۔ جو الفاظ لاحقے اور سابقے لگا کر بنائے جاتے ہیں انہیں عموما بغیر فاصلے کے لکھا جاتا ہے۔ تفصیلی ہدایات املا نامہ میں موجود ہیں اور یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    انا للہ وانا الیہ راجعون ! بہت نقصان ہوگیا! احمد بھائی کا پیغام آیا تو کچھ دیر کے لیے یقین نہیں آیا۔ اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے، اپنے رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور آگے کے تمام مراحل کو اپنے فضل اور رحمت سے ان کے لیے آسان فرمائے۔ آمین ! اللہ کریم ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    چند ادبی لطیفے

    منیر نیازی نے اپنا ایک واقعہ سنایا۔ ایک دفعہ وہ ایک تانگے میں دیگر سواریوں کے ہمراہ کہیں جارہے تھے کہ اس تانگے کی ایک اور تانگے والے سے ٹھن گئی ۔ اب دونوں تانگے نہایت خطرناک انداز میں برابر برابر سڑک پر ریس لگانے لگے ۔ منیر نیازی اور دیگر سواریوں نے گھبرا کر شور مچادیا کہ تانگے کی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    سید عاطف علی بھائی ، یہ بحر وافر مسدس مقطوف ہے۔ یعنی اس کا وزن ہے : مفاعلتن مفاعلتن فعولن اس بحر میں تسکینِ اوسط کے ذریعے کسی ایک مفاعلتن کو مفاعیلن میں بدلا جاسکتا ہے لیکن دونوں مفاعلتن کو مفاعیلن میں نہیں بدلا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنے سے بحر تبدیل ہو کر ہزج مسدس محذوف بن جائے گی۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    ماشاء اللہ ! بہت خوب! اچھا ترجمہ کیا ہے شاہ صاحب! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! اردو کو دیگر زبانوں کے شعر و ادب کے تراجم کی اشد ضرورت ہے ۔ خصوصاً اردو شعر پر جو ایک ٹھہراؤ کی کیفیت طاری ہے اس سے نکلنے کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ دیگر زبانوں کی شاعری کو اردو میں منتقل کیا جائے ۔ ممکن ہے اسی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    آآآآآ مین !

    آآآآآ مین !
  11. ظہیراحمدظہیر

    پہلا مصرع بہت مشکل سے سمجھ میں آیا ، عدنان۔ چاہ لینا تو درست زبان نہیں ہے ۔ چائے لینا البتہ...

    پہلا مصرع بہت مشکل سے سمجھ میں آیا ، عدنان۔ چاہ لینا تو درست زبان نہیں ہے ۔ چائے لینا البتہ ٹھیک ہے ۔ :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    پینسل سے پکسل تک

    جاسمن ، آپ بھی تصاویر فلکر پر محفوظ کرنا شروع کریں ۔ میں نے بھی اس دھاگے کی تصاویر postimg پر ہی ڈالی تھیں اور اب ان کے لنکس غائب ہوگئے ہیں ۔ ان دنوں میں فلکر کا پاسورڈ وغیرہ شاید بھول گیا تھا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    بہت شکریہ! اب کسی دن بیٹھ کر تمام تصاویر کو ان کے متعلقہ مراسلات کے ساتھ میچ کر کےفلکر پر ڈالتا ہوں۔ ۔ اور پھر آپ کو بتاتا ہوں کہ کل کتنی تصاویر ہیں ۔ اگر زیادہ نہ ہوئیں تو آپ کو تکلیف دوں گا ورنہ نئے سرے سے پوسٹ کردوں گا ۔ ایک بار پھر آپ کی مدد کا شکریہ!
  14. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل

    مثبت ہے نہ منفی۔عین مناسب ہے ۔جس بحر میں آپ کی طبیعت رواں ہوجائے وہ ٹھیک ہے۔ اسی میں لکھیں ۔ میں نے تو بطور مذاق لکھ دیا تھا۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ! اللہ کریم آپ کو فلاح دارین عطا فرمائے۔ آمین فلکر پر اکاؤنٹ تو میرا بھی بہت پرانا ہے اور 2011 سے ہے ۔ لیکن میں نے اسے بہت کم استعمال کیا ہے۔ اب آئندہ وہیں پر تصاویر اپلوڈ کروں گا ، ان شاء اللہ۔ کیا لنکس کو دائمی طور پر برقرار رکھنے کے لیے فلکر کا پرو اکاؤنٹ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    دعا گل یاسمین بہن کی صحت یابی کے لیے۔

    لا باس طہوراًّ أن شاءالله ۔ اللہ کریم شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے ۔ آمین !
  17. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    اس دھاگے کو بھی فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔ بہت ساری نئی تصاویر شامل کرنے کا خیال ہے ۔ پانچ سال پرانے اس دھاگے سے تمام تصاویر غائب ہوگئی ہیں ۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟! کمپیوٹر سے وابستہ دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔ مدد کے لیے شکر گزار رہوں گا ۔...
  18. ظہیراحمدظہیر

    میری خطاطی

    اس دھاگے کو بھی فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔ پانچ سال پرانے اس دھاگے سے بھی تمام تصاویر غائب ہوگئی ہیں ۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟! کمپیوٹر سے وابستہ دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔ مدد کے لیے شکر گزار رہوں گا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    پینسل سے پکسل تک

    اس دھاگے کو فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔ چھ سال پرانے اس دھاگے سے تمام تصاویر غائب ہوگئی ہیں ۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟! کمپیوٹر سے وابستہ دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔ مدد کے لیے شکر گزار رہوں گا ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    اے خدا معجزہ یونس کا دکھا دے پھر سے! اک خطا کار اندھیروں میں دعا کرتا ہے

    اے خدا معجزہ یونس کا دکھا دے پھر سے! اک خطا کار اندھیروں میں دعا کرتا ہے
Top