نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز دردناک اور المناک مناظر اور خبروں کو میڈیا پر مسلسل شیئر کرنا فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ! آج کل سوشل میڈیا میں ہرطرف یہی خبریں نظر آتی ہیں ۔ کون ایسا شخص ہوگا کہ جو اس غمناک صورتحال سے باخبر نہیں۔لیکن جب ایسی غمناک تصاویر اور خبروں کو مسلسل...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اختلافاتِ نظر کو بھی گوارا نہ کریں غلطی ایسی تو ہم لوگ خدارا نہ کریں

    اختلافاتِ نظر کو بھی گوارا نہ کریں غلطی ایسی تو ہم لوگ خدارا نہ کریں
  3. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    ایک سادہ سی غزل آپ صاحبانِ ذوق کے پیشِ خدمت ہے ۔ پچھلے برس وطنِ عزیز میں بالخصوص جو صورتحال رہی اس کے تجزیے اور اس پر نقد و نظر کی کچھ جھلکیاں ان اشعار میں شاید آپ کو نظر آئیں ۔ امید ہے کہ کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! *** واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں میرے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقوالِ سیمیں

    بیشک! وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ: وقت کرتا ہے پرورش برسوں کاہلی ایک دم نہیں آتی اس معاملے میں آپ کا قلم ابھی اُن صاحب سے کئی برس پیچھے ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ایک مراسلہ بھی نہیں لکھا۔ بلکہ ابھی تک وہ رکن بھی نہیں بنے ہیں یہاں کے ۔ سوچ رہے ہیں کہ اب رکن بن ہی جائیں۔ اللہ اللہ! کیسے کیسے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    شما کیجیے ! غلطی سے مشٹیک ہوگئی تھی۔ آئندہ غلطی سے نہیں ہوگی۔:D

    شما کیجیے ! غلطی سے مشٹیک ہوگئی تھی۔ آئندہ غلطی سے نہیں ہوگی۔:D
  6. ظہیراحمدظہیر

    تو کیا کوچۂ ملنگاں کے اندر پیش پیش تھی؟!

    تو کیا کوچۂ ملنگاں کے اندر پیش پیش تھی؟!
  7. ظہیراحمدظہیر

    اسمائےحسنیٰ ۔ تحریر: سلمیٰ شیخ مرحومہ (سکاٹ لینڈ)

    برادرم صغیر احمد ، یہ عمل جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کیا ہے کیا آپ اس کے بارے میں کسی حدیث کا حوالہ دے سکیں گے؟ عربی میں آپ اور تو کے لیے علیحدہ الفاظ موجود نہیں ہیں ۔ مخاطب واحد مذکر کے لیے صرف ایک ہی لفظ انت استعمال ہوتا ہے ۔تو ، تم ، آپ وغیرہ کے الفاظ تو اردو میں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اقبال کی ایک فارسی غزل کا منظوم ترجمہ

    بہت خوب! ریحان ، اچھا ترجمہ کیا ہے آپ نے۔ بحر بھی اقبال ہی کی استعمال کی ہے اور قافیہ ردیف بھی وہی رکھے ہیں ۔ محنت کی داد نہ دینا ظلم ہوگا ۔ سو بہت داد۔ ایک دو باتیں البتہ بطور نقد و نظر عرض کروں گا۔ پہلی بات تو یہ کہ اشعار کا لفظی ترجمہ تو ہوگیا لیکن اشعارکی روح اردو قالب میں نہیں آسکی ۔ اقبال...
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل (2024 - 02 -16)

    لاحول ولا قوۃ الا باللہ! موٹے اور پہلوان کی جو مثال آپ نے دی ہے اس کا لفظ کے معانی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ تو اہلِ پنجاب کا ایک اسلوب ہے ۔ پنجاب سے باہر شاید ہی کہیں موٹے آدمی کو پہلوان کہا جاتا ہو۔ بعض لوگوں کو ان کی حیثیت یا جسامت یا شباہت وغیرہ کی بنا پر بعض القاب سے پکارا جانا ایک عام...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل (2024 - 02 -16)

    اس کے تفصیلی جواب کے لیے میرا اوپر والا مراسلہ دیکھیے۔ جیسا کہ استادِ محترم نے فرمایا مضحکہ کرنا معروف نہیں ہے ، مضحکہ اڑانا معروف ہے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل (2024 - 02 -16)

    بھائی صاحب ، اس بارے میں راہنمائی تو میں اپنے پہلے ہی مراسلے میں کرچکا ۔ آپ نے غور نہیں کیا ۔ کسی رہنمانکتے کو پڑھ کر اس پر غور و فکر کرنا اور اس سے نتائج اخذ ضروری ہوتا ہے ۔ صرف سرسری پڑھ کر گزرجانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔۔ میں نے لفظ انتقال کی مثال دے کر annotation اورconnotation یعنی معنی اور...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اقوالِ سیمیں

    یہ مزیدار اور لذت دار کا فیوژن تخلیق کیا ہے آپ نے؟! گمان غالب ہے کہ آلو میں مٹر کی ملاوٹ کرتےوقت اس شاہکار نے کچن میں جنم لیا ہے۔ بہت بہت شکریہ! لکھنا لکھانا تو زندگی کے ساتھ ہے ۔ یہ عارضہ آسانی سے جان نہیں چھوڑتا ۔ سو آپ امید برقرار رکھیے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    اقوالِ سیمیں

    بہت بہت شکریہ ، شکیل احمد! آپ کا تبصرہ نظر نواز ہوا اور وجہِ مسرت بنا۔ ماشاء اللہ ، آپ خوب لکھتے ہیں! حسنِ ظن ہے ، ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔ شگفتہ بیانی کی اس چھوٹی سی کوشش کو اس قدر فراخدلی سے سراہنے پر ممنون ہوں۔ گزارش یہ ہے کہ آپ اچھا لکھ سکتے ہیں سو اپنے شہوارِ قلم کو مراسلات کی جولان گاہ تک...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اقوالِ سیمیں

    آپ کے خیال میں کیا میں نیرنگ خیال کے کوچے سے بہت دور رہتا ہوں ؟! آپ مجھے ان کے پچھواڑے ہی میں سمجھیے۔ :):):) سارے کام مجھی کو کرنے ہیں کیا؟ یہ نیرنگ خیال کا قلم اتنے دنوں سے پلنگ توڑ رہا ہے اسے کب اٹھا کر کسی دھندے سے لگایا جائے گا آخر؟
  15. ظہیراحمدظہیر

    بارہ مرچوں کا کچھ بیاں ہوجائے

    آپ کی یہ بات سیدھی معدے پر جا لگی۔ ہائے وہ میٹھے کے مزے! بہت شکریہ ، احمدبھائی! یہ آپ کی ذرہ نوازی اور وسیع القلبی ہے ۔ آپ اور ذوالقرنین جیسے شگفتہ نگار صاحبانِ قلم کی طرف سے پذیرائی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! مصروفیات اور ذمہ داریاں کچھ ایسا گھیر لیتی ہیں کہ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    وعلیکم السلام ، احمد بھائی! امید ہے آپ بفضلِ تعالیٰ بخیر و عافیت ہوں گے۔ بدقسمتی ہے کہ آپ کے تبصرے سے انکار ممکن نہیں ۔ پاکستان کی صورتحال بہت عرصے سے کم و بیش ایسی ہی رہی ہے ۔ دلاور فگار بالکل ٹھیک کہہ گئے تھے کہ حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہوگئے۔ اللہ کریم پاکستان کی خیر کے لیے ہم سب کی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    کاش اہلِ علم کسی جگہ مل بیٹھ کر زبان سائنسی اور تکنیکی اصولوں کے تحت بنا سکتے! بدقسمتی یا خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ زبان خود بخود بنتی ہے اور آپ اور مجھ جیسے لوگ اسے بناتے ہیں ۔ لفظوں اور جملوں کی تہہ میں کارفرما گرامر اور صوتیات کے اصول تو بعد میں دریافت کیے جاتے ہیں۔ انگریزی سے جو...
  18. ظہیراحمدظہیر

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    سمجھ میں نہیں آیا ۔ وضاحت فرمائیں جناب علی وقار صاحب قبلہ! خدانخواستہ مجھے یہ لگا جیسے آپ یہ مشورہ دے رہے ہوں کہ کسی انڈین محفلین کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ پاکستانی کام کرے ؟!:unsure:
  19. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محمد خرم یاسین بیسٹ ریسرچر ایوارڈ یافتہ

    آپ کو بہت مبارک ہو ڈاکٹر صاحب! اللہ کریم مزید ترقی اور کامیابیاں نصیب فرمائے! آمین
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہمارے سلیقے

    بس اب مالکی ، حنبلی اور حنفی حل بھی ڈھونڈ لیں تو شلوار قمیض کے فقہی مسائل کا مکمل احاطہ ہوجائے گا۔
Top