نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جی بالکل۔ ایسے لوگ کچھ بھی نہیں ! جب تک شیریں کے ہونٹوں سے نکلا ہوا ہر لفظ فرہاد کے لیے حکم...

    جی بالکل۔ ایسے لوگ کچھ بھی نہیں ! جب تک شیریں کے ہونٹوں سے نکلا ہوا ہر لفظ فرہاد کے لیے حکم کا درجہ نہ اختیار کرے تب تک ہر دعویٰ دعوائے خام سے زیادہ کچھ نہیں ۔حصولِ شیریں کے لیے تیشہ زنی کرنا ہی دل میں نہاں شعلۂ عشق کا پتہ دیتا ہے ۔بقول شیکسپیئر ۔۔۔وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات مختلف کتابوں سے اقتباسات

    علماء ؟! کون سے علماء؟ آپا مجھے توعوامی منظر نامے پر دور دور تک باعمل علما ء نظر نہیں آتے۔ جو باعمل اور باکردار ہیں تو وہ شہرت اور سیاست سے بہت دور رہ کر چپ چاپ دین کی خدمت کررہے ہیں ۔ہماری قسمت میں تو کج علم اور کج فہم مولوی رہ گئے ہیں جن کا کردار بہت کم ہی مثالی ہوتا ہے۔ بات یہ ہے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہزار شعلہ فروزاں ہو در دلِ فرہاد شرارِ ضربتِ تیشہ نہیں تو کچھ بھی نہیں

    ہزار شعلہ فروزاں ہو در دلِ فرہاد شرارِ ضربتِ تیشہ نہیں تو کچھ بھی نہیں
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات مختلف کتابوں سے اقتباسات

    مختصراً کہیں تو یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات پر خرچ کرنے کے بجائے ضرورتمندوں پر خرچ کرنے کو ترجیح دی ۔ یعنی اخروی زندگی کی کامیابی کو اس دنیا کی زندگی پر مقدم رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمارے لیے مثال بنا کر بھیجا اور بار بار قرآن میں حکم دیا کہ ان کی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    "تنہائی کے سو سال "عالمی نو آبادیات و استعمارکے تناظر میں۔۔۔ محمد خرم یاسین

    ڈاکٹر خرم یاسین ، سب سے پہلے تو مضمون پڑھوانے کا بہت شکریہ! معذرت کہ عدم مصروفیت کے باعث یہ طویل مضمون کئی نشستوں میں پڑھنا پڑا ۔ انتہائی معلوماتی اور فکر انگیز مضمون ہے ۔ آپ کی محنت کو سراہنا ضروری ہے ۔ جس دقتِ نظر سے آپ نے ناول پر تحقیقی اور تنقیدی نظر ڈالی ہے وہ نہ صرف تحریر میں صاف...
  6. ظہیراحمدظہیر

    چند ادبی لطیفے

    منٹو اور کرشن چندر دونوں دہلی ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ تھے۔ آپس میں افسانہ نگاری کا ایک خاموش مقابلہ بھی جاری رہتا تھا۔ کرشن چندر نے منٹو کی موت پر نقوش میں یہ واقعہ بیان کیا۔ لکھتے ہیں کہ ایک روز منٹو اُن کے کمرے میں آئے اور اپنے نام احمد ندیم قاسمی کا خط پڑھنے کے لیے دیا۔ خط پڑھ کر کرشن چندر...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ذاتی لطیفے

    نوٹ: یہ ایک الٹی تحریر ہے ۔ اس میں متن پہلے اور عنوان بعد میں آتا ہے۔ :) :) :) ایک صبح کام پر جانے میں ذرا دیر ہوگئی۔ بیگم گھر پر نہیں تھیں ، بیٹے کے پاس دوسرے شہر گئی ہوئی تھیں۔ میں نے بہ عجلت تمام صبح کے معمولات نبٹائے ۔ناشتے کے لئے بالکل وقت نہیں تھا۔ چنانچہ جلدی جلدی لمبے سفری مگ میں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو۔ برائے اصلاح

    اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ نَبیِنَا محمد وَ عَلیٰ آلہ وَ اَصَحابہ وَ بَاِرک وَسَلِّم! محمد عبدالرؤوف ، اللہ کریم آپ کی دعائیں قبول فرمائے ۔ آمین
  9. ظہیراحمدظہیر

    تازہ غزل

    بہت خوب! خوب غزل ہے۔ محمد شکیل خورشید ، یہ آپ کی بحریں کچھ سکڑتی نہیں جارہی ہیں؟! :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    بہت شکریہ ، نوازش ! ممنون ہوں شکیل بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    نین بھائی ، وطن چھوڑے اب اکتیس بتیس سال ہوگئے ۔ چھوڑتے وقت جو حالات تھے آج پاکستان اس سے زیادہ بری صورتحال سے دوچار ہے ۔ اس وقت تو امید ہوتی تھی کہ ملک اس بھنور سے نکل آئے گا ، کچھ دیر اندھیرا رہے گا لیکن نئی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ اب تو وہ امید بھی دم توڑ رہی ہے ۔ اللہ رحم کرے !
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم اپنا رحم فرمائیں اور پاکستان کو بہتری کی راہ پر ڈال دیں ۔ آمین ۔ اب تو بس دعائیں ہی...

    اللہ کریم اپنا رحم فرمائیں اور پاکستان کو بہتری کی راہ پر ڈال دیں ۔ آمین ۔ اب تو بس دعائیں ہی کی جاسکتی ہیں ۔ کیا سنائیں تمہیں اُس شہرِ یقیں کے حالات لوگ کہتے ہیں کہ امید اٹھالی جائے! :(
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہائیں، محمد احسن سمیع راحلؔ ، صوفیانہ شعر پر سوقیانہ تبصرہ! :)

    ہائیں، محمد احسن سمیع راحلؔ ، صوفیانہ شعر پر سوقیانہ تبصرہ! :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، بے فکر رہیں ، آپ قطار میں مجنوں سے تین آدمی آگے ہی ہوں گے ۔:)

    معان بھائی ، بے فکر رہیں ، آپ قطار میں مجنوں سے تین آدمی آگے ہی ہوں گے ۔:)
  15. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات مختلف کتابوں سے اقتباسات

    سیما علی آپا ، بہت برسوں پہلے ایک دفعہ گھر والوں سے مل کر پاکستان سے واپس آرہا تھا تو میرے بڑے بھائی نےمجھے لبیک کی ایک کاپی دی اور کہا کہ اسے دورانِ سفر پڑھنا ۔ بھائی جان کچھ تصوف کی طرف مائل ہیں اور اس طرح کی کتب پڑھتے ہیں ۔لیکن میں اس کتاب کو چند صفحات سے زیادہ نہیں پڑھ سکا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    تمام عمر کی ناکامیوں کا حاصل ہے وہ ایک نام جو اب دھڑکنوں میں شامل ہے

    تمام عمر کی ناکامیوں کا حاصل ہے وہ ایک نام جو اب دھڑکنوں میں شامل ہے
  17. ظہیراحمدظہیر

    نین بھائی ، اس سنجیدہ رنجیدہ سے موضوع پر میری یہ نظم دیکھیے گا ۔ پڑھ کر شاید آپ کو لگے کہ آپ...

    نین بھائی ، اس سنجیدہ رنجیدہ سے موضوع پر میری یہ نظم دیکھیے گا ۔ پڑھ کر شاید آپ کو لگے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    احسان تیرا ہو گا مجھ پر (بنا موسیقی) محمد رفیع

    عاطف سعد 2 ، آپ یہ گانوں میں سے موسیقی کس طرح غائب کرتے ہیں ۔ یہ تو بہت دلچسپ سی بات ہے ۔ اگر مناسب سمجھیں تو طریقہ بتائیے گا۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ اس طرف سب ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اللہ کا بڑا کرم ہے ۔ اچھا کیا کہ آپ آگئے ۔ باقاعدگی سے نہ سہی...

    الحمدللہ اس طرف سب ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اللہ کا بڑا کرم ہے ۔ اچھا کیا کہ آپ آگئے ۔ باقاعدگی سے نہ سہی لیکن گاہے بگاہے چکر ضرور لگاتے رہیے گا ۔ امید ہے کچھ گپ شپ ہوتی رہے گی۔:)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔ جب بھی فون پر بات ہوتی تو واپس آنے کا کہا کرتی تھیں ۔ لیکن چند سالوں بعدبدلتی صورتحال...

    ۔۔۔۔ جب بھی فون پر بات ہوتی تو واپس آنے کا کہا کرتی تھیں ۔ لیکن چند سالوں بعدبدلتی صورتحال دیکھ کر وہ بھی کہنے پر مجبور ہوگئیں کہ اب پاکستان واپسں نہ آنا ۔ وہیں رہنا اور فیملی کو سپورٹ کرتے رہنا۔ :cry:
Top