نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مصرعِ ثانی میں ب کو مکسور کرنے کا شکریہ!:censored:

    مصرعِ ثانی میں ب کو مکسور کرنے کا شکریہ!:censored:
  2. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    بہت شکریہ ، بہت محبت ، نین بھائی! ویسے جی تو چاہ رہا ہے کہ داد بعد میں قبول کی جائے اور پہلے پوچھا جائے کہ آپ ان دنوں ہیں کہاں ۔ اپنے حدودِ اربعہ سے آگاہی بخشیے ۔ محفل سے اتنی لمبی غیرحاضری ٹھیک نہیں۔ میری مثال دیکھیے۔ میں تو کل سے بلا ناغہ روزانہ اب یہاں آتاہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، احمد بھائی! اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، آپ کی داد و تحسین سے خوشی ہوتی ہے ۔ یہی حوصلہ افزائی کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنے پر آمادہ کرتی رہتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہم بنے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکسپرٹ

    اکمل ، اچھی روداد لکھی آپ نے ! اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور علم و فضل میں ترقی نصیب فرمائیں ، مقصد پورا فرمائیں! آمین یہ اچھی بھلی نثر کی کھچڑی پر آپ نے آ خر میں جو نظم کا تڑکا لگایا ہے وہ مزیدار لگا اور" وجہِ تڑکا" بھی دلچسپ لگی۔ آپ کا فن نظر میں آگیا ۔ تڑکے کا وزن گڑبڑ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    پھر کسی آئنہ چہرے سے شناسائی ہے

    بہت بہت شکریہ ، بڑی نوازش، نظامی صاحب! آپ کی توجہ کے لیے ممنون ہوں ! یہ پرانی غزل کوئی آٹھ سال پہلے یہاں لگائی تھی۔ ان دنوں میں یہاں نیا نیا رکن بنا تھا اور ارادہ تھا کہ اپنا عمر بھر کا کلام ایک دھاگے میں جمع کردوں ۔ لیکن پھر دوستوں کی تجویز اور فرمائش پر ہر غزل الگ الگ لگانی پڑی۔ آٹھ دس...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    ضرور ، کیوں نہیں ۔ میں انہی کتب پر کام کررہا ہوں جو ابھی تک یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہیں ۔ مولوی عبدالحق کی اردو قواعد کی ٹائپنگ تو یہیں اردو محفل پر کئی سال پہلے ہوچکی ہے اور میں اسی کی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ کررہا ہوں ۔ اس کی ٹائپنگ میں متعدد مسائل ہیں اور کچھ تو سنگین نوعیت کے ہیں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    بلوغ المرام کی شروح حسبِ وعدہ اپنی گوگل ڈرائیو پر ڈال دی ہیں اور ان کا ربط یہاں دے رہا ہوں ۔ خواہشمند محفلین ڈاؤنلوڈ کرلیں ۔ میں دو تین ہفتے بعد یہ کتب گوگل ڈرائیو سے حذف کردوں گا۔ بلوغ المرام گوگل ڈرائیو کا ربط
  8. ظہیراحمدظہیر

    استادوں کی اصلاحیں

    ضرور ، ضرور ! آپ سوالات بالکل کیجیے۔میں اپنی بساط اور اوقات کے مطابق جوابات دینے کی کوشش کروں گا۔ مجھے کسی قسم کا کوئی دعویٰ کبھی نہیں رہا اور میں اپنی تہی دامنی سے بھی بخوبی واقف ہوں لیکن اردو محفل پر جب بھی مجھ سے کسی قسم کا سوال کیا گیا ہے تو میں نے اپنے علم اور دانش کے مطابق اس کا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    استادوں کی اصلاحیں

    محمداحمد بھائی ، غور طلب اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہاشمی صاحب نے اس مضمون میں جو صورتحال بیان کی وہ ۷۰ سال پہلے کی بات ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ستر سال بعد زمانے کی رفتار ، اقدار اور طور اطوار مزید کس حد تک بدل گئے ہیں۔اردو شاعری میں اب استادی شاگردی کی روایت تقریباً مرچکی ہےیا آخری...
  10. ظہیراحمدظہیر

    بے شک ہم انسان ہی ناشکرے ہیں۔

    بے شک ہم انسان ہی ناشکرے ہیں۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    طوفانِ تمنا سے پرے دور کہیں ہیں

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، ریحان بھائی! لگتا ہے کہ آج کل طبیعت شعر گوئی پر آمادہ ہے۔ یہ تو اچھی بات ہے! مجموعی طور پر اچھی غزل ہے ۔ ایک دو جگہ البتہ مجھے کچھ تردد ہوا اور جی چاہا کہ کچھ لکھوں۔ امید ہے کہ آپ میری ناقص رائے کو حسبِ معمول فراخدلی سے برداشت کرلیں گے۔ عرش مکیں تو بس وہی ایک...
  12. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    اخاہ ، عبید انصاری بھائی تشریف لائے ہیں ۔ عبید بھائی ، بہت بہت شکریہ ! بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو خوش رکھے! محفل پر آنا جانا کم سہی لیکن آپ آتے تو ہیں ۔ یہ اچھی بات ہے ۔ کام اور ذمہ داریاں پہلے ، شعر و شاعری وغیرہ کے مشاغل بعد میں ۔ اور یہ محفل پر آنے کے پیسے کون وصول...
  13. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    کسرِ نفسی سے کام لینے کا شکریہ! :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت مبارک ہو اکمل۔ اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

    بہت بہت مبارک ہو اکمل۔ اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
  15. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    کسی بھی زبان کا زبان دان بننے کے لیے اہلِ زبان کے "درمیان رہنا" بہت ضروری ہے۔ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    یہاں دلی کا نہیں مدینے کا محل ہے ۔:grin:
  17. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    راحل، آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن اب گوگل کے کہے کو چیلنج کرنا تو اچھے مذاق کی علامت نہیں۔ :D میری طرح صابرہ امین نے بھی گوگل ہی سے لےکر یہ گوگلی پھینکی تھی۔ ویسے صابرہ امین انتہائی قابل اور باصلاحیت خاتون ہیں ۔ کینیڈین لوگوں کو پڑھاتی ہیں۔ وہ کچھ بھی سیکھنا چاہیں تو ان کے لیے کوئی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    جو بھی صبر و رضا کے بندے ہیں اپنا ہر غم چھپا کے رکھتے ہیں

    جو بھی صبر و رضا کے بندے ہیں اپنا ہر غم چھپا کے رکھتے ہیں
  19. ظہیراحمدظہیر

    استادوں کی اصلاحیں

    نورالحسن ہاشمی کی کتاب"ادب کیا ہے" دلچسپ تنقیدی مضامین پر مشتمل ہے ۔ آج کل میں اس کتاب کے چند منتخب مضامین کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کی کوشش کررہا ہوں ۔ ارادہ ہے کہ جیسے ہی کوئی مضمون مکمل ہوا اسے یہاں پوسٹ کرتا جاؤں گا ، ان شاء اللہ۔
Top