نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لب پہ لیکن کوئی فریاد نہیں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، مریم افتخار ! گویا چکی کی مشقت کے ساتھ ساتھ مشقِ سخن جاری رہی!:) حال کچھ ایسا بھی برباد نہیں گوشئہ دل ہی تو آباد نہیں اچھا کہا ہے۔ خوب مطلع ہے۔ دوسرے شعر میں مہربان کا تلفظ ٹھیک نہیں باندھا۔ اس کا وزن فاعلان ہے یعنی "ہ" پر سکون ہے۔ مہربان یا مہرباں سے مصرع شروع...
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ مرے حرف یہ مری آواز

    بہت خوب، شکیل بھائی! جرس کو ساز کہنا ٹھیک نہیں ہے کہ یہ ساز کی تعریف پر نہیں اترتی۔ اور میرے علم کے مطابق نہ ہی کسی نے یہ لفظ اس طرح برتا ہے۔ دوسرے شعر میں یہیں کے بجائے یہاں کا محل ہے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب باغِ شگفتہ تیرا بساطِ نشاطِ دل

    بلکہ دو چار شمعیں اور جلائی جائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ مابدولت نے ابھی تک منہ نہیں دھویا ہے ۔ :D صبح سے نہار منہ کمپیوٹر کے روبرو بیٹھے الوداعی لڑیوں سے لڑ رہے ہیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

    خواہرم جاسمن ، یہ موقع اس طرح کی غیر سنجیدہ شاعری لکھنے کا نہیں ہے۔ :D اس وقت تو ضرورت ہے کہ سنجیدہ اور ایسے شعر لکھے جائیں کہ ہمارے مسائل سے متعلق ہوں۔ جولائی ایلیا کا یہ شعر اس وقت سب سے زیادہ حسبِ حال ہے۔ کھنچ گئی صحن میں ایک دیوار اب ، چولہا ہانڈی الگ ہونے والے ہیں سب سا س سے ہر گھڑی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب باغِ شگفتہ تیرا بساطِ نشاطِ دل

    ارے بھئی مریم افتخار ، جلدی سے لڑی کے عنوان میں دو چار کسرہ ہائے اضافت کا اضافہ کیجیے ۔ ان چھوٹی چھوٹی لکیروں کے بغیر یہ مصرع کچھ بے رنگ سا بلکہ غیر شگفتہ سا لگ رہا ہے۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب باغِ شگفتہ تیرا بساطِ نشاطِ دل

    متفق ، صد ہزارمتفق! الوداعی کلمات تو جاتے وقت ہوتے رہیں گے ۔ میں بھی یہی کہوں گا کہ جذباتیت کو دو تین ماہ کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔ فی الحال تو ہم سب مل کر اردو محفل کی آخری سالگرہ کو بھرپور اور شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں کریں ، ہلا گلا کریں۔ ضروری ہے کہ بچھڑتے سمے آنکھوں میں آنسوؤں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    میں پچھلے دس سالوں سے اس محبتی محفل کا حصہ رہا ہوں۔ اردو سے لگاؤ اور اردو شعر و ادب سے وابستگی مجھے یہاں لائی تھی ۔ مجموعی طور پر بہت ہی اچھا وقت گزرا ۔ بہت سارے اچھے لوگوں سے واقفیت ہوئی اور ان کی صحبت میسر آئی۔ محفل کو الوداع کہتے وقت ملال کے ساتھ ساتھ ایک احساسِ جرم بھی ہو رہا ہے کہ اس بے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    احبابِ کرام ! الوداع کے اس موقع پر بہت ضروری ہے کہ محفل کو قائم کرنے اور بیس برس تک کامیابی سے چلانے والے محسنینِ اردو کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جائے۔ بیشک اردو فورم کا قیام اور ڈیجیٹل عہد میں ترویجِ اردو کی بیس سالہ جدوجہد ایک تاریخ ساز سفر ہے۔ اس سفر میں جو مراحل پیش آئے اور جن تکنیکی مشکلات...
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    یہ بہت اچھا اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے کے پسِ پردہ آپ منتظمین حضرات کی محفل سے دلی وابستگی ، خدمتِ اردو کا جذبہ اور ہزاروں لاکھوں خاموش قارئین کےمفاد کا خیال صاف جھلکتے نظر آتے ہیں۔ محفل پر ایک عرصے سے جاری لایعنی اور بے جہت سرگرمیوں کو یہیں روک کر مقفل کر دینا اور پچھلے بیس سالوں پر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    چند روز پہلے احمد بھائی نے یہ خبر بھیجی تو ایک دھچکا سا لگا حالانکہ یہ خبر اتنی بھی غیر متوقع نہیں تھی۔ نوشتۂ دیوار تو ایک عرصے سے سامنے تھا۔محفل ویسے بھی ایک عرصے سے آٹو پائلٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے چل رہی تھی۔ فعال محفلین ایک ایک کرکے جا چکے تھے۔ بس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند...
  11. ظہیراحمدظہیر

    دائم آباد رہے گی دنیا!

    دائم آباد رہے گی دنیا!
  12. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    یعنی اس سے پہلے کہ احمد بھائی آئیں آپ نے میری تشریح فرمانا شروع کردی ۔۔۔۔ یہ تشریح صراصر شری ہے ۔ ہر شر گمراہی ہے اور ہر گمراہی اندھیرا ہے ۔ چنانچہ اب قارئین کو مطلع میں مشعل اور سندیسہ وغیرہ کی ضرورت اور اہمیت وغیرہ وغیرہ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    محولہ بالا کی تشریح آپ خود کریں گے یا میں بلاؤں محمداحمد بھائی کو کہ وہ آکر آپ کے کچھ پرانے حساب چکتائیں ؟!
  14. ظہیراحمدظہیر

    طوفانِ تمنا سے پرے دور کہیں ہیں

    الف نظامی صاحب، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات تو مالک الملک ہے، وہ تو شہنشاہ ہے، اس کی ذات عالی کو زیب دیتا ہے کہ وہ اپنے لیے ہم کا صیغہ استعمال کرے۔ اللہ تعالیٰ نے چونکہ قرآن انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا ہے تو اس میں جو مثالیں اور زبان استعمال کی ہے وہ بھی انسانوں کے لحاظ سے استعمال کی ہے۔ جس...
  15. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    یعنی نہلے پر دہلا۔ یعنی مجھے دہلا دیا آپ نے۔۔۔ ایسا مت کرو یار ۔:) میں تو گھر میں سوکنوں کی لڑائی کی وجہ سے یہاں نہیں آتا ۔۔۔۔ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    اللہ تعالیٰ رحم فرمائے! کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی

    اللہ تعالیٰ رحم فرمائے! کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہم قافیہ الفاظ

    ان میں حرفِ روی "ہ" ہے ۔ ان تمام قوافی کے آخر میں جو ہائے ہوز ہے وہ حرفِ اصلی ہے ، حرفِ زائد نہیں ہے ۔ اگر کوئی لفظ کسی حرفِ زائد پر ختم ہورہا ہو تو اس سے ماقبل کے آخری حرفِ صحیح کو حرفِ روی مانا جاتا ہے ۔ مثلاً اگر مطلع کے قوافی کتابی اورگلابی ہوں تو ان میں حرفِ روی "ب" ہوگا۔...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔۔چارٹرڈ جہاز میں اپنے ساتھ چار افراد کو مفت لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ بیرون ملک سفر کریں گے تو...

    ۔۔۔۔۔چارٹرڈ جہاز میں اپنے ساتھ چار افراد کو مفت لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ بیرون ملک سفر کریں گے تو دو افراد کو ساتھ مفت لے جا سکتے ہیں۔یعنی یہ ریٹائرڈ چیئرمین کی مراعات ہیں ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمارا کیا ہوگا ۔جس طرح سے لوٹا کھسوٹا جارہا ہے اس طرح تو بادشاہوں کے وزیر اور درباری بھی نہیں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔۔لیکن جب پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدریہ کے اللے تللے دیکھتا ہوں تو بدن میں غصے اور نفرت...

    ۔۔۔۔۔لیکن جب پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدریہ کے اللے تللے دیکھتا ہوں تو بدن میں غصے اور نفرت کی ایک لہر سی دوڑ جاتی ہے۔ آج ہی پاکستان سے ایک صاحب نے خبر بھیجی کہ ایک قانون منظور ہوا ہے جس کے تحت سینٹ کے موجودہ چیئرمین کو تو جو مراعات میسر ہیں سو ہیں ، ریٹائرڈ چیئرمین کو بھی تاحیات...
  20. ظہیراحمدظہیر

    نین بھائی، جب اپنے سے کمتر حال والوں کو دیکھتا ہوں تو بخدا اپنی ناشکری پر شرمندگی ہوتی ہے۔ آج...

    نین بھائی، جب اپنے سے کمتر حال والوں کو دیکھتا ہوں تو بخدا اپنی ناشکری پر شرمندگی ہوتی ہے۔ آج غزہ اور دنیا کےکئی علاقوں میں لوگ پانی تک کے لیے ترس رہے ہیں ، امن و امان کی صورتحال بگڑی ہوئی ہے۔ ایسے میں اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ،الحمدللہ، سر پر امن و امان کا سایہ اور...
Top