نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    @سیما آپا ، دعا کوئی بھی مانگے آپ ہمیشہ اس پر آکر آمین کہتی ہیں۔ کتنی اچھی بات ہے ! کبھی کبھی تو جی چاہتا ہے کہ آپ کا نام آمین آپا ہونا چاہیے تھا ۔ :D اللہ آپ کی دعائیں اور آمین قبول فرمائے۔ آمین!
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    بالکل ، بالکل۔ دریں چہ شک ! یہ شناخت تو پکی ہے۔ کل رات ہی بیگم نے پکار کر کہا تھا: " مسٹر اردو محفل ! !!! اب کمپیوٹر سے اٹھ جائیے ، رات کے ساڑھے گیارہ بج رہے ہیں۔ صبح کام پر بھی جانا ہے۔ " معان بھائی ، اساتذہ کے عمدہ اسلوب اور خلوص و محبت میں کوئی شک نہیں ۔ البتہ جملے کے آخری حصے سے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    بھائی مجھے بھی اس دکھ میں شریک سمجھیے۔دنیا بڑی ہے ۔ اللہ کریم مالک ہیں اور حکیم و بصیر ہیں ۔ وہ ایک دروازہ بند کرتے ہیں تو ایک اور کھول دیتے ہیں۔ پیوستہ رہ شجر سے ، امیدِ بہار رکھ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    اللہ اکبر! آپ کے حسنِ ظن کا شکریہ ، الف نظامی صاحب! لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں ۔ جو دو چار لفظ مجھے آتے ہیں میرے لیے قطعی کسی افتخار کا باعث نہیں ۔ سیکھنا سکھانا تو عمر بھر پر محیط ہوتا ہے اور کسی بھی گفتگو میں دو طرفہ ہوتا ہے۔ میں نے اردو محفل سے بہت کچھ سیکھا ہے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    آپ ہیں نا ! آپ کہاں جارہے ہیں ، کیا پروگرام ہے؟! جلدی سے اسی لڑی میں بتادیں ۔ نیا دھاگا ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :devil3:
  6. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    غلط بات! سوچ رہا تھا کہ جانے دوں لیکن اب کچھ لکھنا ہی پڑے گا ۔ ویسے بھی کسی کو ڈانٹے بہت عرصہ ہوگیا۔ آج ایک چھوٹی بہن ہاتھ آہی گئیں ۔ :D اگر مختصراً بات کی جائے تو اس شعر پر یہ گفتگو تمام ہوجاتی ہے کہ: بتاؤں آپ کو مرنے کے بعد کیا ہوگا پلاؤ کھائیں گے احباب ، فاتحہ ہوگا لیکن آپ کی اس لڑی...
  7. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    :ROFLMAO::ROFLMAO: آپ سے خدا تو بعد میں سمجھے گا پہلے جاسمن سمجھیں گی۔ اس نے تو ایک بات کی تم نے کمال کردیا
  8. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    یعنی suicide-note
  9. ظہیراحمدظہیر

    انڈے کی چوری۔۔۔ راوی جاسمن

    اتفاق سےآپ کی پسند سے میں بھی متفق ہوں۔ گزشتہ ویک اینڈ پر ایک جگہ ناشتے پر مدعو تھے ۔ بیگم کی آنکھ بچا کر میں نے دو عدد اناڈیڈِِمؤبل اور کچھ قیمہ مع رواٹیٹِ مچپڑ قربان گاہِ کام و دہن پر نذرکیے اور قبول ہوئے ۔ الحمدللہ!
  10. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    انگریزی میں تو auto-obituary اور self-obituary کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ۔ خود وفاتیہ مجھے تو بالکل اچھا نہیں لگا۔ بلکہ معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ انتہائی بھونڈا لفظ تراشا ہے یہ ۔ خود نوشت سوانح کی طرز پر اگر ایسی تحریر کو خود نوشت تعزیت نامہ کہا جائے تو بہتر ہوگا۔ خود نوشت تعزیت نامہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    متفق۔ جاسمن ، عنوان میں میری کو تیری سے بدل دیں ۔ پھر دیکھیے گا کہ یہ لڑی کس طرح کھڑکی توڑ رش لیتی ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تمہیں کہہ دو تمہارے در سے دیوانے کہاں جائیں؟

    آپ کا محولہ بالا سنہری قول پڑھ کر دیر تک سر کھجانا پڑا۔ ۔۔۔ ایک خیال تو یہ آتا تھا کہ سیدھی سیدھی کتابچہ بیچنے کی بات کررہے ہیں لیکن دوسر ی طرف ذہن یہ کہتا تھا کہ میاں ، ذوالقرنین کا قول ہے سیدھا کیسے ہوسکتا ہے ۔ ہو نہ ہو یہ ضرور محفلین کو بیچنے کی بات کررہے ہیں ۔ ہوشیار رہنا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    انڈے کی چوری۔۔۔ راوی جاسمن

    ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔ مزیدار ! نیرنگیِ خیال! نین بھائی ، ابلے ہوئے انڈے کا آملیٹ بنانا آپ ہی کا کمال ہے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو ,تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے؟

    احمد بھائی ، یہ کوائف فوراً سے پیشتر میری طرف بھی محفوظ کروادیں ایسا نہ ہو کہ متوقع طوائف الملوکی میں کوائف الملوک کہیں ادھر ادھر ہوجائیں اور بلیک میل کی آمدنی کااچھا خاصا موقع ہاتھ سے نکل جائے۔ یہ صاحب کبھی کبھی ہاتھ آتے ہیں۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    پیوستہ رہ تو شر سے امیدِ اشعار رکھ دیورا اٹھائی نہیں ڈھائی گئی ہے ۔۔۔۔ اور ڈھانے والوں میں باسیانِ کوچۂ آلکساں کو بھی الزام دیا جارہا ہے کہ اتنی دیر سے سایۂ دیوار میں لیٹے ہوئے نہ صرف بغیر سائلنسر کے خراٹے لے رہے تھے بلکہ پڑوس میں کوچۂ ملنگاں کی نیند بھی اجیرن کر رکھی تھی۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ تین چار سال پہلے آپ کی طرف سے محفل کو موضوعاتی اعتبار سے کئی ذیلی فورمز میں بانٹنے کی بات ہوئی تھی۔ میں یہاں اپنی گنڈے دار حاضری کی وجہ سے شاید اس گفتگو کو پوری طرح پڑھ نہیں سکا۔ سو مجھے نہیں معلوم کہ وہ گفتگو کہاں منتج ہوئی۔ میرا مشاہدہ یہ رہا ہے کہ اکثر محفلین...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    بہت شکریہ! آپ نے بہت اچھی طرح سے وضاحت کردی۔ آپ کا اور سعود بھائی کا بہت بہت شکریہ کہ اردو کے اس عظیم علمی وادبی خزینے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی خاطر پس پردہ اتنی محنت سے کام کرر ہے ہیں۔ اللہ کریم آپ صاحبان کو اجرِ خیر عطا فرمائے اور اپنی رحمت و برکت سے نوازے۔ آمین۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    جہاں گلاس مقیّد ہیں اور جگ آزاد ۔۔۔ مصرع مکمل کیجے۔

    گرہ تو گلاس کو پہلے ہی لگی ہوئی ہے، احمد بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ بھی آہنی قسم کی ! میرا مشورہ تو یہ ہے کہ: نہیں ہے گرچہ تو آزاد پھر بھی لگ آزاد جہاں گلاس مقید ہیں اور جگ آزاد 😐
  19. ظہیراحمدظہیر

    جہاں گلاس مقیّد ہیں اور جگ آزاد ۔۔۔ مصرع مکمل کیجے۔

    تاریخِ آزادی تیرھویں صدی میں شیخ سعدی نے کہا تھا : سگ را گشادہ اند و سنگ را بستہ پھر بیسویں صدی میں فیض احمد فیض نے کہا: کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد 2025 میں اپنے محمداحمد فرماتے ہیں: جہاں گلاس مقید ہیں اور جگ آزاد پس ثابت ہوا کہ آزادی کی تاریخ کئی صدیوں پر محیط ہے اور آزادی زمانے کے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    غزل : آنکھ کس کے واسطے دریا کریں - فرحان محمد خان

    بہت خوب ، فرحان! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ آپ کے پہلو میں جب دل ہی نہیں آپ سے کس بات کا شکوہ کریں کیا اچھا کہا ہے ! واہ!
Top