نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ، بہت نوازش! متشکرم! سخنوروں کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین شاعر کے لیے قیمتی ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ! ہاہاہا! جب مزاح کا موڈ ہو تو ہر زمین زرخیز دکھائی دیتی ہے۔ قلم مت روکیے ۔ اگر جی چاہے تو لکھ ڈالیے پیروڈی۔:):):) ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق نوحۂ غم نہ سہی ، نغمۂ شادی ہی سہی
  2. ظہیراحمدظہیر

    اسمائےحسنیٰ ۔ تحریر: سلمیٰ شیخ مرحومہ (سکاٹ لینڈ)

    کسی اور کی تحریر پوسٹ کرتے وقت بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے ، صغیر صاحب۔ اور کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ بندہ بشر ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں میں کسی شاعر کا شعر یا غزل پوسٹ کرتے وقت اس کی صحت پر توجہ دیتا ہوں ا س سے کہیں زیادہ احتیاط کوئی بات اللہ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    پوری غزل عنایت کیجیے ، نین بھائی!
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقبال کی ایک فارسی غزل کا منظوم ترجمہ

    یہ خوب ہے! یہ اچھا ہے ، ریحان بھائی! لیکن میں دوستوں اور یاروں کو ہم مفہوم نہیں سمجھتا ۔ دوستاں کا لفظ بہت وسیع مفہوم رکھتا ہیے جبکہ یاروں کا مفہوم محدود ہوجاتا ہے ۔ بالخصوص جب بات عشقِ حقیقی سے متعلق ہورہی ہو تو ذاتی طور پر میں یاروں کے بجائے دوستوں کے لفظ کو ترجیح دوں گا۔ ریحان...
  5. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    میرے باپ نے ہجرت کی تھی ، میں نے نقل مکانی انہوں نے تاریخ لکھی تھی ، میں نے ایک کہانی (مامون ایمن ۔ نیویارک )
  6. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، عظیم بھائی! توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم سلامت رکھے ، شاد و آباد رہیں!
  7. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    محبت تو آپ کی ہے نین بھائی!اس توجہ اور پذیرائی کے لیے بہت ممنون ہوں ۔اس محبت اورقدردانی کا مقروض ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، گراں باریِ روز و شب کو ہلکا کردے اور قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے! آمین ! کس قدر ذوق سے عاری ہیں یہ ڈالے والے! :):):) اشعار تو یقیناً ان کو سمجھ میں نہیں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    سبحان اللہ! کیا بات ہے آپ کے تبصروں کی ! دل خوش ہوجاتا ہے پڑھ کر! بہت نوازش ، بہت محبت ہے آپ کی! حسنِ نظر اور حسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! شکیل احمد بھائی ، پھر گزارش ہے کہ اپنی تحاریر سے اردو محفل کو رونق بخشیے ۔اس لطف و کرم کو جوابی مراسلوں تک محدود نہ کیجیے۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    آداب ، آداب! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی! قدر افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں! اللہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے ، صحت و عافیت سے مالا مال رکھے ! آمین
  10. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، عبدالرؤف ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم اپنی امان میں رکھے ، خیر و فضل عطا فرمائے! آمین
  11. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    آداب ، تسلیمات ! بہت نوازش ہے ، عاطف بھائی! نظرِ کرم کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم سلامت رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ، بھائی! اللہ کریم سلامت رکھے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت بہت شکریہ، سیما آپا! جو شعر اس غزل کا آپ کو پسند آیا وہ میرے دل کی آواز بھی ہے اور حقیقت کا غماز بھی۔ آپ ہمیشہ دعائیں دیتی ہیں ، اس کے لیے خصوصی شکریہ! اللہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے! آمین!
  14. ظہیراحمدظہیر

    ورنہ قہر درویش بر جانِ درویش کے مصداق ہم اپنا ہی نقصان کر بیٹھیں گے ۔ جیسے کسی مظاہرے میں...

    ورنہ قہر درویش بر جانِ درویش کے مصداق ہم اپنا ہی نقصان کر بیٹھیں گے ۔ جیسے کسی مظاہرے میں اپنی بسیں اور دکانیں جلانے سے نقصان دشمن کا نہیں اپنا ہی ہوتا ہے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ظلم سے پیدا ہونے والے غم و غصے کی منفی توانائی کو مثبت اظہار دیا...

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ظلم سے پیدا ہونے والے غم و غصے کی منفی توانائی کو مثبت اظہار دیا جائے۔ صبر مظلوم کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اللہ کے ہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں ۔ شرط یہ ہے کہ ہم اس کی رضامندی والے کام تو کریں ۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر ان خبروں کو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ، دنیا کا ہر باضمیر اور صاحب دل اس وقت اسی اذیت سے دوچار ہے ۔خاموشی تو نہیں ہے ، بہت...

    بھائی ، دنیا کا ہر باضمیر اور صاحب دل اس وقت اسی اذیت سے دوچار ہے ۔خاموشی تو نہیں ہے ، بہت شور ہورہا ہے۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی تخصیص نہیں۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ چند روز پہلے امریکی ایئرفورس کے ایک فوجی نے اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے خود سوزی کرڈالی۔ لاکھوں مریکی آئے دن اسرائیلی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    عبدالرؤف ! ایسی خبروں اور تصویروں کی شراکت فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ تفصیل...

    عبدالرؤف ! ایسی خبروں اور تصویروں کی شراکت فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ تفصیل کے لیے یہ مراسلہ دیکھیے۔...
Top