نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مجموُعۂ اضداد از قلم نیرنگ خیال

    بہت خوب! اچھی شگفتہ تحریر ہے! بنیادی کردار کااچھا تعارف کروایا ہے اور یہ ایک طویل سلسلے کا اچھا آغاز لگ رہاہے ۔ اسے جاری رکھیے ، ذوالقرنین۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ماشا ء اللہ! اللہ کریم آپ کے لیے قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے اور آپ کو اپنے اس نیک مقصد اور...

    ماشا ء اللہ! اللہ کریم آپ کے لیے قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے اور آپ کو اپنے اس نیک مقصد اور مشن میں کامیاب فرمائے! آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    یہ تو علم تھا کہ آپ نے درِسِ نظامی میں داخلہ لے رکھا ہے ، اب معلوم ہوتا ہے کہ آپ فارغ التحصیل...

    یہ تو علم تھا کہ آپ نے درِسِ نظامی میں داخلہ لے رکھا ہے ، اب معلوم ہوتا ہے کہ آپ فارغ التحصیل ہوگئے ۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو بہت بہت مبارک! اللہ کریم آپ کی مساعی جمیلہ قبول فرمائے! آمین
  4. ظہیراحمدظہیر

    ماشاء اللہ! ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ! محمد خلیل الرحمٰن بھائی ، آپ کی ویڈیو دیکھ کر خوشی...

    ماشاء اللہ! ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ! محمد خلیل الرحمٰن بھائی ، آپ کی ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اللہ کریم آپ کو اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب فرمائے اور علم و فضل میں اضافہ فرمائے! آمین
  5. ظہیراحمدظہیر

    ڈگھو ہفتیوار! سائیں منھجا! :)

    ڈگھو ہفتیوار! سائیں منھجا! :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں کہیں ، یاد کہیں ، خواب کہیں ہے میرا

    بہت نوازش، بہت آداب! بہت بہت شکریہ ، احمد بھائی! سخنوروں کی طرف سے کلمۂ تحسین کا ملنا شاعری کے لیے آبِ حیات ہوتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے! سلامت رہیں ! آپ ہمیشہ ہی میرے لفظوں کی عزت افزائی کرتے ہیں ۔ اور مجے سے تو آپ تاخیر کی بات ہی نہ کیا کریں ۔ میں خود ہمیشہ دیر کردیتا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت بہت شکریہ! بہت نوازش، راحل بھائی ! شاعروں کی داد خاص ہوتی ہے اور یاد رہتی ہے۔ اللہ کریم خوش رکھے، سلامت رہیں ! طوفان میں جزیرہ ملا ہے ، زمیں ملی پانی کی قید سے تو رہائی نہیں ملی ہاہاہاہ!!! لگتا ہے کہ ڈبلیو اٹھارہ میں کراچی کا ٹور کررہا ہے شاعر! :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    فرمائش پوری کرنے کا پیشگی شکریہ! آپ وقت نکال کر ضرور بزمِ قرطاس و قلم میں قدم رنجہ فرمائیے ۔ پذیرائی کرنا ہمارا ذمہ! تفنن برطرف! جھوٹی تعریف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔تقریبِ حرف و معانی میں حرمتِ حرف کا تقدس خوب جانتا ہوں۔ نہ جھوٹی تعریف کرتا ہوں اور نہ ہی سچی تعریف کرنے میں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! ایسی سعادت مندی آج کل کہاں دیکھنے میں آتی ہے ! اور وہ بھی سرحد کے اُس پار۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    مزاح برطرف! علی وقار اس سوال نما داد کے لیے آپ کا بہت شکریہ! :) علی بھائی ، میں تو ٹوٹا پھوٹا جیسا تیسا لکھ لیتا ہوں ۔ یہ تو آپ خوش ذوق قارئین کی محبت ہے کہ اس درجہ قدر افزائی کرتے ہیں اور مجھ ناچیز کو نوازتے ہیں ۔ ویسے آپ کے سوال نے ایک بہت پرانے خیال کو ذہن میں جگادیا ۔ ماضی کے بہت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    گھونسلے میں گھونسلا

    واہ! ایک منفرد موضوع پر ایک رنگا رنگ تحریر! اس مختصر سے کینوس پر مزاح کے مدھم رنگ بھی ہیں اور فطرت و حیات کی محبت سے لبریز گہرے نقش بھی! آٹھ سال پہلے جو خاتون ایسی جاندار تحریر لکھ گئی تھیں وہ نجانے اب کہاں ہیں ؟ جہاں بھی ہوں انہیں معلوم ہو کہ لکھنے کا ہنر اپنے ساتھ اک قرض بھی لے کر...
  12. ظہیراحمدظہیر

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی (از قلم نیرنگ خیال)

    نیرنگ خیال ، یہ آپ کی بہترین تحریروں میں سے ایک ہے ! قلم کی روانی نے خیال کی روانی کا خوب ساتھ دیا ہے اس نثر پارے میں! ہر سال کے پہلے دن ایک انشائیہ لکھنے کی اس روایت نے اردو محفل کو کئی اچھے تحفے دیئے ہیں ۔ اس روایت کو جاری رکھیےگا!
  13. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    میں ایک آدھ روز میں تینوں کتب گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرکے ربط یہاں مہیا کرتا ہوں ، ان شاء اللہ!
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی از قلم نیرنگ خیال

    حسبِ معمول یکم جنوری کی مہر اپنے ماتھے پر ثبت کیے ذوالقرنین کی ایک فکر انگیز تحریر! برجستہ اور بے ساختہ! کیا بے لاگ عکاسی ہے صورتحال کی! قلم سے نشتر کا کام لینا بڑے دل گردے کا کام ہے کہ کبھی کبھی قلم کار خود نشتر کی زد میں آجاتا ہے ۔ لیکن نیرنگِ خیال صرف نشتر کی نوک چبھو کر اصلاحی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بھڑک اٹھے گا کسی دم ابھی غبارِ دلم

    بہت خوب ، ریحان ! اچھے اشعار ہیں ۔ طالب آملی کی یہ غزل کبھی نظر سے نہیں گزری۔ گرہ کا مصرع ، ان کی غزل کا مصرعِ اول ہے یا ثانی؟ مجھے لگ رہا ہے کہ ان دو مصرعوں کو آپ کی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ (1) ہر ایک شخص کا ہے اپنا کاروبارِ دلم "ہر ایک شخص کا اپنا ہے کاروباِرِ دلم"کہیں تو روانی کہیں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت بہت شکریہ، احمد بھائی! بہت نوازش! توجہ کے لیے ممنونِ کرم ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، عبدالرؤف! اللہ کریم اپنی امان میں رکھے ، سلامت رکھے! ممنون ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    نوازش، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ دل بڑھادیا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، معان بھائی! اللہ کریم اپنی امان میں رکھیں اور آپ شاد و آباد رہیں !
  20. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    نوازش ، آداب ، تسلیمات! اس قدر افزائی کے لیے بہت شکر گزار ہوں ، اعجاز بھائی! اپنی نالائقی اور کاہلی پر شرمندہ ہوں۔اگرچہ آپ کئی دفعہ حکم دے چکے ہیں کہ سمت کے لیے کچھ بھیجا کروں لیکن کچھ میر ی کاہلی اور کچھ یہ کہ مصروفیات میں یاد بھی نہیں رہتا۔ آپ کی سرپرستی اور محبت کے لیے سپاس گزار ہوں۔...
Top