اردو محفل کی اس لڑی نے کم از کم مجھے ضرور چکرا دیا ہے، کیونکہ ہر مرتبہ میں اسے ایسے پڑھ جاتا ہوں۔۔
اردو محفل کی لڑکی نے گوگل کروم کو چکرا دیا!
:whistle: :cool:
آج کوک سٹوڈیو میں یہ گانا سننے کو ملا۔ اس کے بول تلاش کیے تو معلوم ہوا کہ عرصہ قبل خود ہی پوسٹ کیے تھے۔ :)
کوک سٹوڈیو میں یہ گانا جمی خان اور رحما علی نے گایا ہے۔
کیرالہ کے دس سالہ دانی پی کے نے فٹ بال میچ میں کارنر کک لگائی تو بال ایک قوس بناتی ہوئی مخالف ٹیم کے گول میں براجمان ہو گئی۔ اس کارنر کک پر گول کی ویڈیو وائرل ہو گئی جو کہ ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔
کچھ روز قبل اس گانے کو سننے کا اتفاق ہوا۔ اگرچہ اس کا مطلب مجھے کم ہی سمجھ آیا ہے لیکن اسے کئی مرتبہ سن چکا ہوں۔
بول اور مطلب بشکریہ:
Paar Chanaa De Lyrics with explanation
پار چناں دے دِسّے کُلی یار دی
گھڑیا گھڑیا، آوے گھڑیا
(Girl says to her clay pot)
Right there across the Chanab River...
اردو ڈیجیٹل لائبریری کے حوالے سے کام کا آغاز اردو ویب کے آغاز کے ساتھ ہی ہو گیا تھا اور کسی نہ کسی صورت میں جاری رہا تھا، اگرچہ وقت کے ساتھ اس کی رفتار کافی سست پڑ گئی۔ میرے خیال میں نئے دور کے حوالے سے اس پر ایک مرتبہ دوبارہ سے برین سٹارمنگ کی جانی چاہیے۔ ایک اوپن سورس لائبریری سوفٹویر کی ضرورت...
کالم نویس اظہار الحق نے ایک بار ذکر کیا تھا کہ ان کے بیٹے نے آئی پیڈ پر ہی ان کی لائبریری منتقل کر دی ہے۔ مجھے یہ جاننے کا اشتیاق ہے کہ آخر کیا سیٹ اپ ہے ان کی ٹیبلٹ پر؟ انگلش کی ای بکس تو بآسانی دستیاب ہیں اور کلاسیکل لٹریچر بھی ای بک اور پی ڈی ایف وغیرہ میں مل جاتا ہے۔ اردو کی کتابیں ابھی بھی...
برادرم رانا، آپ کی محبت کا بے حد شکریہ، لیکن میں ایسے اہتمام کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ فورم پر کئی مراسلات میں اس کے آغاز کے بارے میں تفصیل بیان کی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ :)
شکریہ زیک۔ آپ جیسے دوستوں کی فورم پر آمد سے یہ احساس باقی رہتا ہے کہ یہ ابھی بھی اہم جگہ ہے۔ :)
آپ کے استفسار کرنے پر میں کچھ سوچ میں پڑ گیا۔۔ کرتا تو میں کچھ خاص نہیں ہوں۔ :)
ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا
کبھی اِس سے بات کرنا، کبھی اُس سے بات کرنا
:)
فورم کی ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ ہونے...
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی...
شکریہ برادرم۔ گزشتہ سال فورم میں میری شراکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے، اس لیے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔ :) لیکن میں سالگرہ کے حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش ضرور کروں گا۔