نعت رسول مقبول ﷺ
شکستہ حال اپنے دل کو سمجھانے کہاں جاتے
نہ ملتا آستاں ان کا تو دیوانے کہاں جاتے
گدا ہیں ان کے در کے بس یہی پہچان ہے اپنی
نہ ہوتے ان سے وابستہ تو پہچانے کہاں جاتے
اُنہی سے عقدہء پیچیدہ سارے حل ہوئے ورنہ
جہاں میں فلسفے جتنے بھی ہوں مانے کہاں جاتے
جھکایا سر یہاں تو سربلندی ہوگئی...
کیمرہ نما گھر کے رہائشی فوٹوگرافر نے بچوں کے نام بھی کیمروں پر رکھ دیئے
ویب ڈیسک
بدھ 15 جولائ 2020
بھارت کے ایک ماہر فوٹوگرافر نے تین منزلہ کیمرہ نما گھر بنایا اور بچوں کو کینن اور نیکون کے نام دیئے
مہاراشٹر: بھارت میں رہائش پذیر ایک ماہر فوٹوگرافر کوعکس بندی کا جنون ہے ۔ انہوں نے تین منزلہ...
راجدھانی ایکسپریس ’’واحد خاتون مسافر‘‘ کو لے کر رانچی پہنچی
دعوت ڈیسک on ستمبر 5, 2020
رانچی، ستمبر 5: نئی دہلی-رانچی راجدھانی ایکسپریس، جو توری جنکشن پر تانا بھگتوں کے جاری احتجاج کی وجہ سے جمعرات کے روز کئی گھنٹوں تک ڈلٹن گنج اسٹیشن پر پھنسی رہی، جمعہ کے روز علی الصبح تنہا خاتون مسافر کے ساتھ...
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا
اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں
میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر
راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا
ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا
اک ترے کہنے سے کیا میں...
بیان درد محبت جو بار بار نہ ہو
کوئی نقاب ترے رخ کی پردہ دار نہ ہو
سلام شوق کی جرأت سے دل لرزتا ہے
کہیں مزاج گرامی پہ یہ بھی بار نہ ہو
کرم پہ آئیں تو ہر ہر ادا میں عشق ہی عشق
نہ ہو تو ان کا تغافل بھی آشکار نہ ہو
یہی خیال رہا پتھروں کی بارش میں
کہیں انہیں میں کوئی سنگ کوئے یار نہ ہو
ابھی ہے آس...
بچوں کی تربیت اور مسائل
Apr 17, 2020
>
بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو فطرت اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے مسلمان، ہندو، عیسائی، یہودی ہونے کا انحصار اس کے والدین پہ ہوتا ہے۔ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ سرا سر مغربیت کا دور ہے یہی مغربیت آہستہ آہستہ ہماری نسل میں پروان چڑھ رہی ہے۔ مسلم قوم اپنی...
صبر کا پھل میٹھا۔
جولائی 7, 2018
مولانا رومی رح بیان کرتے ہیں کہ طالقان کے علاقے کا رہنے والا ایک شخص جس کو شیخ ابوالحسن خرقانی رح کی زیارت کا بےحد شوق تها،لیکن راستے کی دوری اور سفر کی مشکلات کا خیال آتا تو خرقان جانے کی ہمت نہ پڑتی، خیر آخر ایک دن شوق زیارت نے اس کو بےتاب کردیا ،رخ زیبا کی...
منٹو اور جج
محمد حنیف
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
8 مئ 2012
،تصویر کا ذریعہBBC WORLD SERVICE
،تصویر کا کیپشن
سعادت حسن منٹو آج زندہ ہوتے تو ایک سو موم بتیاں جلا کر کیک کاٹ رہے ہوتے
منٹو میاں مبارک ہو۔ آج زندہ ہوتے تو ایک سو موم بتیاں جلا کر کیک کاٹ رہے ہوتے۔
اگر یہ سوچ کر پریشان ہو کہ ہم...
’’یاخدا ‘‘کا آغاز تقسیم ِ ہندسے کچھ عرصہ قبل مشرقی پنجاب میں سکھوں کے ایک گائوں چمکور سے ہوتا ہے جہاں ’’دلشاد‘‘ اپنے باپ ملا علی بخش کے ساتھ مسجد کے حجرے میں رہا کرتی تھی۔ملا علی بخش کی وجہ سے چمکور کی مسجد آباد تھی ۔وہ پانچ وقت اذان دیتا تھا لیکن امریک سنگھ کی بیوی اور اس کی بہن...
کبوتر بڑے کام کا جانور ہے۔ یہ آبادیوں میں، جنگلوں میں، مولوی اسماعیل میرٹھی کی کتاب میں، غرض یہ کہ ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ کبوتر کی دو بڑی قسمیں ہیں (۱) نیلے کبوتر (۲) سفید کبوتر۔
نیلے کبوتر کی بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ سفید کبوتربالعموم سفید ہی ہوتا ہے۔ کبوتروں نے تاریخ میں بڑے...
سیلف میڈ لوگوں کا المیہ
روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
زندگی کے رستے میں بچھنے والے کانٹوں کو
راہ سے ہٹانے میں
ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے میں
خوشبوئیں پکڑنے میں گلستاں سجانے میں
عمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں
اور اپنے حصے کے پھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
درگزر کے...
ان کی زندگی میں اللہ کی محبت ہر چیز پر غالب آ گئی ہے. تمام علائقِ دُنیوی کی محبت نیچے ہے اور اللہ کی محبت اس پر غالب ہے. تو اللہ کی محبت ایمان کے لوازم میں سے ہے. بلکہ صرف اللہ ہی کی نہیں‘ اللہ کے رسولﷺ کی محبت بھی جب تک تمام علائق دُنیوی پر غالب نہ ہو جائے تب تک ایمان معتبر نہیں ہے.
اور انکی...
نظر میں نت نئی حیرانیاں لیے پھریے
سروں پہ روز نیا آسماں لیے پھریے
اب اس فضا کی کثافت میں کیوں اضافہ ہو
غبار دل ہے سو دل میں نہاں لیے پھریے
یہی بچا ہے سو اب زیست کی گواہی میں
یہی نشان دل بے نشاں لیے پھریے
قرار جاں تو سر کوئے یار چھوڑ آئے
متاع زیست ہے لیکن کہاں لیے پھریے
عجب ہنر ہے کہ دانشوری...
سنگاپور: غریب گھریلو ملازمہ جس نے چار برس کی قانونی جنگ کے بعد کروڑ پتی مالک کے خلاف مقدمہ جیتا
یویٹ ٹین
بی بی سی نیوز سنگاپور
9 گھنٹے قبل
،تصویر کا ذریعہHOME
،تصویر کا کیپشن
جس خاندان کے لیے پارتی لیانی کام کرتی تھیں وہ سنگاپور کا ایک امیر کاروباری خاندان تھا
پارتی لیانی انڈونیشیا کی ایک...
کیا کیا دیئے فریب ہر اک اعتبار نے
اپنا بنا دیا ہے ترے انتظار نے
کیا جانے کتنے اہل طریقت کو آج تک
گمراہ کر دیا ہے ترے رہ گزار نے
کچھ ان کی جستجو ہے نہ کچھ اپنی گفتگو
یہ کیا بنا دیا ستمِ روزگار نے
ہاں اے نگاہ گرم نہ کر مختصر حیات
ہم کو ہزار بوجھ ابھی ہیں اتارنے
الجھے ہوئے ہیں گیسوئے جاناں میں...
ریپ کے لیے سازگار فضا
وسعت اللہ خان ہفتہ 12 ستمبر 2020
چلیں جی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی یہ بات مان لیتے ہیں کہ بدھ کو علی الصبح لاہور سیالکوٹ ایم الیون موٹر وے پر جس خاتون کا اس کے دو بچوں کے سامنے مسلح افراد نے ریپ کیا ، تشدد کیا ، سامان لوٹا اور فرار ہو گئے تو اس میں بنیادی غلطی عورت...
میری ہر بات بے اثر ہی رہی
وسعت اللہ خان منگل 11 اگست 2020
آج گیارہ اگست ہے۔چوہتر برس پہلے آج ہی کے دن پاکستان کے باقاعدہ وجود میں آنے سے چار روز قبل کراچی میں آئین ساز اسمبلی کے صدر محمد علی جناح نے ریاستی خدو خال سے متعلق اپنے بنیادی خطاب میں وہ مشورے دیے جو ان کے خیال میں نئی مملکت کے آئین...
مغل ملکہ جو حقوق نسواں کی علمبردار کہلائيں
2 ستمبر 2018
،تصویر کا ذریعہPENGUIN
ملکہ نورجہاں 17ویں صدی میں ہندوستان کی سب سے باآثر خاتون تھیں جنھوں نے وسیع و عریض مغل سلطنت کی فرمانروائی میں تاریخی کردار ادا کیا۔
تاریخ داں روبی لال وضاحت کرتی ہیں کہ آج یعنی حال کو سمجھنے کے لیے نور جہاں کے...
آج کی شب جسے شب عاشور کہا گیا، اس شب بھی ایک بار پھر امام ؑ نے اپنے تمام اصحاب و انصار، حتٰی اقرباء کو اپنے خیمہ میں جمع کیا اور ان سے واشگاف الفاظ میں کہا کہ میں بیعت اٹھا لیتا ہوں، رات کی تاریکی ہے، ان لوگوں کی مجھ سے دشمنی ہے، میں کل شہید کیا جاؤں گا، آپ چلے جائیں۔ کیا لوگ جمع کئے تھے نبی کے...
شہر سے بارہ میل پَرے اِک بستی تھی
احمدحاطب صدیقی-
July 9, 2019
اُس روز مدتوں بعد جامعہ کراچی کو دیکھا تو جی دھک سے رہ گیا۔ یہ جگہ تو کسی ’بچہ جیل‘ کے بیرون کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ۱۹۷۴ء میں جب ہم نے پہلی بار جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تھا تویہاں ’داخل‘ ہونے کی راہیں ہر طرف سے کھلی تھیں۔ کہیں کوئی...