اے قوم! مبارک ہو کہ ساحل نظر آیا
غربت میں چراغِ سرِ منزل نظر آیا
گردوں پہ جمالِ مہِ کامل نظر آیا
محفل میں کوئی رونقِ محفل نظر آیا
یہ دن بھی بڑے فخر و مباہات کا دن ہے
معشوق سے عاشق کی ملاقات کا دن ہے
اعجاز ہے اسلام کی جادو نظری کا
زائل ہے اثر روح سے بے بال و پری کا
صد شکر کہ وہ دور گیا بے خبری...