بعض موبائل چھیننے والے تو ”اصلی“ ہوتے ہیں۔ خود میرے دو بچوں کے ساتھ دو دو مرتبہ گن پوائنٹ پر اپنے ہی علاقے میں موبائل فون چھن چکا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ”جعلساز“ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے آجاتے ہیں۔ جیسے ایک رشتہ دار کے ایک سنگل پسلی میٹرک کے طالب علم سے دو موٹر سائکل سوار میں سے ایک نے پسٹل...