کراچی میں آٹھ سو سالہ عالم دین جن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یوسف-2

محفلین
deen9.gif
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب یہ کام مشکل نہیں۔۔۔:twisted: اتنی لمبی عمر آپ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔:evil: مزید کے لیے تلاش کیجیے اردو محفل میں کوئی ظالم سا مراسلہ۔۔۔۔ :p
 
یوسف-2

محفلین
اس پر یوسفِ ثانی صاحب کا تبصرہ بھی درکار ہے۔ :)

میرا تبصرہ ہے :) جب تک موصوف جن مجھ سے خود نہیں مل لیتے، نہ میں اس داستان کی تصدیق کرسکتا ہوں، نہ تکذیب۔ :) ویسے جن کا وجود تو اپنی جگہ حقیقت ہے۔ اگر عامل صاحب کی روایت درست ہے تو یہ قصہ درست ہوگا۔ اور اگر عامل نے محض زیب داستان اور اپنی پبلسٹی کے لئے یہ سب کچھ بیان کیا ہے تو غلط ہوگا۔ میں عامل صاحب کو بھی ذاتی طور پرنہیں جانتا کہ وہ سچےہیں یا نہیں۔:)
 
محمداحمد

واہ ! کیا خوب تبصرہ کیا ہے یوسف بھائی آپ نے ، ہاتھ پاؤں بچا کے۔ :)

ویسے "جن" سے تو عامل لوگ ہی مل سکتے ہیں۔ ہم تو شروع سے ہی "بے عمل" ہیں۔ ;)
 
arifkarim

معطل
میرا تبصرہ ہے :) جب تک موصوف جن مجھ سے خود نہیں مل لیتے، نہ میں اس داستان کی تصدیق کرسکتا ہوں، نہ تکذیب۔ :) ویسے جن کا وجود تو اپنی جگہ حقیقت ہے۔ اگر عامل صاحب کی روایت درست ہے تو یہ قصہ درست ہوگا۔ اور اگر عامل نے محض زیب داستان اور اپنی پبلسٹی کے لئے یہ سب کچھ بیان کیا ہے تو غلط ہوگا۔ میں عامل صاحب کو بھی ذاتی طور پرنہیں جانتا کہ وہ سچےہیں یا نہیں۔:)

اگر آپکو یہ موصوف جن مل بھی جائیں، میں تب بھی اس میٹنگ کی تصدیق نہیں کر سکتا جب تک اجتماعی طور پر یا خودمختارانہ طریقے سے جن جیسی کسی مخلوق کی حقیقت کا پتا نہ چل جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل بات یہ ہے کہ جنات جیسی غیر مرئی مخلوق کا ایسا کوئی وجود نہیں جو ہم بچپن سے عینک والا جن جیسے فضول ڈراموں میں تصور کرتے آئے ہیں۔

ہم جنات کے وجود پر اس لئے یقین رکھتے ہیں کہ ان کا ذکر قران میں مذکور ہے اور قران "ہدایت" ہے ایسے لوگوں کے لئے جو "بغیر دیکھے" ایمان لاتے ہیں اور ایمان لانے کے لئے شواہد کا مطالبہ نہیں کرتے۔
 
جس ایمان میں شواہد نہ ہوں، حقیقت نہ ہو، اس اندھے لکیر کے فقیر ایمان کا کیا فائدہ؟ جنات کا وجود بے شک ہے لیکن اسکی شکل وہ نہیں جو یہاں امت کے اخبار میں پیش کی جا رہی ہے۔ ایسی کہانیاں بچوں کو لوری دیتے وقت تو سنائی جا سکتی ہیں۔ ایک باشعور بالغ کیلئے ان پر ’’ایمان‘‘ لانا اپنے آپ سے دھوکہ ہے۔
 
اگر آپکو یہ موصوف جن مل بھی جائیں، میں تب بھی اس میٹنگ کی تصدیق نہیں کر سکتا جب تک اجتماعی طور پر یا خودمختارانہ طریقے سے جن جیسی کسی مخلوق کی حقیقت کا پتا نہ چل جائے۔
آپ نے اپنے نام کے اوپر جو تصویر لگائی ہے وہی آپ کی ذہنیت کا عکاس ہے۔ جس طرح وائرلیس، موبائل کے سگنل کسی پیمائش، عدسے اور آلے کے بغیر نظر نہیں آسکتے اسی طرح یہ "جن" بھی عام آنکھ سے نظر نہیں آتے اس کے لیے مخصوص "طریقے کار" اور "اعمال" ہوتے ہیں تب ہی یہ مخلوق نظر آتی ہے۔ اوپر کا سائنسی مثال نظر میں رکھ کر جواب میں لکھنا۔ یہ ایک بہت ہی عام اور سادہ جواب ہے۔ باقی اگر آپ "امت" کو قابلِ اعتبار نہیں سمجھتے (جو کہ ایک آپ جیسے لبرل اور قادیانی نوازوں کا وطیرہ ہے) تو پھر قدرت اللہ شہاب صاحب جیسے معتبر ادیب، محقق، اور کھری شخصیت کا "شہاب نامہ" پڑھ لیں۔ اس میں اس "غیر مرئی" مخلوق پر ان پر بیتے تجربات کی روشنی میں سیرِِ حاصل بحث کی گئی ہے۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
زیب داستان کو نظر انداز کر دیا جائے باقی مضمون کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ جنات کا وجود ثابت شدہ ہے، ان کا بستیوں کی شکل میں رہنا اور ان میں بھی نیک اور بد، کافر اور مسلمان کا ہونا، انسانوں سے بعض اوقات کنفلکٹ کرتے ہوے دوستی یا دشمنی کرنا بھی بیان شدہ ہے۔ برسبیل تذکرہ میرے والد محترم ہر وقت سورت یٰسین شریف کا ورد کرتے رہتے تھے۔ نوشہرہ میں پوسٹنگ کے دوران جس گھر میں ہماری رہائش تھی وہاں جنات کا بھی بسیرا تھا (ویسے جنات ویرانوں، بیابانوں، جنگلوں اور درختوں پر رہائش رکھتے ہیں)۔ والد محترم کی سورت یٰسین کی ورد کی عادت کی وجہ سے کئی جنات سے انکی دوستی ہو گئ تھی جو بڑے شوق سے انکی تلاوت سنتے تھے اور ناغہ کرنے پر مختلف طریقوں سے کبھی واضح اور کبھی مبہم انداز میں یاد دہانی کرواتے تھے معاملہ یہاں تک بھی پہنچا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے کئی دفعہ بغیر موسم کے پھل اور پکے ہوے کھانے بھی حاضر ہوے۔ والد محترم نے پہلی دفعہ کے کھانے کو واپس کر دیا تھا یہ کہہ کر کہ پتہ نہیں تم نے کس غریب کا اٹھا کر لایا ہے یہ میرے لیے حرام ہے مگر جنات نے قسم کھائی کہ ہم خرید کر لائے ہیں اور جہاں سے لاتے ہیں اسے اسکے بدلے میں بہت کچھ دے کر آتے ہیں۔ جنات کبھی ڈائریکٹ نہیں مخاطب ہوئے انھے انسانوں سے مخاطب ہونے کے لیے میڈیم کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک انسان کا جسم ہی سب سے بہترذریعہ ہے۔ باقی انکی دنیا بڑی ہی پر اسرار ہے مگر پھر بھی آجکل کے سائنسی دور میں ان کے حقیقت کو سمجھنا بہت آسان ہے۔:)
 
عمرمختارعاجز

لائبریرین
جنات اللہ پاک کی مخلوق ہیں ۔جس طرح فرشتے ہیں۔لیکن خاص عملیات یا عمل کی ضرورت تو نہیں پر ہم اگر خود کو ٹھیک کر لیں ۔میرا مطلب یہ ہے کہ جب ہم اللہ کریم اور اس کے حبیب ﷺ کے بتاے ہوے راستے پر چلیں گے تو اللہ کی ساری مخلوق ہماری تابع ہو جاے گی جس کا ثبوت قرآن و سنت میں موجود ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
  1. اصل بات یہ ہے کہ جنات جیسی غیر مرئی مخلوق کا ایسا کوئی وجود نہیں
  2. جو ہم بچپن سے عینک والا جن جیسے فضول ڈراموں میں تصور کرتے آئے ہیں۔
جواب:
یہ آپ کا اورساری دنیا کا ایمان ہوسکتا ہے۔ لیکن قرآن پر ایمان رکھنے والے مسلمانوں کا نہیں۔ قرآن اور حدیث جنات جیسی غیر مرئی مخلوق کی تصدیق کرتا ہے۔ لہٰذا ہم مسلمان ۔۔۔ قرآن میں ذکر کردہ غیب پر ایمان رکھتے ہیں، جن میں فرشتے اور جن بھی شامل ہیں۔ (دو حوالے پیش ہیں)
  1. قصے کہانیوں میں بھی فرشتوں اور جنوں کے خودساختہ دلچسپ اور سبق کہانیاں ضرور بیان کی جاتی ہیں۔ لیکن ان کہانیوں کے خودساختہ ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ فرشتے اور جن کا وجود ہی نہیں ہوتا۔
  2. ویسے آج ہمارے ”علم“ میں مزید اضافہ ہوا کہ آپ کے قادیانی مذہب میں ”غیب“ پر ایمان لانا ضروری نہیں کہ وہ جنوں اور فرشتوں جیسے ”غیر مرئی مخلوق“ کو محض قصے کہانیاں تصور کرتے ہیں۔ :)
سُوۡرَةُ البَقَرَة: الٓمٓ (١) ذَٲلِكَ ٱلۡڪِتَ۔ٰبُ لَا رَيۡبَ‌ۛ فِيهِ‌ۛ هُدً۬ى لِّلۡمُتَّقِينَ (٢) ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡغَيۡبِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَ۔ٰهُمۡ يُنفِقُونَ (٣)
سُوۡرَةُ النَّاس: قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ (١) مَلِكِ ٱلنَّاسِ (٢) إِلَ۔ٰهِ ٱلنَّاسِ (٣) مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ (٤) ٱلَّذِى يُوَسۡوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ (٥) مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ (٦)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
جس ایمان میں شواہد نہ ہوں، حقیقت نہ ہو، اس اندھے لکیر کے فقیر ایمان کا کیا فائدہ؟ جنات کا وجود بے شک ہے لیکن اسکی شکل وہ نہیں جو یہاں امت کے اخبار میں پیش کی جا رہی ہے۔ ایسی کہانیاں بچوں کو لوری دیتے وقت تو سنائی جا سکتی ہیں۔ ایک باشعور بالغ کیلئے ان پر ’’ایمان‘‘ لانا اپنے آپ سے دھوکہ ہے۔
شواہد کے لیے آپ کو ایسے عاملین پر ہی بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔ جنات پر یقین عین اسلام ہے اور اسلام کو ایک طرف بھی رکھ دیں تو ایک عام انسان ہونے کے ناطے بھی آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گا۔۔۔ وادی جن میں جا کر دیکھ لیں۔۔۔۔ اگر جا نہیں سکتے تو ویڈیوز تلاش کریں کہ جو لوگ گئے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔ جنات چونکہ وجود رکھتے ہیں، لہٰذا ان کے شواہد دستیاب ہونا بھی کوئی زیادہ مشکل بات نہیں۔۔۔ اس آٹھ سو سالہ عالم دین جن کی کہانی پر یقین کرنا یقینا ایمان کا حصہ نہیں لیکن بغیر تصدیق کیے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔۔۔ سو بہتر یہی تھا کہ Neutralرہا جاتا۔۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایسا ہے تو پھر (شاید) کل آپ کہیں کہ میں نے تو خدا کو بھی نہیں دیکھا۔ اب کیسے مان لوں کہ واقعی خدا ہے؟
گو کہ میں اس طرح کے موضوعات میں تبصرہ تو نہیں کرتا لیکن پھر بھی عارف صاحب کی بات پہ شہزاد صاحب کا ایک شعر شہزاد صاحب سے معذرت کے ساتھ کہ کل کو یہ یہی کہیں گے :)
جس کو "دیکھا" ہی نہیں اُس کو خدا کیوں مانیں
اور جسے "دیکھ" چکے ہیں، وہ خدا کیسے ہو
:)
 
شواہد کے لیے آپ کو ایسے عاملین پر ہی بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔ جنات پر یقین عین اسلام ہے اور اسلام کو ایک طرف بھی رکھ دیں تو ایک عام انسان ہونے کے ناطے بھی آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گا۔۔۔ وادی جن میں جا کر دیکھ لیں۔۔۔ ۔ اگر جا نہیں سکتے تو ویڈیوز تلاش کریں کہ جو لوگ گئے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔ جنات چونکہ وجود رکھتے ہیں، لہٰذا ان کے شواہد دستیاب ہونا بھی کوئی زیادہ مشکل بات نہیں۔۔۔ اس آٹھ سو سالہ عالم دین جن کی کہانی پر یقین کرنا یقینا ایمان کا حصہ نہیں لیکن بغیر تصدیق کیے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔۔۔ سو بہتر یہی تھا کہ Neutralرہا جاتا۔۔۔ ۔
وادی جن کے قصے پہ تو ابھی آپ کو تردید کے تھپیڑے کھانے پڑیں گے۔
آپ بھی ذرا اس پہ تحقیق کر لیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top