نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ووٹ ڈالنے کا طریقہ

    میری طرح کے جو لوگ کل پہلی بار اپنا ووٹ ڈالیں گے، وہ یہ ویڈیو ایک بار ضرور دیکھیں، مبادا اُن کا قیمتی ووٹ ضائع ہو جائے۔ http://www.facebook.com/photo.php?v=10152826751795556 http://www.facebook.com/photo.php?v=10152798770470436
  2. حسان خان

    حلقہ این اے 1 پشاور سے فیصلہ عوام کا (عاصمہ شیرازی)

    آج یہ پروگرام دیکھ کر تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے پشاور کے زندہ دل برادران اس حلقے سے عمران خان کو جتا کر ہی دم لیں گے۔ http://www.zemtv.com/2013/05/09/faisla-awam-ka-halka-na-1-say-peshawar-bol-raha-hai-9th-may-2013/
  3. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    جغرافیائی اور تہذیبی لحاظ سے مغربی ترین مسلم اکثریتی ملک البانیہ میں میلادِ پیغمبر کی اکثر تقاریب ہجری تقویم کے بجائے عیسوی تقویم کے مطابق ہوتی ہیں۔ ابھی دو ہفتوں قبل وہاں میلادِ پیغمبر منایا گیا، جس سلسلے میں البانوی مسلمانوں کی سرکاری تنظیم نے 'حضرت محمد (ص) - افتخارِ بشریت' کے نام سے دار...
  4. حسان خان

    فرقے اور فرقہ واریت - جان عالم خاکی (ڈان اردو)

    فرقے اور فرقہ واریت دنیا کے تقریباً تمام ہی مذاہب کیلئے ایک معمہ اور جھگڑے فساد کا سبب رہی ہے – تقریباً تمام ہی مذاہب میں فرقے اور ذیلی فرقے موجود ہیں – یہ سب ایک تاریخی مظہر ہیں اور تمام ہی تواریخ میں ان کا وجود نظر آتا ہے - فرقے اور فرقہ واریت کم و بیش دنیا کے تمام مذاہب کیلئے ایک بڑا چیلنج...
  5. حسان خان

    ’’۲ سال میں بجلی ختم کردیں گے‘‘ شہباز شریف کی بھی زبان پھسل گئی

    علی پور چٹھہ: سیاسی رہنمائوں کی جانب سے انتخابی جلسوں میں مخالفین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور جوش خطابت میں لیڈران کی زبان بھی پھسل رہی ہے۔ پیر کو عمران خان کی زبان سے ن لیگ کے حق میں جملہ نکلا تو منگل کو علی پور چٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جہاں...
  6. حسان خان

    ’اہلیت پر ووٹ دیا تو نہ آمریت کا خوف ہوگا اور نہ شکوہ‘ - جنرل اشفاق پرویز کیانی

    پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو صرف فوج کی جنگ سمجھنا ہمیں انتشار کی طرف لے جائے گا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ جنرل کیانی نے منگل کوجی ایچ کیو راولپنڈی میں’یوم شہدا 2012‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور شدت...
  7. حسان خان

    ’حکومت پاکستان اقلیتوں کی حفاظت میں ناکام‘

    امریکی کمیشن کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی مذہب کی خلاف ورزیوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور امریکی حکومت پاکستان کو ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادیِ مذہب کی سنہ 2013 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملوں...
  8. حسان خان

    کوئٹہ کی ہزارہ برادری کا مستقبل

    کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برداری گزشتہ ایک دہائی سے شدت پسند تنظیموں کے نشانے پر ہے، جس میں آٹھ سو لوگ ہلاک اور کئی سو زخمی اور معذور ہو چکے ہیں، پچھلی دو حکومتیں ان حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں، کیا انتخابات میں ایسی قیادت آئے گی جو ان حملوں کی روک تھام کر سکے۔ کوئٹہ سے ریاض سہیل کی ویڈیو...
  9. حسان خان

    چمن فاطمہ کا قلم دیکھتے ہیں - تعشق لکھنوی (سلام)

    چمن فاطمہ کا قلم دیکھتے ہیں سلامی عجب رنگ ہم دیکھتے ہیں عجب رونقِ بزمِ غم دیکھتے ہیں بہارِ ریاضِ ارم دیکھتے ہیں یہاں جوشِ عصیاں، وہاں جوشِ رحمت گنہ گار لطف و کرم دیکھتے ہیں چھدا حلقِ اصغر تو حضرت پکارے ہمیں ہیں کہ ایسے ستم دیکھتے ہیں دمِ سرد بھر بھر کے لاشوں میں حضرت فلک کی طرف دم بدم...
  10. حسان خان

    بہت مضر دلِ عاشق کو آہ ہوتی ہے - تعشق لکھنوی

    بہت مضر دلِ عاشق کو آہ ہوتی ہے اسی ہوا سے یہ کشتی تباہ ہوتی ہے نہ ذبح کیجیے غیروں کو سخت جاں ہیں بہت خراب آپ کی تیغِ نگاہ ہوتی ہے میں جل کے خاک ہوا کہتے ہیں وہ حسرت سے خدا کے واسطے ایسی بھی آہ ہوتی ہے ہوائے گیسوئے جاناں بھری ہے جو دل میں ہماری آہ سے آندھی سیاہ ہوتی ہے جفا وہ کرتے ہیں اے...
  11. حسان خان

    ووٹ ’بی بی رانی‘ کا

    پاکستان میں 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کی کوریج کے لیے جنوبی سندھ کے انتخاب کی ایک ہی وجہ تھی کہ صوفیوں کی اس سرزمین کے رنگوں کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا جائے۔ اب جبکہ انتخابات میں محض چند روز باقی ہیں تو وہاں جاری انتخابی سرگرمیوں اور عوامی تبصروں کی روشنی میں حالیہ سیاسی رجحانات کا جائزہ...
  12. حسان خان

    طالبان کا ن لیگ، تحریک انصاف، جے یو آئی، جماعت اسلامی کو نشانہ نہ بنانے کا اعلان

    پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کوہاٹ، صوابی، پشاور میں اور کراچی میں دھماکوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر حملہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ طالبان شوری کرتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان حسان اللہ احسان نے کہا کہ اس وقت سیاسی...
  13. حسان خان

    انقلاب - ازل

    اٹھو میرے ملک کے جوانو اٹھو انقلاب کا وقت ہے آیا http://www.facebook.com/photo.php?v=10201153452144530
  14. حسان خان

    میرے دادا اور دادی

    میرے دادا کا پورا نام حاجی نظام الدین خان غوری قادری ہے۔ اتنے بڑے نام کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ نظام الدین تو اُن کا ذاتی نام ہے، خان نسلی-خاندانی نام ہے، غوری اُن کے افغان والد کی عطا کردہ قبائلی شناخت ہے، اور قادری سلسلے سے بیعت ہونے کی وجہ سے قادری کا لاحقہ اپنے نام کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ پہلے اپنی...
  15. حسان خان

    اردو کا فارسی اور عربی سے جاودانی رشتہ - سید مسعود حسن رضوی

    "اردو ادب تاریخی حالات کے نتیجے میں ابتداء ہی سے فارسی کے سانچے میں ڈھلتا رہا ہے۔ اُردو نے معنی، بیان، بدیع، عروض، شاعری کی صنفیں، شعر کا معیار، شاعرانہ تخیل، شاعرانہ بیان، اصطلاحیں، تشبیہیں، استعارے، تلمیحیں اور بعض صرفی اور نحوی صورتیں فارسی سے لے لی ہیں اور اردو کے ہزاروں فقرے، محاورے، مثلیں...
  16. حسان خان

    تحریک انصاف سندھ میں’غیرمتحرک‘

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی گھر، گھر اور دفتر دفتر انتخابی مہم جاری ہے، لیکن یہ مہم تنظیم کے کارکن یا امیدوار نہیں چلا رہے بلکہ ان دنوں ہر صبح اخبار کے صفحات کے اندر تحریک انصاف کے امیدوار کا پمفلٹ موجود ہوتا ہے تاہم یہ سرگرمی بھی محدود علاقوں میں ہی نظر آ رہی ہے۔ کراچی ہی کیا باقی سندھ میں...
  17. حسان خان

    ماتمِ اقبال - جگن ناتھ آزاد

    پھر نالہ ہائے غم سے ہے لبریز دل کا ساز پھر ہو گیا ہے دیدۂ حیراں گہر طراز وہ حق شناس فلسفی و مردِ نکتہ داں وہ باکمال شاعر و درویشِ پاکباز نغمے تھے جس سخنورِ عالی دماغ کے مشرق میں دلپذیر تو مغرب میں جاں نواز تیرِ اجل نے اُس کو نشانہ بنا لیا تھا ہم کو آہ جس کے کمالِ سخن پہ ناز محفل سے آج ساقئ محفل...
  18. حسان خان

    احمدیہ جماعت انتخابی عمل سے دور

    محیب الرحمان کا تعلق احمدی برادری سے ہے۔ وہ گذشتہ پچاس برس سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور خود کو ایک باشعور شہری سمجھتے ہیں لیکن وہ آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ’انتخابی فہرستیں میں احمدیوں کے لیے ایک الگ رنگ دے دیا گیا کہ گلابی رنگ احمدیوں کا ہوگا یعنی ہمیں اچھوتوں کی...
Top