مغربی گرجستان (جارجیا) کے بالکل دور دراز حصے میں ایک راہب چالیس میٹر لمبے چونے کے ستون پر زندگی بسر کرتا ہے۔ کاتسخی نامی یہ ستون پندرہویں صدی عیسوی تک مسیحی راہبوں کی آماجگاہ بنی رہی تھی جو دنیاوی وسوسوں سے دور ہو کر یہاں عبادت کی غرض سے زندگی گزارتے تھے۔ عثمانی سلطنت کے قبضے کے بعد یہ رسم ختم...