نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    شہزاد صاحب بجا فرمایا آپ نے. پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی ٹاپ کنسرن ہے سو یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ آپ کو اکثر ذوقِ سلیم کی قربانی دینا پڑتی ہے. گذشتہ نقشے میں بھی سنگل لاک سے پورے گھر کو لاک کرنے کا آئیڈیا امپلیمنٹڈ ہے :)
  2. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    شہزاد صاحب پہلے نقشے میں ٹی وی لاؤنج اور ڈرائنگ روم کے درمیان ایک تین پرتوں پر مشتمل سلائیڈنگ ڈور ہے جو بوقتِ ضرورت اسے آئسولیٹ کر دیتا ہے.
  3. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    بہت خوب شہزاد صاحب دیگر نکات کے بارے میں بھی کچھ بیان کیجئے گا.
  4. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    شہزاد صاحب موبائل پر ذرا سا لمبا میسج لکھنا بھی امتحان بن جاتا ہے. آپ کو انتظار کی جو زحمت ہوئی اُس کے لیے معذرت قبول کیجئے.
  5. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    محترم سید شہزاد ناصر صاحب میں جناب کا ممنون ہوں کہ آپ نے اپنی بے لوث اور قابلِ قدر خدمات سے مستفید کیا. آپ کی کوشش قابلِ قدر ہے.آپ نے چوہدری صاحب سے مکالمہ میں تقریبا" وہ تمام اہم نکات ملاحظہ کر لیے ہوں گے جنہیں موجودہ نقشہ میں ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے. انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے آپ والے نقشے کا...
  6. آوازِ دوست

    قرطاس ہو سفید تو ہوتے ہیں یہ سیاہ

    یہ تو شائد گمان کی بجائے بدگمانی ہو اور دیکھئے اساتذہ نے وزن درست قرار دیا ہے۔ اب یہ وزن آپ نے کیسے درست کیا کُچھ اس پر روشنی ڈالیں کیوں کہ اپنا تو یہ معاملہ تھا کہ شاعری کا کوئی سا بھی تجربہ کیا یہ وزن قابو نہیں آتا تھا ۔ پھر امجد اسلام امجد کی آزاد شاعری پڑھی اور سُکھ کا سانس لیا :)
  7. آوازِ دوست

    گرم آغوش نرم بانہوں سا ۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے

    لبید غزنوی صاحب اتنا بھی دل پر مت لیں اب ۔ ہر رنگ کی لڑیاںمحفل پر موجود ہیں اور یہ رنگا رنگی ہی اسے محفل بناتی ہے۔ چند دن پہلے وٹس ایپ پر ایک سادہ سا مگر زبردست نعتیہ کلام موصول ہوا کوشش کروں گا اہلِ محفل کی نظر کر سکوں :)
  8. آوازِ دوست

    گرم آغوش نرم بانہوں سا ۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے

    کاشف بھائی یہ سادہ لفظوں میں آپ کو مروانا چاہتے تھے آپ کی شاعری کو تعلیمِ بالغاں بنوا کر :)
  9. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    جناب چوہدری صاحب آپ کی تجاویز دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ آپ نے نقشہ پر کافی غور کیا ہے۔ نقشہ زیرِ بحث کافی سوچ و بچار کا نتیجہ ہے اور صاحبِ نقشہ کی اُمنگوں کی اب تک بہترین ترجمانی کا منصب رکھتا ہے۔ خوب سے خوب تر کی جستجو مگر باقی ہے۔ آپ کی پیش کردہ پہلی صورت کی پہلی تجویز اوپر کے پورشن کو...
  10. آوازِ دوست

    گرم آغوش نرم بانہوں سا ۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے

    کاشف بھائی بہت خوب آپ کی شاعری میں موجود خطرناک سول انجنئیرنگ پر راحیل صاحب سے قابلِ ذکر داد متوقع ہے :)
  11. آوازِ دوست

    قرطاس ہو سفید تو ہوتے ہیں یہ سیاہ

    واہ جی واہ!! شاعری کے لیے حوصلہ افزائی قبول فرمائیے ۔ یہ جان کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ وزن کے علاوہ بھی شاعری کے لیے مہلک چیزیں موجود ہیں اور ہماری شاعری چونکہ فقط وزن کے ہاتھوں ماری گئی تھی تو دل کے بہلانے کو یہ اچھا خیال آیا ہے کہ اِس میں دیگر نقائص نہیں ہوں گے :)
  12. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    عثمان ڈئیر آپ کو اپنا ای میل ایڈریس ذاتی مکالمے سے بھیج رہا ہوں آپ براہِ مہربانی اپنی بنائی گئی لائینوں کو مجھے اس ایڈریس پر میل کر دیں۔ آپ کے ڈراپ بکس والے لنک سے میں انہیں ایکسس نہیں کر پا رہا۔ شکریہ
  13. آوازِ دوست

    تعارف مجھ سے ملیے

    ڈاکٹر عامر شہزاد صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ محفل میں ایک مفید اضافہ ہیں اُمید ہے آپ کے علم سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا :)
  14. آوازِ دوست

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    چلیں جانے دیں صاحب ہوتا ہو گا پر ہمیں کیا :)
  15. آوازِ دوست

    آپ بالوں کو ڈائی کب کرتے ہیں

    جو ہم نے سُنا اس کے مطابق تو یہ انتہائی مہلک بھی ہے سو بی کئیر فل :)
  16. آوازِ دوست

    روسی سفیر کا قتل

    روس اور ترکی کے تعلقات کی بحالی ظاہر ہے سب کو پسند نہیں آ سکتی تو شیطانی قوتیں اپنی سرگرمیوں سے ایسے ہی گُل کھِلائیں گی۔ امنِ عالم سلامت رہے انسانیت سلامت رہے۔
  17. آوازِ دوست

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خالی دلیل سے کیا بنے گا یہاں تو قائل کرنے کے لیے کوئی تگڑا بندوبست کرنا پڑے گا آخر ہاتھی کا معاملہ ہے، جو بپھر گیا تو کیا کریں گی ہماری دلیلیں :)
  18. آوازِ دوست

    آپ بالوں کو ڈائی کب کرتے ہیں

    کالے رنگ کا زمانہ کبھی ہو گا نہ پُرانا سو! گادریج زندہ باد :) عموما" کٹنگ اور شیو کے ساتھ ہیر کلرنگ فریش لُک اینڈ فیِل اور فل ٹریٹمنٹ کا مزہ دیتی ہے تو جب کبھی طبیعت میں درویشانہ بے نیازی کا فقدان ہواور "مزے جہاں کے اپنی نظر میں خاک نہیں" کا حصار ٹوٹ جائے تو یہ فل ٹریٹمنٹ اچھی لگتی ہے :)
  19. آوازِ دوست

    پانچ لفظوں کی کہانی

    نہیں بادشاہ سلامت بنتا ہے
Top