نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    جزاک اللہ یاسر بھائی ۔۔۔ بہت شکریہ آپ کی بات درست ہے، بس پرانی غزل ہے، تو کچھ غلطیاں رہ گئیں۔ وہ کیوں؟ ہاہاہا ۔۔۔ ترنم سے پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں ۔۔۔ مگر اس کے لیے جو یکسوئی درکار ہے وہ میسر نہیں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    تا کوئی مستقل حرف تو نہیں ہے.... تنافر تب ہوتا جب ت اور ت ملفوظا متصل ہوتے ... یہاں دنوں کے درمیان چونکہ الف مکمل ادا ہو رہا ہے اس لیے وہ دونوں کے درمیان فصل کر رہا ہے. فیض والی مثال میں دو ک ملفوظا متصل آ گئے کیونکہ کا کی الف تقطیع میں ساقط ہے.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    جناب یہ 2-1 کی گردان کے چکر میں تو میں نہیں پڑتا... البتہ تنافر کی سادہ سی تعریف یہ ہے کہ ایک ہی آواز متواتر آجائے ... یہ تواتر ملفوظی ہی ہوتا ہے، یعنی ایسا ممکن ہے کہ بظاہر مکتوبا تواتر نہ ہو، لیکن ملفوظا ہو، جیسا کہ فیض کے مصرعے کی مثال آپ نے دی. لیکن بہرحال یہ ریاضی کا کوئی فارمولا نہیں ...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    بہت شکریہ سیما آپا ... تہہ دل سے شکرگزار ہوں، جزاک اللہ
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    بہت شکریہ عاطف بھائی، داد و پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں.
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    خورشید بھائی، اگر آپ پہلے ہی sure تھے تو سوال کرنے کے بجائے تبصرہ کر دیتے :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    جی نہیں، یہاں ہنستا اور روتا دونوں میں الف پوری ادا ہو رہی ہے، مفاعیلن ... ن ہس تا تا مفاعیلن .... ک رو تا تا
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق سے گر نظر نکل جائے غزل نمبر 99 شاعر امین شارؔق

    اصل میں ٹائپو رہ گیا ہے ۔۔۔ اصل مصرع یوں تھا ۔۔۔ چل اے دل ام اُدر نکل جائے :P
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    بہت شکریہ ظہیر بھائی ... آپ کی داد و پذیرائی سے حوصلہ بڑھا، ورنہ میں نے تو بہت ڈرتے ڈرتے پوسٹ کی تھی غزل :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    عزیزانِ من، آداب! آج اشرف علی کی ایک غزل میں لفظ نئیں دیکھا تو اپنی ایک پرانی غزل یاد آگئی، جو جنابِ جونؔ کی زمین میں دراندازی کرکے کہی گئی تھی۔ کچھ نیا کہے تو کافی دن ہوگئے، سوچا آج پرانی غزل سے ہی اپگریڈڈ محفل پر ڈیبیو کر لیا جائے :) امید ہے احباب اپنی قیمتی آرا سے ضرور نوازیں گے۔ دعاگو،...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اعتدال اپنا۔

    اچھی غزل ہے رشید بھائی ۔۔۔ اس شعر میں شتر گربہ در آیا ہے ۔۔۔ایک نظر دوبارہ دیکھ لیجیے۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : یہ مشہور مقولہ ہے

    اسی سے ملتی جلتی زمین میں کچھ اشعار وارد ہو گئے ’’پیار دیوانہ ہوتا ہے اور مستانہ ہوتا ہے ہر خوشی سے ہر غم سے یہ بیگانہ ہو ہوتا ہے خوب کہا ہے شعرا نے دنیا روکے لاکھ مگر جس پر آنا ہو یہ دل اس پر آ ہی جاتا ہے‘‘ :p:LOL:
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : یہ مشہور مقولہ ہے

    نئیں بھی نہیں کا ایک تلفظ ہے بھائی عبدالرؤوف ۔۔۔ جونؔ کی غزل مشہور ہے اس ردیف کے ساتھ۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کینسل

    یہ سب اس معاملے سے وابستہ سیاسی رسک بینفٹ اینالیسس پر منحصر ہے ۔۔۔ اگر ان کا وسیع مفاد اسی طریقے میں پوشیدہ تھا، تو ان کا ایسا کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ۔۔۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ کرکٹ اتھاریٹز کی سطح پر لیا گیا فیصلہ نہیں تھا ۔۔۔ یہاں براہ راست حکومتی مداخلت اور احکام کی بنیاد پر...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کینسل

    اس معاملے سے اب سیاست کو علیحدہ رکھنا محض خودفریبی اور خوش فہمی کے سوا اور کچھ نہیں ۔۔۔ اس سارے معاملے میں فائیو آئیز کے کردار کی تصدیق ہو چکی ۔۔۔ سیکیورٹی فورسز پر حملے پچھلے ایک ہفتے میں شروع نہیں ہوئے ۔۔۔ گزشتہ دو تین ماہ سے یہی صورتحال درپیش ہے ۔۔۔ اس کے باوجود مذکورہ دونوں بورڈز کے...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمیشہ حُسن والے ٹکڑے ٹکڑے دل کے کرتے ہیں غزل نمبر 97 شاعر امین شارؔق

    پہلے مصرعے میں غالباً آپ کے مافی الضمیر یہ مفہوم ہے کہ حسن والے ہمیشہ ہی دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتے ہیں ۔۔۔ تاہم الفاظ کی ترتیب و نشست سے جو سامنے کا مفہوم بنتا ہے وہ یہ بنتا ہے کہ ٰٰ’’ہمیشہ حسن والے ہی دل کےٹکڑے ٹکڑے کرتے ہیں‘‘ ۔۔۔ دونوں باتوں میں باریک مگر اہم فرق ہے :) اسی لیے کہتا ہوں کہ الفاظ...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حُسن کے ہیں لگ گئے بازار میرے سامنے غزل نمبر 94 شاعر امین شارؔق

    اس قسم کی جذباتی باتوں پر مجھے شدید غصہ آتا ہے! بھائی یہاں کس نے آپ کو اپنا کلام پیش کرنے سے مطلقاً روکا ہے؟ استاد محترم، یاسر بھائی جیسے اساتذہ یہاں بغیر کسی مالی منفعت کے وہ سب سکھا رہے ہیں جو شاید کوئی اور پیسے لے کر بھی نہ سکھائے. ایسے میں اگر اساتذہ نصیحتاً کوئی سخت بات کہہ بھی دیتے ہیں تو...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حُسن کے ہیں لگ گئے بازار میرے سامنے غزل نمبر 94 شاعر امین شارؔق

    یار اسی لیے تو افسوس ہوتا ہے ۔۔۔ کوئی95ویں غزل آپ لگا چکے ہیں، مگر ابھی تک اندازوں سے کام چلا رہے ہیں ۔۔۔ تھوڑی سی کوشش کریں، اور عروض کی بنیادی باتیں سیکھ لیں ۔۔۔ یہ اتنا مشکل نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے، بلکہ اب تو بنیادی عروض پر نہایت عام فہم کتابیں دستیاب ہیں ۔۔۔ اچھی شاعری کے لیے جتنا عروض آنا...
Top