نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کثرتِ رنج مرے جی کا ضرر کیوں نہ ہوئی

    عمدہ غزل ہے ... لگتا آپ ظہیراحمدظہیر بھائی کی شاگردی میں ہیں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    جوش کا ایک مشہور شعر ہے ہم ایسے اہلِ نظر کو ثبوتِ حق کے لیے اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی اور آپ نے منٹو کے افسانے سے مثال دی. دونوں صاحبان کا دور ہمارے زمانے سے کچھ اتنا بعید نہیں ... سو میرے خیال میں اس کو قدیم رواج تو نہیں کہنا چاہیے. میری حقیر رائے میں اگر نشست مناسب ہو تو کہیں کہیں...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟

    ماشاء اللہ ۔۔۔ دیکھنے میں تو بالکل آٹھویں جماعت کے کسی بچے کا سائنس پراجیکٹ لگ رہا ہے! کیا ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے بائنری نظام اور اسمبلی لینگویج سیکھنا پڑیں گے؟
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغات میں تلفّظ املا کی مطابقت

    عاطف بھائی یہ سب انتہائی ٹیکنکل باتیں ہیں ۔۔۔ اور ان کی پذیرائی بھی ایک محدود طبقے کے درون ہی ہو سکے گی ۔۔۔ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تلفظ کی علامات انگریزی میں پہلے ہی طویل عرصے سے رائج ہیں، ہر لغت میں دی گئی ہوتی ہیں ۔۔۔ مگر عوام میں کتنے ہیں جو ان سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں؟ عوام کی سہولت کے...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    کیا کہہ رہے ہو بھائی!!! بھائی میں کراچی پنجاب کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا تھا ۔۔۔ اسی پہلے اس جانب اشارہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جس کا ذکر آخری مراسلے میں کیا ۔۔۔ باقی لین و مجہول کے فرق پر میری معلومات کے بارے میں آپ کے حسنِ ظن پر آپ کا شکر گزار ہوں ۔۔۔ میرے لیے یہی بہت ہے کہ آپ نے حالیہ ہی...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بھائی بات یہاں قدیم فارسی اصول کے عمومی قوافی پر اطلاق کی ہو رہی تھی ... اور امکان یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے ایسا کرتے ہوئے شاعر کا مطمع نظر یہی قدیم اصول رہا ہو ... وگرنہ احمد بھائی کے بارے میں میرا حسن ظن یہی کہتا ہے کہ ان کا درست تلفظ سے ناواقف ہونا بعید از قیاس ہے. ایک تو یہ کہ وہ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    میرا نہیں خیال یہ احمد بھائی کے لفظ دوڑ کے اصل تلفظ سے ناواقفیت کا شاخسانہ رہا ہوگا، محمداحمد بھائی ایسے پختہ گو سے ایسا ہونا بعید ہے ... یہ قوافی کے باب میں مجہول و معروف کے اجتماع کے جواز کے بارے میں ایک الگ بحث ہے، جس پر شاید اس محفل میں ہی مزید گفتگو موجود ہو. اس موضوع پر مرشدی و استاذی...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    یہ آپ کی رائے ہے یا کوئی اصول؟؟؟ کیا ان الفاظ کا اصل تلفظ یکسر فراموش ہو چکا؟ کم از کم میں تو آج تک کسی ایسے شخص سے نہیں ملا جو دوڑ کا تلفظ دُوڑ یا دَوَڑ یا کچھ اور کر رہا ہو ... اس طرح کی غیر ضروری پیچیدگیوں کا رواج پڑنا انسان کی فطری سہل پسندی کے سبب تقریبا ناممکن ہے. ایک نون غنہ کی علامت تو...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    مذاق سے ایک "پرمذاق" واقعہ یاد آیا. دبئی ایئر پورٹ پر ایک ریسٹورنٹ ہے Taste of India کے نام سے جس کا عربی ترجمہ "مذاق الہند" لکھا ہوا ہے. ایک بار وہاں سے کھانا کھانے کا اتفاق ہوا تو جاتے جاتے ہوٹل والوں سے یہ کہنا پڑا کہ آپ نے واقعی ہند کے ذائقے کے ساتھ مذاق ہی کیا ہے!
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    میرے خیال میں تو خواہ مخواہ رسم الخط کو ہوا بنایا جا رہا ہے ... انگریزی زبان کے فونیٹک نہ ہونے کے باوجود زبان اور اہل زبان دونوں کی ترقی میں مانع نہیں ... تو اردو کے رسم الخط پر سب ذمہ داری ڈال کر اس کا تیا پانچہ کرنے کی کیا ضرورت ہے. پورا عالم عرب بغیر اعراب کے عربی زبان لکھ پڑھ رہا ہے ... جبکہ...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    نہیں جناب ... Best Sad ... ہی لکھا تھا ... اگر وائرل کرنا ہے تو ایسا ہی کچھ عنوان رکھنا پڑے گا ... :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    بیک گراؤنڈ میں "سیڈ میوزک" بھی ہونا چاہیے اور ٹائٹل ہو "بیسٹ سیڈ اردو پوئٹری" :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

    ہندوستان، اپنے بزرگوں کا مسکن دیکھنے کبھی جانا ہوا آپ کا؟ اگر ہاں، تو وہاں کی کوئی ایسی بات جو آپ کو لگا ہو کہ وطن عزیز میں بھی ہونی چاہیے.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    "کوئی محفلین" ہی یہ بار مشقت اٹھائے ... ہم تو اپنے حصے کا کام کرچکے :) ویسے شروع کے پچیس منٹ ہی اضافی ہیں، اس کے بعد درمیان میں زیادہ گفتگو نہیں.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    میرے خیال میں بطور خطاطی کے نمونہ تو کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔ بلکہ شاید مسجد نبویﷺ میں جو خطاطی کے پرانے نمونے نستعلیق میں ہیں ان میں فی اور علی کو فے اور علےٰ لکھا ہوا ہوتا ہے ۔۔۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    عربی میں لفظ اعلیٰ کے آخر میں الف مقصورہ ہے جو ی کی صورت میں ہی لکھا جاتا ہے ۔۔۔ قرآنی متن اور جدید فصحیٰ کے مطابق لفظ اعلیٰ میں الف مقصورہ پر کوئی علامت نہیں لگتی۔ الف مقصورہ پر کھڑا زبر عموماً تب ہی لگتا ہے جب اس پر ختم ہونے والے لفظ کا اگلے لفظ سے اتصال نہ ہو رہا ہو ۔۔۔ بصورت دیگر اس پر سے...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کروناوائرس ویکسین

    فی الحال تو کنفیوژن ہی ہے ۔۔۔ اور حکومت پاکستان سے کچھ بعید بھی نہیں ۔۔۔ بلینکٹ بین لگانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے! ابھی تک تو اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کسی قسم کا انتظام نظروں سے نہیں گزرا۔
Top