نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    سب سے پہلے تو بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے، وہ یہ کہ انگریزی کی بورڈ نظر نہیں آرہا ۔۔۔ پاسورڈ لکھنے کے لیے بھی پہلے دوسری جگہ انگریزی میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کرنا پڑا۔ اس حوالے سے کوئی رہنمائی کرے کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟ دوسرا یہ کہ پہلے کی طرح سرورق نظر نہیں آرہا، اس کی...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حمد و ثنا سے کم نہیں تسخیرِ کائنات ۔ برائے اصلاح

    اچھی نظم ہے عبد الرؤوف بھائی ... ویسے ہاتھ کو ہات لکھنے کی ضرورت نہیں، یہ املا اب تقریبا متروک ہی ہے اور ہاتھ اور بات کو بطور قافیہ قبول کیا جاتا ہے. آخری شعر میں دکھڑے کی جگہ سوز، درد وغیرہ جیسا کوئی لفظ لے آئیں تو بہتر رہے گا، کیونکہ باقی نظم کی زبان فارسی زدہ ہے، خصوصاً قوافی ... ایسیے ماحول...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں نمی ہے

    مطلع میں اگر قافیہ آزاد چھوڑ دیا جائے تو بلا کراہت جائر ہے
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی کو محبّت ہے مجنوں بنائے-----برائے اصلاح

    وعلیکم السلام سعید بھائی ... آپ کی کوئی نئی پوسٹ تو نظر نہیں آئی.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح

    میرے خیال میں تو نہیں ہونا چاہیے
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی کو محبّت ہے مجنوں بنائے-----برائے اصلاح

    کسی کو محبت یہ مجنوں بنائے تو کوئی محبت میں تیشہ چلائے ۔۔۔ لیکن بیان پھر بھی نامکمل لگتا ہے ۔۔۔ جیسے کسی قطعے کے پہلے دو مصرعے ہوں۔ جو تھے غیر کل تک، وہ ہیں آج اپنے کرشمے محبت نے کیا کیا دکھائے! وفا بن کر آنا بے معنی سی بات ہے ۔۔۔ بہتر ہے یہ شعر نکال دیں۔ دوسرے مصرعے میں گرامر کا تقاضا ہے...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کچھ تو ہی کھول یہ کیا رازِ نہاں ہے سائیں

    سرور صاحب تو ہمارے سب سے بڑے استاد ہیں، ان کے تقریبا سارے ہی مضامین پڑھ رکھے ہیں، بلکہ اب بھی اکثر پڑھتا رہتا ہوں :) دراصل یہ میرا ذاتی رجحان ہے، جو میں پہلے بھی کسی لڑی میں لکھ چکا ہوں. میں اپنے موقف کے پیچھے یہ منطق الاپتا ہوں کہ عطفی تراکیب اگر مترادفات پر مبنی ہوں تو واحد کا صیغہ مناسب معلوم...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کچھ تو ہی کھول یہ کیا رازِ نہاں ہے سائیں

    ٹائپو درست کر لیں، تیغ ہونا چاہیے ... ویسے یہاں مجھے گرامر کے حساب سے ردیف ٹھیک نہیں لگی ... تیغ و سناں کے بعد ہے کے بجائے ہیں کا محل بنتا ہے میرے خیال میں. باقی مجھے تو ٹھیک لگی غزل.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح

    اشرف بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیے ۔۔۔ وہ یہ محض وزن پورا کرنے کے لیے بیان طویل کرنے سے آزاد نظم کا حسن خراب ہوتا ہے ۔۔۔ مثلا نظم کا ابتدائی حصہ دیکھیے ۔۔۔ پہلی بات تو یہ کہ یہاں اتفاق کس بات کا ہوا؟ چھت پر جانے کا یا کسی کو دیکھنے کا؟ موجودہ صورت میں اتفاق کی ضمیر چھت پر جانے کی طرف لوٹی محسوس...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں نمی ہے

    مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ کچھ مصرعے شاذ وزن میں موزوں کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ جیسے کہ مطلع کا پہلا مصرع ۔۔۔ خواہ مخواہ بیچ میں سکتہ آتا ہے جس کی وجہ سے روانی مجروح ہوتی ہے۔ تکنیکی پہلو ایک طرف، مگر جمالیاتی اعتبار سے مجھے تو اس طرح دو اوزان کا ایک شعر میں جمع کرنا اچھا نہیں لگتا ۔۔۔ قاری کو...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جمال تیرا بھلا نہ پائے--------برائے اصلاح

    چھپا رکھی تھی جو اپنے دل میں وہ بات ان کو بتا نہ پائے ۔۔۔ اس طرح پہلے مصرعے میں الفاظ کی غیر فطری ترتیب درست ہو جائے گی اور دوسرے میں بات اور تجھ کا تنافر بھی دور ہو جائے گا ۔۔۔ نیز بات کی تکرار سے بھی بچ سکیں گے۔ کم و بیش وہی بات ہے جو اس سے پہلے والے شعر میں ہے، اس کو نکال دیں تو بہتر ہے۔...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف گل یاسمیں کے بھائی کا انتقال پُرملال

    اللہ پاک شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے. آمین.
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح

    ان شاء اللہ پوری کوشش رہے گی کہ آپ کا ہاتھ بٹا سکوں۔ اللہ پاک آپ کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمیں یقین ہے ہم ہیں چراغِ آخرِ شب ۔۔۔ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے!

    ہمیں یقین ہے ہم ہیں چراغِ آخرِ شب ۔۔۔ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے!
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    زندگانی عذاب ہو تو ہو غزل نمبر 84 شاعر امین شارؔق

    بھائی روزمرہ اور محاورے کی مطابقت پر بھی دھیان دیا کیجیے۔ موجودہ صورت میں مطلع بے معنی ہو کر رہ گیا ہے، دونوں مصرعوں میں کوئی ربط نہیں۔ پہلا مصرع بحر میں نہیں ۔۔۔ نظر اگر اضافی ترکیب میں ہو تو بھی ظ مفتوح ہی پڑھی جاتی ہے، ساکن نہیں ہوتی ۔۔۔ یعنی اس کا تلفظ نَ+ظَ+رِ+عا+شق ہوگا ۔۔۔ نَظْ+رِ+عا+شق...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    خورشید بھائی نے بتایا تھا کہ وہ اس ہفتہ سفر میں رہیں گے۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو

    بہت خوب! ۔۔۔ لیکن زمین آپ نے ایسی چنی جو پیروڈی کے لیے نہایت زرخیز ہے :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
Top