نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اب بھی غرور یار مکمل نہیں گیا غزل نمبر 93 شاعر امین شارؔق

    امین شارق کیوں اداس ہوتے ہو گرمیوں کی شاموں میں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اب بھی غرور یار مکمل نہیں گیا غزل نمبر 93 شاعر امین شارؔق

    اب بھی کی جگہ اب تک کردیں توبہتر رہے گا۔ پہلے مصرعے کی بحر گڑبڑا گئی ہے ۔ مطلع سے جو بحر قائم ہوئی وہ مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ہے ۔۔۔ یہاں مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ہوگئی ہے ۔۔۔ بغیر تقطیع کیے اندازے سے مصرعے موزوں کرنے کا یہی نقصان ہوتا ہے کہ ملتے جلتے اوازن خلط ہو جاتے ہیں۔ راتِ اجل کی ترکیب...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حُسن کے ہیں لگ گئے بازار میرے سامنے غزل نمبر 94 شاعر امین شارؔق

    میرا اپنا خیال ہے کہ گنگنا کر اٹکل سے موزوں کر لیتے ہیں جیسا کہ مجھ سمیت اکثر لوگ کرتے ہیں :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اب غالبا اسمِ مستخدم خود مدون کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، سوچ رہا ہوں کہ تشدید ہٹا دوں ۔۔۔ مگر جن احباب نے اتنی محبت اور اپنائیت سے ٹیگ کرنا سیکھا ہے ان کو دوبارہ مشقت میں ڈالنا اچھا نہیں لگتا :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    ارے بھائی، مذاق کیا تھا :) زیر کے لیے شفٹ+> زبر کے لیے شفٹ+< پیش کے لے شفٹ+P تنوین کے لیے شفٹ+` تشدید کی کلید ابھی تک دریافت نہیں کر سکا۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اب بھی غرور یار مکمل نہیں گیا غزل نمبر 93 شاعر امین شارؔق

    شارق میاں،للہ میری بات کا برا مت مانیے گا ۔۔۔ آپ ایک کام کریں، چاقو اور نشتر سنبھالیں اور خود ہی اس غزل کی جراحی کر کے وہ 7 اشعار منتخب کریں جو آپ کو بہترین لگتے ہوں ۔۔۔ باقی کو فی الحال ایک طرف کر دیں ۔۔۔ بچ رہی غزل پر ان شاءاللہ فدوی ضرور اپنی ناچیز رائے پیش کرے گا۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اب بھی غرور یار مکمل نہیں گیا غزل نمبر 93 شاعر امین شارؔق

    صرف اوزان کا مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔ محاورہ اور روز مرہ کی اغلاط کی 93 ویں غزل کے بعدبھی، کہتے ہوئے قطعا اچھا نہیں لگتا، بھرمار ہے ۔۔۔ جتنے اشعار اس غزل میں ہیں ۔۔۔ ذرا سی توجہ اور محنت سے اس کا دوغزلہ کیا سہ غزلہ بن سکتا تھا :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مجھے تو مشقِ سخن طرازی بھی پرتکلف ہی لگا کہ روزمرہ میں مشقِ سخن ہی رائج ہے۔ میرا تو خیال تھا کہ دھمال ڈالا جاتا ہے :) متفق، اور یہ بات میں اشرف میاں کو پہلے بھی کئی بار عرض کرچکا ہوں کہ ہر ہم صوت لفظ کو غزل میں قافیہ بنا دینا اچھا نہیں ہوتا :) اچھا شعر ہے ۔۔۔ ویسے میں اگر کہتا تو شاید یوں...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    پہلے یہ بتائیں کہ کس قسم کی’’حرکات‘‘ شامل کرنے کا ارادہ ہے، اس کے بعد ہی کوئی مشورہ دیا جائے گا :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفایاب فرمائے ۔ آمین۔

    اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفایاب فرمائے ۔ آمین۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئے اردو کی بورڈ کے مسائل اور تجاویز

    پہلے مراسلہ ایڈیٹر میں ٹائپنگ کے لیے سسٹم کی بورڈ اردو پر منتقل کرنا پڑتا تھا ۔۔۔ اردو ہندسوں کی سپورٹ اس میں ہوگی پھر شاید۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

    کیا محفل کے لیے Patreon اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے؟
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئے اردو کی بورڈ کے مسائل اور تجاویز

    تخلص والی ڈنڈی بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی ۔۔۔ لفظ ٹوٹ جاتا ہے عجیب طرز پر، جیسے غالبؔ، میرؔ، فیضؔ اس کے علاوہ اردو ہندسے بھی دستیاب نہیں شاید ۔۔۔ نیومیرک کی پیڈ اورQWERTY سیکشن کے اوپر موجود نمبر کیز سے بھی انگریزی ہندسے ہی ٹائپ ہوتے ہیں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    الف+(شفٹ+7) = أ الف کے نیچے ہمزہ لگانے کی جگاڑ نہیں مل سکی ابھی تک :) ۔۔۔ ویسے شاید اردو میں یہ مستعمل بھی نہیں، غالبا اسی لیے اس کا انتظام بھی نہیں کیا گیا ہوگا؟
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    اتنا بھاری کوٹ کریں گے تو کُوٹ کر رہ جائے گا :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    اردو میں بولڈ لکھنے کا رواج ویسے بھی کم ہی ہے ۔۔۔ سو کیا فرق پڑتا ہے :) لیکن محض بولڈ کی سہولت پر فانٹ کی خوبصورتی کو قربان کردینا مجھے تو گھاٹے کا سودا لگتا ہے ۔۔۔ موجودہ فانٹ کافی ٹیڑھا میڑھا لگتا ہے ۔۔۔ بہرحال یہ صرف میرا تاثر ہے اور مقصد قطعاً منتظمین کی حوصلہ شکنی یا دلآزاری کرنا نہیں ۔۔۔...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    میرے پاس تو پاسورڈ فیلڈ میں بھی اردو کیبورڈ ہی آرہا تھا، مگر کنڑول اور اسپیس سے وہاں بھی مسئلہ حل ہو گیا ہے، بلکہ یہی ترکیب مراسلہ ایڈیٹر میں بھی کام کر رہی ہے ۔۔۔ جزاک اللہ :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    اسی بات کی تو حیرانی ہوئی کہ انگریزی حروف نہیں آرہے بلکہ صرف اردو کی بورڈ ہی نظر آرہا ہے ، جبکہ میرا سسٹم کی بورڈ انگریزی ہی سیٹ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے سکرین شاٹ لگا رہا ہوں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ فیلڈ میں کی بورڈ سلیکشن کا جو آپشن ہے اس میں صرف اردو ہی دستیاب ہے۔ کیا مجھے اپنے براؤزر میں...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نگاہِ عنایت صنم چاہتے ہیں غزل نمبر 92 شاعر امین شارؔق

    کون چاہتے ہیں؟ آپ یا صنم؟ ۔۔۔۔ دوسرے مصرعے میں الفاظ کی نشست ایسی ہے کہ صنم پر فاعل ہونے کا گمان ہوتا ہے ۔۔۔ جبکہ درحقیقت ایسا ہے نہیں ۔۔۔ زیادہ سے زیادہ ۔۔۔زیادہ سے زادہ تقطیع ہو رہا ہے ۔۔۔ جو درست نہیں، زیادہ کی ے مخلوط نہیں، اس کو گرا نہیں سکتے۔ مطلق پیچ و خم چاہنا بے معنی بات لگتی ہے ۔۔۔...
Top