نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حنیف ؔ شاہجہاں پوری: تو نے گلچیں کبھی محسوس کیا تو ہوگا (غزل)

    تُو نے گلچیں کبھی محسوس کیا تو ہوگا کبھی کانٹا ترے پوروں میں چبھا تو ہوگا! کیا بتائیں تمہیں ہم فلسفۂ شادی و غم کھلکھلانا کبھی غنچے کا سنا تو ہوگا! گوشۂ چشم میں تھی کیا کوئی سیال سی شے کوئی پیغام زبانی بھی دیا تو ہوگا! اس تصور ہی سے خوش ہیں، کہ ہمارا نامہ سرِ انگشتِ حنائی سے چھوا تو ہو گا...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وہ گھر ہمارے آئے نہ ہم ان کے گھر گئے : غزل برائے اصلاح

    بے باکی ضرور کہہ سکتے ہیں ۔۔۔ کہ اماں ابا کو نہیں بھیجا، خود ہی پہنچ گئے ۔۔۔ لیکن حد سے گزرنا قرار دینا بھی مناسب نہیں کہ محض ہاتھ مانگنا تو حدِ ادب کے اندر آتا ہے :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

    اے 2 کے مبینہ فوائد سےمتعلق زیادہ تر مواد جو دستیاب ہے اس کی بنیاد اے 2 کمپنی کی اسپانسرڈ ریسرچ ہے، جس کا رد کئی آزاد ریسرچز میں ہو چکاہے ... جہاں تک سوال کا تعلق ہے تو دودھ میں اے ون اور اے 2 کیسین قدرتا دونوں پائے جاتے ہیں، جینٹک انجینیرنگ کے ذریعے ایسے جانور کی افزائش ممکن ہے جو صرف اے 2...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

    یہ صاحب بھی سنسنی پھیلانے والوں میں سے ہیں ... اکثر غلط بات کرتے دکھائی دیتے ہیں .... ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے کہ ملاوٹ کرنے والا ملاوٹ صرف اس وقت کرتا ہے جب اس سے مالی منفعت حاصل ہو .... کوئی بھی ملاوٹ برائے ملاوٹ نہیں کرتا ... ہمارے یہاں ملاوٹ کے حوالے سے کئی ایسے سازشی نظریے بھی گردش میں رہتے...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

    بھائی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ لائیو اسٹاک فارمنگ کے ماہر ہیں، وہاں یہ شعبہ برسہابرس سے سائنسی بنیادوں پر چلایا جا رہا، یہی وجہ ہے کہ ہمارے مقابلے میں ان کہ پیداوار کے معیار و مقداردونوں ہم سے کہیں بہتر ہیں ... چونکہ یہ ایک طرح سے ان کی "کور کمپٹینسی" ہے، اسی لیے ان کے امدادی ادارے اس میدان میں...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

    بکری ضرور خریدیے گا ... بس یہ خیال رہے کہ وہ گاندھی جی والی بکری نہ نکلے :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

    انتہائی معذت کے ساتھ عرض ہے کہ پوری وڈیو نہایت واہیات قسم کی غیر مصدقہ سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے .... پتہ ہی ایسی نادر و نایاب تحقیقات صرف ہمارے دیسی یوٹیوبرز کے ہاتھ ہی کیوں آتی ہیں. گائے کے دودھ میں A1 اور A2 کیسین دونوں ہی قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ نسلوں کے دودھ...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

    مجھے افسوس ہے کہ ریختہ ڈکشنری غلط وزن بتا رہی ہے ۔۔۔ لغتِ کبیر میں بالفتحِ را ہی دیا ہوا ہے http://www.udb.gov.pk/result_details.php?word=110332 ۔۔۔ خود عرضی مشتق ہے خود غرض سے ۔۔۔ غرض میں ر مفتوح ہی ہوتی ہے ۔۔۔ ویسے کئی شعرا ر کے سکوت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ آپ بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔ مگر...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اللہ سبحانہ و تعالی مبارک کرے ۔۔۔ آمین۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

    شتر گربہ ہے ۔۔۔ اور سنگ دل لوگ دل کے ٹکڑے نادانی میں تو نہیں کرتے، جانتے بوجھتے اپنی فطرت کے زیر اثر کرتے ہیں پھر یہاں سنگ دل کے بجائے سنگ بردار کا زیادہ محل بنتا ہے ۔ ٰ’’ان کو قربان کر دیں گے‘‘ کہنا درست ہوگا ۔۔۔قربانی کردیں گے خلاف محاورہ ہے۔ باتوں ہی باتوں میں کیا؟ ہمددری یا آواز دینا؟ ۔۔۔...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    بھائی بات پکی ہو گئی ہے نا؟ کہیں خاکم بدہن یہ نہ ہو کہ بعد میں تابش بھائی کے پیچھے بھاگتے پھرو پوسٹس ڈیلیٹ کروانے کے لیے :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    اردو والوں کو بھی تو اب اپنی حرام خوری کو کہیں تو لگام ڈالنی ہوگی ۔۔۔ مفت کی ایپ مل رہی ہے کیا یہ کافی نہیں ۔۔۔ تھوڑی سی محنت کرلیں اعراب لگانے پر :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    یہی کام تشدید سے کیوں نہیں لیا جا سکتا؟ عروض کی مشینی جانچ کے لیے اعراب یقینا نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔۔۔ اور یہ بات بھی درست ہے کہ مروجہ اعراب سے ہر قسم کی آواز ظاہر کرنا بھی تقریبا ناممکن ہے ۔۔۔ تاہم رسم الخط میں کسی انقلابی تبدیلی کے (جس کے رواج پانے امکانات خود قابل بحث ہوں گے)، میرے...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیا آپ مسلمانوں کے عظیم سائنسدان الحازن کی تحقیقات سے واقف ہیں؟

    یہ ابن الہیثم کی لاطینیائی گئی شکل کے ہجوں میں ح کا استعمال بھی خوب کیا ہے فاضل مصنف نے! میرے لیے تو یہ امر بھی باعث حیرت ہے کہ فاضل ڈاکٹر صاحب اس بات سے بھی کلیتاً ناواقف تھے کہ الہازن ابن الہیثم کی ہی لاطینیائی ہوئی شکل ہے ۔۔۔۔ پتہ نہیں قبلہ موصوف کو ایورز، ایویسینا، گیبر اور الگارتھمی وغیرہ...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آنکھیں تھیں سرخ ، زَرْد مرے رخ کا رنگ تھا

    مکرمی یاسر بھائی نے تو یہی ارشاد فرمایا کہ انہوں نے اسے محض احتیاط کے پیش نظر غلط نہیں کہا ۔۔۔ گویا اس بات کا احتمال موجود ہے کہ وہ ویسے اس کو غلط ہی سمجھتے ہیں :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آنکھیں تھیں سرخ ، زَرْد مرے رخ کا رنگ تھا

    ظہیر بھائی ایک تو معذرت جیسی بات کرکے خدارا شرمندہ نہ کیا کیجیے ۔۔۔ :) بصد احترام مگر یہاں ذرا سے اختلاف کی جرات کر رہا ہوں ۔۔۔ میری ناچیز رائے میں یہاں کنفیوژن صرف شعر کے ماحول اور سیاق و سباق کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ہی پیدا ہو سکتاہے ۔۔۔ جبکہ مجھے جیسے ایک اوسط درجے کا ذوق رکھنے والے...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آنکھیں تھیں سرخ ، زَرْد مرے رخ کا رنگ تھا

    اردو میں مستعمل نہیں؟؟؟ جب اردو میں اس کا استعمال عام ہے تو اس کو فارسی قرار دے دینا اعتراض برائے اعتراض ہی لگے گا انتہائی معذرت مگر مجھے اس دلیل میں وزن محسوس نہیں ہوا ... خاص کر جبکہ زیر بحث مصرعے کے سیاق و سباق سے اس میں بو کا مطلب بھی خوب واضح ہے ... یہاں بو سے بدبو کشید کرنا مجھے تو محض...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آنکھیں تھیں سرخ ، زَرْد مرے رخ کا رنگ تھا

    یاسر بھائی عرف کی حد تک تو آپ کی بات ٹھیک ہے کہ اب ویسا ہی رواج ہے جو آپ نے لکھا، لیکن اہل زبان شعر میں آج بھی "بو" اوربدبو میں فرق کر ہی لیتے ہیں ... "بوئے گل" کے تذکرے پر الحمدللہ کوئی بھی ناک پر رومال نہیں رکھتا :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف عمر شریف انتقال کر گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون ... اللہ سبحانہ و تعالی مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اورانہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین.
Top