نتائج تلاش

  1. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں (بشیر بدر)
  2. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تو برباد ہو گیا ہوں مگر اب کسی کو نہ آسرا دینا شاعر: مجھے معلوم نہیں
  3. کاشفی

    فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھا - انور شعور

    غزل (انور شعور) فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھا وہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا کیا کرتے تھے باتیں زندگی بھر ساتھ دینے کی مگر یہ حوصلہ ہم میں جدا ہونے سے پہلے تھا حقیقت سے خیال اچھا ہے بیداری سے خواب اچھا تصور میں وہ کیسا سامنا ہونے سے پہلے تھا اگر معدوم کو موجود...
  4. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھر اور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا (اقبال اشہر)
  5. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گا کردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا (اقبال ساجد)
  6. کاشفی

    اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگا - ندا فاضلی

    غزل (ندا فاضلی) اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگا وہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھے روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا پیاس جس نہر سے ٹکرائی وہ بنجر نکلی جس کو پیچھے کہیں چھوڑ آئے وہ دریا ہوگا مرے بارے میں کوئی رائے تو ہوگی اس کی اس نے مجھ کو بھی...
  7. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مصیبت اور لمبی زندگانی بزرگوں کی دعا نے مار ڈالا (مضطر خیرآبادی)
  8. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم نہ مانو مگر حقیقت ہے عشق انسان کی ضرورت ہے (قابل اجمیری)
  9. کاشفی

    سخت نازک مزاج دلبر تھا - جلیل مانک پوری

    غزل (جلیلؔ مانک پوری) سخت نازک مزاج دلبر تھا خیر گزری کہ دل بھی پتھر تھا مختصر حال زندگی یہ ہے لاکھ سودا تھا اور اک سر تھا ان کی رخصت کا دن تو یاد نہیں یہ سمجھئے کہ روز محشر تھا خاک نبھتی مری ترے دل میں ایک شیشہ تھا ایک پتھر تھا تم مرے گھر جو آنے والے تھے کھولے آغوش صبح تک در تھا...
  10. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں (شاعر: مجھے معلوم نہیں)
  11. کاشفی

    مبارکباد شادی و خانہ آبادی

    آپ کو شادی و خانہ آبادی مبارک ہو بہت بہت۔ خوش و خرم رہیئے۔
  12. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر سر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے (اقبال عظیم)
  13. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیں کتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں (سلیم کوثر)
  14. کاشفی

    عرفان صدیقی اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے - عرفان صدیقی

    غزل (عرفان صدیقی - لکھنؤ) اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے وہ مرحلہ ہے کہ اب سیل خوں پہ راضی ہیں ہم اس زمین کو شاداب دیکھنے کے لیے جو ہو سکے تو ذرا شہ سوار لوٹ کے آئیں پیادگاں کو...
  15. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے (عرفان صدیقی، لکھنؤ)
  16. کاشفی

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اندھیروں کو نکالا جا رہا ہے مگر گھر سے اُجالا جا رہا ہے (فنا نظامی کانپوری)
Top