نتائج تلاش

  1. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    عمومی موضوع پر تحریر ہو تو محفل پر لکھنا نہ لکھنا اہمیت نہیں رکھتا لیکن اس تحریر کا مرکزی خیال کیونکہ محفل کے گرد گھومتا ہے اس لئے محفل میں لکھنے کی بات کی تھی۔ لیکن میں آپ سے تحریر کا مرکزی خیال اور جو تھوڑا سا جلدی میں اسکا خاکہ بناسکا ہوں وہ اپ سے شئیر کردیتا ہوں۔ اس دیکھ کر اس پر طبع آزمائی...
  2. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    صاحب اب آپ ہمارے تن بدن میں ہوا مت بھریں ورنہ اس سے آپ کی اردو دانی پر حرف آجائے گا۔:)
  3. رانا

    آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

    پہلی سطر پڑھتے ہوئے ایسا لگا جیسے ضرورت رشتہ کا اشتہار دے رہے ہیں جب یوں پڑھا گیا: شائد اس طرز کی کوئی ’لڑکی‘ پہلے سے موجود ہو۔۔۔۔:)
  4. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    سبھی کو آواز ہے صاحب۔:) ویسے بھی ہم کوئی اونچے درجے کی تحریر نہیں لکھنے لگے بلکہ عام سی تحریر ہے جیسی کہ ہم پہلے لکھتے رہے ہیں جس میں زبان و بیان کی اغلاط کی بھرمار ہوا کرتی ہے۔ اور یہ بھی بتائے دیتے ہیں کہ تحریر کو پیچیدگیوں سے بچانے کی خاطر ہم طنز اور مزاح میں فرق ملحوظ رکھنا وقت کا ضیاع...
  5. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    ایسے محفلین کی طرف سے بطور خاص توجہ کی درخواست ہے کہ جو محفل پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہماری طرح سال دو سال میں ایک آدھ تحریر گھسیٹنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں ان کی درخواست پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔:)
  6. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    اگر ہمارے ذہن میں ان کا ویلی ہونا یقینی ہوتا تو براہ راست انہیں مخاطب کرڈالتے۔ اسی لئے تو ڈر لگا کہ وہ ہم سے زیادہ مصروف ہوتی ہیں تو کہیں ٹکا سا جواب نہ دے دیں کہ تُوں تے ہویا سدا دا ویلا پر مینوں ہور بڑے کم ہوندے نے۔:)
  7. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    ان کے عناوین سے لگ رہا ہے کہ یہ آنلائن ہی مکمل کرنے کی بات ہورہی ہے۔ لیکن میرے ذہن میں ہے کہ ہم کچھ محفلین مل کر اسے پسِ پردہ رہ کر کام کرتے ہوئے پھر مکمل صورت میں شئیر کریں گے۔ آنلائن میں ردھم، روانی اور تحریر کا پلاٹ کافی متاثر ہوتا ہے۔ جبکہ پسِ پردہ جب تحریر لکھنے کی کوشش کی جائے گی تو اس میں...
  8. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    تحریر کچھ حد تک لکھی جاچکی ہے اسے مکمل کرنا ہے۔ اسلئے تجربات نہیں۔ اگر حامی بھری تو پھر لکھنا ہی پڑے گا۔:) اس لئے مناسب ہے کہ کوئی دل سے رضامند محفلین سامنے آئیں کہ جن کے پاس فرصت بھی ہو اور جیسے تیسے بھی ہو مکمل کریں۔ ویسے ہمارے ذہن میں جو سب سے پہلا نام آیا تھا وہ جاسمن بہنا کا تھا۔:)
  9. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    اگر یہ بیشتر اراکین وہ ہوئے جو کبھی کبھار کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں، چاہے ہماری طرح سال دو سال میں ایک بار ہی تو یہ مسئلہ ہی پیدا نہیں ہوگا۔ اور اگر ان کے علاوہ ہوئے تو پھر ظاہر ہے ہمیں ان محفلین کا گذشتہ ریکارڈ دیکھنا پڑے گا۔:)
  10. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    ابھی زہن میں خیال آیا کہ محفل میں انفرادی تحریریں تو پیش ہوتی ہی ہیں کیوں نہ ایک ایک تجربہ کیا جائے کہ جس میں کوئی بھی تحریر ایک سے زائد محفلین لکھیں۔ اور وہ ان محفلین کے نام کے ساتھ محفل میں شئیر ہو۔ اگر کوئی محفلین اس تجربے میں شریک ہونا چاہیں تو بتادیں تاکہ ہم ان کے ساتھ مکالمے میں ایک ادھوری...
  11. رانا

    پاکستان کی سیر پر مجبور کردینے والی خوبصورت تصاویر

    وارث بھائی ایسے مقامات کی سیر کو اسی وقت مجبور ہوسکتے ہیں جب ان کی مزید تین بیویاں ہوں۔ ایک کا گھر ہو وادی کاغان میں دوسری کا پسو کونز کے پاس اور تیسری کا ہنزہ میں۔ سیالکوٹ والی کی موجودگی تو ناگزیر ہے تاکہ ان خوبصورت مقامات سے واپس سیالکوٹ آنے کو مجبور بھی کئے جا سکیں۔:)
  12. رانا

    اردو محفل کے اسرار و رموز

    کفر کے فتوے کی بات کی تھی قتل کے نہیں۔:)
  13. رانا

    اردو محفل کے اسرار و رموز

    ویسے ہم سوچ رہے تھے کہ اس مراسلے کے بعد ہم پر دو چار اطراف سے کفر کے فتوے تو جڑ ہی دئیے جائیں گے لیکن اب آپ کے مراسلے کے بعد حوصلہ ہوا ہے کہ اگر کسی کا ہمارے متعلق ایسا ارادہ تھا بھی تو اب آپ کے ادب میں خاموش رہے گا البتہ دل ہی دل میں پیچ و تاب کھا رہا ہو تو کچھ کہہ نہیں سکتے۔:)
  14. رانا

    اردو محفل کے اسرار و رموز

    ابھی شاعری کے زمروں کی نوبت نہیں آئی۔ فی الحال تو اوراد و اذکار کا زمرہ نظرانداز کیا ہے۔ پتہ نہیں کس منتظم کو یہ زمرہ بنانے کا خیال آیا تھا۔ ایک مرتبہ دیکھا تازہ ترین کا پہلا صفحہ پورا انہی لڑیوں سے بھرا ہوا ہے اور سب پیغامات ایک ہی معروف محفلین کی جانب سے۔ اور مراسلوں کا وقت بھی سب کا یکساں۔...
  15. رانا

    مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

    ارے نہیں ظہیر بھائی یہ بھی کوئی تنگ کرنا ہوا۔:) اور پھر فورم تو ہے ہی ایسے مقاصد کے لئے۔ ہم خود موقع ملتے ہی محفلی ماہرین کا ناک میں دم کردینے کو ہر دم تیار رہتے ہیں لیکن کوئی موقع ہی نہیں دیتا۔ ابھی کل ہی ہم نے ایک سوال پوچھا زمرے نظر انداز کرنے کے حوالے سے۔ ارادہ تھا کہ ٹھیک ٹھاک تنگ کریں گے...
  16. رانا

    نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

    مریم کا یہ کہنا کہ ویڈیو کوئی کارکن ان سے لے گیا ہے۔ ہنسی آگئی پڑھ کر۔:p
  17. رانا

    آج کی دلچسپ خبر!

    لیکن تابش بھائی اور وارث بھائی کے پاس کھلتی ہے۔ آپ بھی پی ٹی سی ایل استعمال کررہے ہیں؟
  18. رانا

    اردو محفل کے اسرار و رموز

    بہترین۔ کام ہوگیا۔:)
  19. رانا

    اردو محفل کے اسرار و رموز

    اگر میں چاہوں کہ کسی ذیلی زمرے میں ارسال کردہ پیغامات مجھے تازہ ترین کی فہرست میں نظر نہ آئیں تو اسکا کوئی طریقہ ہے؟ میں نے اس زمرے میں جاکر اِدھر اُدھر دیکھا کہ کہیں نظرانداز کا آپشن ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ملا۔
  20. رانا

    آج کی دلچسپ خبر!

    مسئلہ مشین کا نہیں بلکہ آپریٹر کا ہی لگتا ہے۔ ابھی موبائل پر چیک کی تو اس پر بھی کھلنے سے انکاری کیونکہ موبائل بھی اسی وائی فائی سے کنکٹ ہے۔ پھر وائی فائی بند کرکے ڈیٹا پر اوپن کی تو کھل گئی۔
Top