نتائج تلاش

  1. رانا

    معیار، ٹرولنگ اور حل

    اوپر کے چند مراسلے پڑھ کر حیرت ہوئی کہ ایسا ماحول بنا بیٹھے ہیں جیسے انتظامیہ نے عارف کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پر بھرپور احتجاج ہورہا ہے۔ بھئی انتظامیہ کی تو کوئی رائے ہی سامنے نہیں آئی ابھی تک۔ جو بھی رائے سامنے آئی ہے وہ محفلین کی ذاتی رائے ہے لیکن ماحول ایسا بن گیا ہے جیسے...
  2. رانا

    معیار، ٹرولنگ اور حل

    اس دھاگے کے کھلنے سے یہ نئی بات بھی پتہ لگی کہ اب ان کی الگ اور اچھوتی رائے لوگوں کو اتنی بری نہیں لگتی بس ان کی باتوں سے زچ ہوجاتے ہیں۔:) یہ تعویذ تھا؟؟؟ میں سمجھا کوئی منتر پڑھ کے پھونکا ہے۔:)
  3. رانا

    امداد کی آڑ میں ہارپ ٹیکنالوجی کا استعمال

    بھائی اگر واقعی یہ ہارپ ٹیکنالوجی میں کچھ دم ہے تو اسکا الزام امریکا کے سر رکھنے کی بجائے مظہر کلیم کو دیں جس نے "ویدر باس" لکھ کر امریکا کی توجہ اس طرف مبذول کرادی کہ اچھاااا ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ یقین مانیں جب مظہر کلیم نے ویدر باس لکھا تھا اس وقت تک امریکا کو شائد ہارپ کے ہجے بھی نہیں آتے تھے۔:)
  4. رانا

    معیار، ٹرولنگ اور حل

    ویسے یہ تجویز اچھی ہے کہ سیاسی خبروں والے زمرے میں ایک ممبر کے لئے کچھ لڑیاں کھولنے کی تعداد محدود کردی جائے۔ یہ زمرہ ایسا ہے کہ سب کو اس میں دلچسپی بھی نہیں ہوتی اور سب سے زیادہ دھماچوکڑی بھی یہیں مچتی ہے۔
  5. رانا

    معیار، ٹرولنگ اور حل

    میرے خیال میں تو اگر جاسم واقعی عارف ہیں تو انتظامیہ سے درخواست کرکے ان کی اصل آئی ڈی بحال کروادی جائے۔ اس طرح کم از کم فانٹ سازی کے دھاگوں میں بھی کچھ رونق رہے گی۔ اور دوسرا مزاج تو ان کا بدلنا نہیں لیکن امید ہے کہ اصل آئی ڈی سے اتنی زیادہ لڑیاں کھولنے سے باز آجائیں اور پہلے کی طرح زیادہ تر...
  6. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    آپ کے مزاج کو دیکھتے ہوئے تو یہ بے ضرر اور معصوم سا مراسلہ بذات خود بہت تشویشناک بات ہے۔:)
  7. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    نہیں ایسا تو نہیں ہوا البتہ سینئر نے میری پرفارمنس کو جتنی میں نے دکھائی تھی وہ آگے باس کو شو نہیں کی۔ اس کا اندازہ اسطرح ہوا کہ یہ میری پہلی جاب کے پہلے مہینے کی بات ہے۔ تین ماہ بعد پروبیشن مکمل ہونے پر قوی امید تھی کہ اچھا انکریمنٹ ملے گا۔ لیکن ملا صفر انکریمنٹ۔۔ بہت دل خراب ہوا اور تہیہ کرلیا...
  8. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    اس فیلڈ میں ایک یہ بھی تجربہ ہوا کہ اپنی ایجادات یعنی اپنے بنائے ہوئے ٹولز کو اپنے سینئرز کے ساتھ شئیر کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر سینئر کم ظرف ہو تو پھر اپنے ٹولز کو اپنی ذات کی حد تک ہی رکھنا چاہیے۔:) خاکسار کی پہلی جاب پر تھری ٹیئر آرکیٹیکچر پر ایپلیکیشنز بنتی تھیں۔ اس کے لیے پہلے ہر ٹیبل کے...
  9. رانا

    اسکربڈ (Scribd) سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا سافٹ وئیر درکار

    بھائی آپ شوق سے بنائیں اور شئیر کریں ہم تو بس انشاء اللہ والی ستم ظریفی پر رہ نہ پائے۔:)
  10. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    میرے خیال میں تو بالکل ٹھیک ہوگا کیونکہ ڈومین الگ چیز ہے اور ناموں کے کاپی رائٹس علیحدہ چیز۔ ڈومین تو اگر میں غلط نہیں ہوں تو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملتے ہیں اور جس نے پہلے لے لیا اب وہ اس کی ملکیت ہے بشرطیکہ وقت پر تجدید کراتا رہے۔ جس کو آپ کا ڈومین چاہئے ہوگا وہ آپ سے رابطہ کرکے منہ...
  11. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ہہ لاجواب پیس کہاں سے ڈھونڈ نکالا آپ نے۔ کمال کا جملہ ہے۔:)
  12. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    مجھے ابھی ایک جاب آفر ہوئی تھی چند دن پہلے کہ ہفتے میں چند گھنٹوں کے لئے دفتر آنا ہوگا، کام آپ گھر سے ہی کریں گے۔ مجھے تو سوئچ کرنے میں دلچسپی ہی نہیں تھی اس لئے منع کردیا۔ عموماََ ایسی کمپنیوں میں جاب مستقل نہیں ہوتی بلکہ جب تک پروجیکٹس ہیں تب تک جاب ہے۔ اسکے علاوہ سابقہ کمپنی میں ہم دفتر میں...
  13. رانا

    اسکربڈ (Scribd) سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا سافٹ وئیر درکار

    دو نمبر کام کریں گے اور ساتھ انشاء اللہ۔:) اللہ میاں تو کبھی نہیں چاہے گا کہ آپ اپنے اوزار ہتھوڑا چھینی لے کر ان کی ویب سائٹ پر ٹوٹ پڑیں اور اندر سے بزور کتابیں اڑا لیں۔:)
  14. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    بہترین امجد صاحب آپ کے مراسلے میں تو میرے لئے بھی کئی مفید معلومات ہیں۔ جزاک اللہ۔:)
  15. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    یاد آیا کہ محفل پر امجد میانداد ورڈپریس کے بڑے اچھے ڈیویلپر ہیں۔ وہ آپ کی زیادہ بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں۔
  16. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    میں کیونکہ ورڈپریس ڈیویلپر نہیں ہوں اس لئے میری سائٹس دیکھنے کی بجائے کوئی اچھی سائٹس دیکھ کر آئیڈیا لیں۔ مثلاً کرک نامہ بھی ورڈپریس پر بنی ہوئی ہے اور کافی بہترین ہے۔ اسے دیکھیں یہ اس کا لنک ہے۔ اسکے علاوہ محفل پر دیگر دوستوں کے علم میں بھی شائد اچھی ورڈپریس سائٹس ہوں۔
  17. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    یہ وضاحت کردوں کہ رائٹ ٹو لیفٹ کو polylang پلگ ان خود ہینڈل کرتا ہے۔ لیکن مجھے اب یاد نہیں کہ بعض جگہوں پر کچھ مسائل تھے تو وہاں اپنی سی ایس ایس کی کلاسز لگائی تھیں۔ اور دوسرا اردو فونٹ نستعلیق لگانے تھے تو اس لئے بھی کلاسز لگانی پڑیں۔
  18. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    اگر آپ یہ بات پوری ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں اور واقعی تنگ نہیں کریں گے:) تو پھر کچھ اپنا تجربہ بھی بتادیتا ہوں بشرط کہ تجربے آپ کے اپنے ہوں گے آپ کی اپنی ذمہ داری پر۔ یہ بھی صرف اس لئے بتانے لگا ہوں کہ چلیں آپ کو حوصلہ ہوجائے کہ کام بہرحال ممکن ہے، کیسے کرنا ہے وہ آپ کا دردسر:LOL: خاکسار نے اردو...
  19. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    میں تو کہتا ہوں اس حوالے سے بھی تجربات شئیر کریں اپنے والے دھاگے میں کہ ہو نہیں سکتا آپ کو بھی ایسے تجربات نہ ہوئے ہوں۔:LOL:
  20. رانا

    ویب سائیٹ کے لیے مدد درکار ہے ۔

    رائٹ ٹو لیفٹ کے لئے مخصوص تھیمز ہوتی ہیں یا نہیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ لیکن رائٹ ٹو لیفٹ کو تو آپ html اور css سے ہینڈل کریں گے۔ البتہ ملٹی لنگول پلگ انز مل جاتے ہیں جو یہ کام آٹومیٹک کردیتے ہیں۔ خود بھی کرنا کچھ ذرا مشکل نہیں ہوتا اگر ویب ڈیزائننگ (html, css) آتی ہو۔ لیکن جو سوالات آپ پوچھ...
Top