نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: "تجھے دیکھا غزل نئی لکھی" ٭ تابش

    بکھری تک بندیاں ایک ٹیگ میں اکٹھی کرنے کی خاطر قندِ مکرر ہمارے پیارے راحیل فاروق بھائی کی غزل. جب ہمارے ہاتھ لگی۔ راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ "تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی" اُسے دیکھا تو دوسری لکھی مجھ کو وہ جانتا بھی تھا جس نے؟ میرے بارے میں شاعری لکھی میں ہوں ان پڑھ تو مسئلہ کیا ہے؟ میری...
  2. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: بارشوں کے موسم میں ٭ تابش

    میری پہلی شعری کاوش یہ پیروڈی تھی جو اس شعور سے پہلے کی ہے کہ میں شاعری کر سکتا ہوں۔ :) "بارشوں کے موسم میں " مجھ کو نزلہ ہونے کی ریت اب بھی جاری ہے " اب کی بار سوچا ہے" میڈیسن بدل ڈالیں "پھر خیال آیا کہ" میڈیسن بدلنے سے "بارشیں نہیں رکتیں"
  3. محمد تابش صدیقی

    ایک شام زیک کے ساتھ

    اسلام آباد ملاقات حصہ دوم کا انعقاد۔ زیک فاتح نیرنگ خیال امجد میانداد محمد سعد اور تابش کی شرکت مزید تفصیلات فرصت سے مشروط تصویر نیرنگ خیال بھائی کے پاس
  4. محمد تابش صدیقی

    تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

    کوئی پہنچے نہ پہنچے، میں پہنچ گیا ہوں۔ امید ہے کہ جلد ہی دیگر احباب بھی پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: آرزوؤں کا شجر اک ہم کو بونا چاہیے ٭ تابش

    ایک کاوش احباب کی نذر: آرزوؤں کا شجر اک ہم کو بونا چاہیے زندہ رہنے کے لیے اب کچھ تو ہونا چاہیے ضبطِ پیہم سے کہیں پتھر نہ ہو جائے یہ دل صبر اچھی شے ہے لیکن غم پہ رونا چاہیے مستعد رہنا ہے گر، لازم ہے عجلت سے گریز لمبی راہوں کے مسافر کو بھی سونا چاہیے ہر کس و ناکس کو اپنے دل میں دیتا ہے مقام مجھ...
  6. محمد تابش صدیقی

    منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

    برادر زیرک اور محترم سید شہزاد ناصر صاحب کی تحریک پر اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب کے لیے تقریبِ ملاقات پلان کی جا رہی ہے۔ پہلی فرصت میں علاقہ میں رہنے والے احباب اپنی اپنی حاضری لگائیں، تاکہ اگلے مرحلہ یعنی دن اور مقامِ ملاقات کا تعین کیا جا سکے۔ جو احباب اسلام آباد، راولپنڈی میں...
  7. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار نظم: ایوب خان کی جبری عید

    ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی عالموں نے رات بھر اِس نیوز کی تردید کی ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام اِک طرف سب مقتدی تھے، اِک طرف سارے امام بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا باپ بولا: "تیرا ابا جان...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظم: ام الکتاب (سورۃ الفاتحہ کا منظوم مفہوم) ٭ تابش

    ام الکتاب سورۃ الفاتحہ کا منظوم مفہوم ٭ لائقِ ہر ثنا، مالکِ دوجہاں تو بڑا مہرباں، تیری رحمت رواں بادشاہی بچے گی تری ہی یہاں جب الٹ جائے گی یہ بساطِ جہاں ہیں ہماری عبادات تیرے لیے تیرے آگے ہی پھیلائے ہیں جھولیاں سیدھے رستے پہ ہم کو چلا اے خدا! یعنی ہم کو دکھا جادۂ منعماں اپنے مغضوب لوگوں کی...
  9. محمد تابش صدیقی

    غزل: لٹے لٹے سے ہیں گل، بلبلیں اداس اداس ٭ نعیم صدیقی

    لٹے لٹے سے ہیں گل، بلبلیں اداس اداس چمن کی ساری فضاؤں پہ چھا گیا ہے ہراس وہ سنگ دل ہیں تو ان کی مزے میں کٹتی ہے انہیں پتہ بھی نہیں کیا عذاب ہے احساس میں بے بسی سے تماشا کروں خرابی کا مرا قفس بھی رہا شاخِ آشیانہ کے پاس جہاں پہ یاس کی بجلی تباہی لاتی ہے وہیں سے اک نئی کونپل نکال لیتی ہے آس جسے...
  10. محمد تابش صدیقی

    غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش

    شہزاد احمد کی زمین میں ایک کاوش احباب کی بصارتوں کی نذر: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے رب کے ہوتے ہوئے اوروں کو بلاتا کیا ہے کامیابی کے لیے چاہیے سعیِ پیہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے خواب سناتا کیا ہے وادیِ عشق میں کافی ہے مجھے راہِ حسینؓ مجھ کو رستہ کسی مجنوں کا بتاتا کیا ہے حاکمِ شہر! ترے ہاتھ...
  11. محمد تابش صدیقی

    متحدہ عرب امارات: خاتون 27 برس بعد معجزانہ طور پر کومے سے بیدار

    متحدہ عرب امارات: خاتون 27 برس بعد معجزانہ طور پر کومے سے بیدار Image copyrightSCIENCE PHOTO LIBRARY متحدہ عرب امارات میں سنہ 1991 میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کومے میں جانے والی خاتون معجزانہ طور پر 27 سال بعد ہوش میں آ گئی ہیں۔ منیرہ عبداللہ حادثے کے وقت 32 برس کی تھیں۔ وہ اپنے بیٹے عمر...
  12. محمد تابش صدیقی

    تاسف ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال فرما گئے۔

    ممتاز محقق و دانشور سابق شیخ الجامعہ کراچی، سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ،متولی وخازن انجمن ترقی اردو پاکستان اور متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم پروفیسر ڈاکٹر جمیل جالبی اب ہم میں نہیں رہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 1964ء، 1973ء، 1974ء اور 1975ء میں داؤد ادبی انعام،...
  13. محمد تابش صدیقی

    آپ کا آج کا دن (Your day in review) ٭ تابش

    آپ کا آج کا دن (Your day in review) ٭ گوگل نے کچھ عرصہ سے ہر ماہ ایک میل کے ذریعے گذشتہ ماہ کی مختصر تفصیل بھیجنی شروع کی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ کچھ عرصہ میں روزنامچہ بھی بھیجنا شروع کر دیا جائےگا۔ جس کا متن کچھ یوں ہو سکتا ہے۔ 1۔ آج صبح آپ ایک دفعہ پھر دیر سے جاگے۔ 2۔ صبح آپ نے واش روم میں آدھا...
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: کیوں ہے ہم سے خدا خفا مت پوچھ ٭ تابش

    ایک طرح پر تجرباتی کاوش، نقد و تبصرہ کے لیے حاضر۔ :) احباب کی بصارتوں کی نذر: کیوں ہے ہم سے خدا خفا مت پوچھ ظلم اتنا ہوا روا، مت پوچھ راہزن کر لیے شریکِ سفر کیوں لٹا اپنا قافلہ مت پوچھ منزلِ عشق کا ہے قصد تو پھر پست ہمت سے راستہ مت پوچھ اذنِ ساقی ہے آج، پینے دے کیا ہے اس میں برا، بھلا مت...
  15. محمد تابش صدیقی

    غزل: عبث ہے دوڑ یہ آسائشِ جہاں کے لیے ٭ تابش

    عبث ہے دوڑ یہ آسائشِ جہاں کے لیے کہ یہ جہان بنا ہی ہے امتحاں کے لیے ہوا کی زد میں نشیمن ہے اب تو ڈر کیسا چنی تھی شاخِ بلند اپنے آشیاں کے لیے وہ آبیاری کرے یا کوئی کلی مسلے بنا ہے باغ ہی سارا یہ باغباں کے لیے ہے شور تب سے مری بے حسی کا دنیا میں بچا لیے تھے کچھ آنسو غمِ نہاں کے لیے نکھار آتا...
  16. محمد تابش صدیقی

    غزل: گو موت کی گھاٹ اتر گئے ہم ٭ نعیم صدیقیؒ

    گو موت کی گھاٹ اتر گئے ہم پر عشق سا کام کر گئے ہم میخانے سے لے کے تا بہ زنداں تیرے لیے در بدر گئے ہم پھوٹی جو کوئی کرن خوشی کی تو بعد کے غم سے ڈر گئے ہم تم نے تو سکھا دیا ہمیں صبر تم بگڑے رہے، سنور گئے ہم جس موڑ میں رہ گئے ہزاروں اس موڑ سے بھی گزر گئے ہم ٭٭٭ نعیم صدیقیؒ
  17. محمد تابش صدیقی

    غزل: بڑھ گیا ظلم و ستم اتنا کہ روٹھا بادل ٭ تابش

    ایک تجربہ، ایک کاوش احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر: بڑھ گیا ظلم و ستم اتنا کہ روٹھا بادل روز بن برسے گزرتا ہے گرجتا بادل یہ برستا ہے نہ چھَٹتا ہے مری آنکھوں سے کب سے ٹھہرا ہے تری یاد کا گہرا بادل پھر کوئی آہِ رسا چرخِ کہن تک پہنچی آج کی رات بہت ٹوٹ کے برسا بادل بغض، کینہ و کدورت سے کرو پاک یہ...
  18. محمد تابش صدیقی

    غزل: رہے گی ابتلا، ایسا نہیں ہے ٭ تابش

    ایک طرحی غزل احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر: رہے گی ابتلا، ایسا نہیں ہے نہ پوری ہو دعا، ایسا نہیں ہے پکارو اس کو ہر رنج و الم میں وہ ہو جائے خفا، ایسا نہیں ہے شکستہ ناؤ امت کی سنبھالے کوئی بھی ناخدا ایسا نہیں ہے؟ چلے آؤ، اسے کوفہ نہ سمجھو "مرا شہرِ وفا ایسا نہیں ہے" پڑے جس میں پرکھنے کی...
  19. محمد تابش صدیقی

    غزل: کسی کی دوستی ہے اور ہم ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    کسی کی دوستی ہے اور ہم ہیں زمانے کی ہنسی ہے اور ہم ہیں پہاڑ ایسی شبِ ہجراں ہے سر پر جھڑی پیہم لگی ہے اور ہم ہیں وہ حرفِ آخری کہنے کو چپ ہیں بڑی نازک گھڑی ہے اور ہم ہیں اُدھر اک دل لگی ہے اور وہ ہیں اِدھر جاں پر بنی ہے اور ہم ہیں سنیں سب کچھ مگر کچھ کہہ نہ پائیں انوکھی بے بسی ہے اور ہم ہیں...
  20. محمد تابش صدیقی

    محسن نقوی غزل: دن تو یوں بھی لگے عذاب عذاب

    دن تو یوں بھی لگے عذاب عذاب خوفِ شب خوں سے شب کو خواب، عذاب اور کیا ہے متاعِ تشنہ لبی؟ دھوپ، صحرا، تھکن، سراب، عذاب کس کو چاہیں، کسے بھلا ڈالیں؟ دوستی میں ہے انتخاب، عذاب حسرتِ دید کی جزا، ہجرت! خواہشِ وصل کا ثواب، عذاب لمحہ بھر کی محبتوں کے لیے زندگی بھر کا اضطراب، عذاب شکریہ، اے خیالِ...
Top