آپ کا آج کا دن (Your day in review) ٭ تابش

آپ کا آج کا دن (Your day in review)
٭​
گوگل نے کچھ عرصہ سے ہر ماہ ایک میل کے ذریعے گذشتہ ماہ کی مختصر تفصیل بھیجنی شروع کی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ کچھ عرصہ میں روزنامچہ بھی بھیجنا شروع کر دیا جائےگا۔ جس کا متن کچھ یوں ہو سکتا ہے۔
1۔ آج صبح آپ ایک دفعہ پھر دیر سے جاگے۔
2۔ صبح آپ نے واش روم میں آدھا گھنٹہ گزارا، جو کہ معمول سے زیادہ ہے، ڈاکٹر سے مشورہ کیجیے۔
3۔ ناشتہ میں آپ نے گھٹیا آئل میں تلا ہوا انڈا اور پراٹھا کھایا۔ یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ آپ کولیسٹرول زیادہ ہونے کی دوائی بھی کھا رہے ہیں۔
مزید یہ کہ آپ نے اس مضرِ صحت کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی، جسے کافی ایسے لوگوں نے لائک کیا، جن کے لیے اس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
4۔ آپ دفتر بھی لیٹ پہنچے اور دفتری اوقات میں سے 2 گھنٹے سوشل میڈیا پر صرف کیے۔ آئندہ بھی یہی روش رہی تو آپ کی یہ رپورٹ آپ کے ایچ آر میں بھی بھیجی جائے گی۔
5۔ شام کو آپ دوستوں کے ساتھ پیزا ہٹ گئے اور بیگم کو میسج کیا کہ دفتر میں مصروفیت زیادہ ہے، لیٹ آؤں گا۔ آئندہ اس تضاد کی رپورٹ بیگم کو بھیجی جا سکتی ہے۔
6۔ اس کے بعد گھر آ کر بھی ایک دفعہ پھر گھٹیا گھی میں بنی چکن کڑاہی کھائی۔
7۔ رات کو کھانا کھاتے ہی لیٹ گئے۔ جس کے سبب آپ کے بڑھتے ہوئے وزن میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ اور آئندہ آپ کی رپورٹ آپ کے ڈاکٹر کو بھیجی جائے گی۔
8۔ آپ کے دن بھر کی روٹین سے نکتہ نمبر 2 کی وجہ سمجھ آ گئی ہے۔ ڈاکٹر سے مشورہ کی ضرورت نہیں، کھانے میں احتیاط کیجیے۔
9۔ ایسا دن گزرنے کے باوجود بھی رات کو آپ نے سٹیٹس لگایا کہ آج کا دن شاندار گزرا۔ جس سے آپ کے پاکستانی ہونے کی ویریفکیشن ہو گئی ہے۔

امید ہے کہ کل کا دن آج سے بہتر گزاریں گے۔ شکریہ
دی گوگل ٹیم
٭٭٭
محمد تابش صدیقی​
 
ابوعبید

محفلین
لاجواب ۔ مزہ آ گیا

ایک نکتہ ایڈ کرلیں

آج آپ نے پھر جاسم بھائی کی تحریر کا اقتباس لیا ۔ اب رات کو سونے سے پہلے دماغی سکون کی گولی لازمی کھائیں :D
 
مجھے دو تین سال قبل اپنے بیرون شہر لگے چکروں کی تاریخ وار تفصیلات درکار تھیں تو گوگل نے معلومات مہیا کیں۔ لیکن گوگل کے تیور مستقبل کے لیے اچھے نہیں لگ رہے۔ :)
 
فلسفی

محفلین
واہ گوگل کے چکر میں اپنی خواہشات کا ذکر بھی خوب کیا آپ نے :p

شام کو آپ دوستوں کے ساتھ پیزا ہٹ گئے اور بیگم کو میسج کیا کہ دفتر میں مصروفیت زیادہ ہے، لیٹ آؤں گا۔ آئندہ اس تضاد کی رپورٹ بیگم کو بھیجی جا سکتی ہے

اس کے بعد گھر آ کر بھی ایک دفعہ پھر گھٹیا گھی میں بنی چکن کڑاہی کھائی۔
 
لاجواب ۔ مزہ آ گیا

ایک نکتہ ایڈ کرلیں

آج آپ نے پھر جاسم بھائی کی تحریر کا اقتباس لیا ۔ اب رات کو سونے سے پہلے دماغی سکون کی گولی لازمی کھائیں :D
ایک گولی صرف پڑھنے تک کارگر ہے، اقتباس تک تو دو گولیوں کی ضرورت بنتی ہو گی۔ :)
فرقان احمد اور جان کی ہمت کو وڈا سارا سیلوٹ۔ :p
 
فرقان احمد

محفلین
ایک گولی صرف پڑھنے تک کارگر ہے، اقتباس تک تو دو گولیوں کی ضرورت بنتی ہو گی۔ :)
فرقان احمد اور جان کی ہمت کو وڈا سارا سیلوٹ۔ :p
ہم کہ ٹرول زدہ ۔۔۔
کہیں بھی تو کیا کہیں ۔۔۔
بجز، شکریہ ۔۔۔!
اے چوہدری صاحب ۔۔۔
قبلہ، مد ظلہ العالی ۔۔۔!
سلامت رہیں ۔۔۔! :)
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
ایک گولی صرف پڑھنے تک کارگر ہے، اقتباس تک تو دو گولیوں کی ضرورت بنتی ہو گی۔ :)
فرقان احمد اور جان کی ہمت کو وڈا سارا سیلوٹ۔ :p
جاسم پائین کی مثال اس مائی کی سی ہے جو سارے محلے میں یہ ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہے کہ اس کا شوہر ٹھیک نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس سے بہت محبت کرتی ہے۔
#محبتاں_سچیاں
 
جاسم پائین کی مثال اس مائی کی سی ہے جو سارے محلے میں یہ ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہے کہ اس کا شوہر ٹھیک نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس سے بہت محبت کرتی ہے۔
#محبتاں_سچیاں
وِچلی گل تے چھڈ گئے او ۔ :)
جاسم پائین کی مثال اس مائی کی سی ہے جو بارہ بچوں کے بعد سارے محلے میں یہ ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہے کہ اس کا شوہر ٹھیک نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس سے بہت محبت کرتی ہے۔
 
:)
لاجواب بھیا ،زبردست پرمزاح تحریر ۔
بہت شکریہ :)
ہاہاہاہا۔۔۔!

مزیدار تحریر!

لطف آ گیا تابش بھائی!
آداب :)
لاجواب ۔ مزہ آ گیا

ایک نکتہ ایڈ کرلیں

آج آپ نے پھر جاسم بھائی کی تحریر کا اقتباس لیا ۔ اب رات کو سونے سے پہلے دماغی سکون کی گولی لازمی کھائیں :D
شکریہ جناب۔
اگر کسی کو جاسم بھائی کی باتوں سے ٹینشن ہوتی ہے تو تعجب کی بات ہے۔ :)
واش روم جانے سے قبل گوگل میپ بند کر دیجیے گا-:cool:
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بند کرنے سے ایپ بند ہو جاتی ہے تو گوگل کی جانب سے اس اعتماد پر آپ کے لیے ایوارڈ ہونا چاہیے۔ :p
مجھے دو تین سال قبل اپنے بیرون شہر لگے چکروں کی تاریخ وار تفصیلات درکار تھیں تو گوگل نے معلومات مہیا کیں۔ لیکن گوگل کے تیور مستقبل کے لیے اچھے نہیں لگ رہے۔ :)
پہلی دفعہ جب مہینہ کا ریویو آیا تو میں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ دودھ دہی کی دکان جانے تک کی رپورٹ رکھی ہوئی ہے۔ اور پھر یہی نہیں کہ صرف رپورٹ رکھی ہوئی ہے، اوپر سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں بھی بتاؤ کہ مدینہ ملک شاپ کا دودھ کیسا ہے۔
واہ گوگل کے چکر میں اپنی خواہشات کا ذکر بھی خوب کیا آپ نے :p
خواہشات یا خدشات۔ :)
 
:)

پہلی دفعہ جب مہینہ کا ریویو آیا تو میں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ دودھ دہی کی دکان جانے تک کی رپورٹ رکھی ہوئی ہے۔ اور پھر یہی نہیں کہ صرف رپورٹ رکھی ہوئی ہے، اوپر سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں بھی بتاؤ کہ مدینہ ملک شاپ کا دودھ کیسا ہے۔

:)
ڈیڈھ دو سال قبل تک میں نے بہت سوالات کے جواب دئیے، لوکل گائیڈ والی کھڑکی کھل جاتی اور میں ویلا ہوتا تو جوابات دیتا رہتا پھر ایک روز انھون نے دکانوں کے بورڈز کے اردو سے انگریزی ترجمے چیک کروانے کو بھیجنا شروع کردئیے, تے فیر توبہ کرنی پئی۔
 
ہماری اس رضاکارانہ سروس سے گوگل والوں کے بچے پل رہے ہیں۔
 
اس انگریزی والے ورژن کو بھی پڑہیے۔ بر سبیل تذکرہ ۔:)

Height of automation
_______
Hello! Is this Gordon's Pizza?

No sir, it's Google's Pizza.

Did I dial the wrong number?

No sir, Google bought the pizza store.

Oh, alright - then I’d like to place an order please.

Okay sir, do you want the usual?

The usual? You know what my usual is?

According to the caller ID, the last 15 times you’ve ordered a 12-slice with double-cheese, sausage, and thick crust.

Okay - that’s what I want this time too.

May I suggest that this time you order an 8-slice with ricotta, arugula, and tomato instead?

No, I hate vegetables.

But your cholesterol is not good.

How do you know?

Through the subscribers guide. We have the results of your blood tests for the last 7 years.

Maybe so, but I don’t want the pizza you suggest – I already take medicine for high cholesterol.

But you haven’t taken the medicine regularly. 4 months ago you purchased from Drugsale Network a box of only 30 tablets.

I bought more from another drugstore.

It's not showing on your credit card sir.

I paid in cash.

But according to your bank statement you did not withdraw that much cash.

I have another source of cash.

This is not showing on your last tax form, unless you got it from an undeclared income source.

To HELL With Ur Pizza..!!
ENOUGH!!
I'm sick of Google, Facebook, Twitter, and WhatsApp. I'm going to an island without internet, where there’s no cellphone line, and no one to spy on me ...

I understand sir, but you’ll need to renew your PASSPORT ... it expired 5 weeks ago.
 
Top