کافی سال قبل کسی دل جلے محفلین نے ہمارے بارے میں استفسار کیا تھا کہ ہماری پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ "پر مزاح" کی ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ اہمیت نہیں ہے ہماری محفل میں۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جس کمال مہارت سے ہم نے ایک تاسف و ملال پر مبنی ’’بے ضرر‘‘ سے دھاگے کو متعدد معطلیوں سے...