نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    خورشید رضوی ابروئے ابر سے کرتا ہے اشارہ مجھ کو ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔ (خورشید رضوی)

    غزل ابروئے ابر سے کرتا ہے اشارہ مجھ کو جھلک اُس آنکھ کی دکھلا کے ستارہ مجھ کو ہوں میں وہ شمع سرِ طاق جلا کر سرِ شام بھول جاتا ہے مرا انجمن آرا مجھ کو رائگاں وسعتِ ویراں میں یہ کھلتے ہوئے پھول ان کو دیکھوں تو یہ دیتے ہیں سہارا مجھ کو میری ہستی ہے فقط موجِ ہوا، نقشِ حباب کوئی دم اور...
  2. نوید صادق

    خورشید رضوی یوں تو وہ شکل کھو گئی گردشِ ماہ و سال میں ،،، (خورشید رضوی)

    غزل یوں تو وہ شکل کھو گئی گردشِ ماہ و سال میں پھول ہے اک کِھلا ہوا حاشیۂ خیال میں اب بھی وہ روئے دلنشیں ، زرد سہی، حسیں تو ہے جیسے جبینِ آفتاب، مرحلۂ زوال میں اب بھی وہ میرے ہم سفر ہیں روشِ خیال پر اب وہ نشہ ہے ہجر میں ، تھا جو کبھی وصال میں اُن کے خرامِ ناز کو بوئے گُل و صبا...
  3. نوید صادق

    خورشید رضوی پھر وہ گم گشتہ حوالے مجھے واپس کر دے ۔۔۔۔ خورشید رضوی

    غزل پھر وہ گم گشتہ حوالے مجھے واپس کر دے وہ شب و روز، وہ رشتے مجھے واپس کر دے آنکھ سے دل نے کہا، رنگِ جہاں شوق سے دیکھ میرے دیکھے ہوئے سپنے مجھے واپس کر دے میں تجھے دُوں تری پانی کی لکھی تحریریں تو وہ خونناب نوشتے مجھے واپس کر دے میں شب و روز کا حاصل اُسے لوٹا دوں گا وقت اگر...
  4. نوید صادق

    خورشید رضوی رہینِ صد گماں بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ خورشید رضوی

    غزل رہینِ صد گماں بیٹھے ہوئے ہیں مگر ہم رائگاں بیٹھے ہوئے ہیں بظاہر ہیں بھری محفل میں لیکن خداجانے کہاں بیٹھے ہوئے ہیں اِدھر صحنِ چمن میں مجھ سے کچھ دور وہ مجھ سے سرگراں بیٹھے ہوئے ہیں اُدھر شاخِ شجر پر دو پرندے مثالِ جسم و جاں بیٹھے ہوئے ہیں ستارے ہیں کہ صحرائے فلک میں...
  5. نوید صادق

    خورشید رضویà ایک درد مند شاعر ۔۔۔ پروفیسر صابری نورِ مصطفٰے

    خورشید رضوی۔۔۔ ایک درد مند شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی کا شمار اُن معدودے چند نقادوں اور شاعروں میں ہوتا ہے،جن کو تخلیقی و تنقیدی سرمائے کے ساتھ ایک عالم کا درجہ بھی حاصل ہے۔ خورشید رضوی پا کستان کے ممتاز ترین ادیب ہیں اور امسال،یوم پاکستان23 مارچ 2009 ئ کے موقع پر اُن کو صدارتی ستارہ امتیاز سے...
  6. نوید صادق

    خورشید رضوی جب کبھی خود کو یہ سمجھاؤں کہ تو میرا نہیں ۔۔خورشید رضوی

    غزل جب کبھی خود کو یہ سمجھاؤں کہ تو میرا نہیں مجھ میں کوئی چیخ اُٹھتا ہے ، نہیں ، ایسا نہیں وارداتِ دل کا قصہ ہے ، غمِ دنیا نہیں شعر تیری آرسی ہے ، میرا آئینہ نہیں کب نکلتا ہے کوئی دل میں اُتر جانے کے بعد اس گلی کے دوسری جانب کوئی رستا نہیں تم سمجھتے ہو، بچھڑ جانے سے مٹ جاتا...
  7. نوید صادق

    فراز خاموش ہو کیوں دادِ جفا کیوں نہیں دیتے ۔۔۔احمد فراز

    غزل خاموش ہو کیوں دادِ جفا کیوں نہیں دیتے بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے وحشت کا سبب روزنِ زنداں تو نہیں ہے مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے اک یہ بھی تو اندازِ علاجِ غمِ جاں ہے اے چارہ گرو، درد بڑھا کیوں نہیں دیتے منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گے مجرم ہیں اگر ہم تو...
  8. نوید صادق

    تیری یادوں سے کچھ اس طور اُجالی میں نے --- شمشیر حیدر

    غزل تیری یادوں سے کچھ اس طور اُجالی میں نے ہجر کی شام بنا لی ہے وصالی میں نے میں نے اس پھول کو کتنا ہی سنبھالے رکھا یہ الگ بات کہ خوشبو نہ سنبھالی میں نے تیری تصویر تو اب تجھ سے بھی کچھ آگے ہے رنگ ہی ایسے بھرے آج مثالی میں نے تجھ کو ہی دیکھا پھر امداد طلب نظروں سے خود کو...
  9. نوید صادق

    احمد مشتاق کو سمجھنے کی پہلی کوشش- نوید صادق

    احمد مشتاق کو سمجھنے کی پہلی کوشش (نوید صادق) کلاسیکیت (Classicism) حسن، خیر اور توازن سے عبارت تھی اور تخلیقی زندگی اسی ڈھرّے پر چلتی تھی لیکن بدصورتی، شر اور عدم توازن، انسانی زندگی کی تہہ میں زیریں لہر کے طور پر ہمیشہ بیدار رہے ۔اٹھارویں صدی کے وسط میں فرانس، انگلستان اور جرمنی میں سیاسی،...
  10. نوید صادق

    انور شعور اسے آنکھوں کا نور کہتے ہیں ۔۔۔ ۔ انور شعور

    غزل اسے آنکھوں کا نور کہتے ہیں اور دل کا سرور کہتے ہیں اس کے مسکن کو ہم کوئی فردوس اور اسے ایک حور کہتے ہیں وہ بلاتے ہیں اپنے پاس مگر اور جاوء تو دور دور کہتے ہیں جو نہیں چاہتا کوئی سننا ہم وہ باتیں ضرور کہتے ہیں سب لگاتے ہیں عشق پر الزام حسن کو بے قصور کہتے ہیں ایک دن...
  11. نوید صادق

    وہ کسی طور بھی میرا نہیں ہو سکتا تھا ۔۔۔۔ کنور امتیاز احمد

    غزل وہ کسی طور بھی میرا نہیں ہو سکتا تھا کچھ بھی ہو سکتا تھا، ایسا نہیں ہو سکتا تھا تم یقینا" ابھی آئے تھے ابھی لوٹ گئے چشمِ احساس کو دھوکہ نہیں ہو سکتا تھا یہ تو صد شکر کہ تو نے مجھے دیکھا ورنہ میرا ہونا مرا ہونا نہیں ہو سکتا تھا تو نہیں تیرے علاوہ بھی کوئی ہے تجھ سا ورنہ اک شخص...
  12. نوید صادق

    ہم کو نسبت نہ دو سمندر سے ۔۔۔۔ اقبال کوثر

    غزل ہم کو نسبت نہ دو سمندر سے بھائی! ہم ٹوٹتے ہیں اندر سے کسی مسجد سے اور نہ مندر سے اس سے رشتے ہیں دل کے اندر سے جن کے دم سے ہے نامِ عشق بلند وہ تو کچھ لوگ تھے قلندر سے سارے ہنگامے اہلِ دل سے ہیں کچھ ہوا بھی کسی مچھندر سے کیا قلاباز ہیں سیاست کے دیکھے کرتب بھی ان کے بندر سے...
  13. نوید صادق

    حمدیہ ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    حمدیہ بحر و بر ہے یہ آپ کا صاحب بات سنئے ذرا خدا صاحب! کسی قوس و قطار میں نہیں ہم اور ہماری بساط کیا صاحب جس پہ اب تک اکڑ کے چلتے رہے تھا یہ سب آپ کا دیا صاحب دیتی رہتی ہے آپ ہی کا ثبوت چلتی رہتی ہے جو ہوا، صاحب اب تلافی نہیں، معافی ہے کام سارا تو ہو چکا صاحب یہ زباں آپ...
  14. نوید صادق

    منہ اندھیرے کبھی اٹھ کر دیکھو ۔۔۔ انتظار حسین

    [/URL][/IMG] شکریہ :روزنامہ آج کل
  15. نوید صادق

    لاہور حملہ کے حوالے سے خالد احمد کا فکر انگیز کالم

    [/URL][/IMG] شکریہ روزنامہ: نوائے وقت
  16. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔ دبستانِ بیاض ۔۔ جنوری 2009ء

    طرح مصرع: اب راہِ طلب اور بھی دشوار ہوئی ہے (احمد مشتاق) نوٹ: یہ غزلیں ماہنامہ "بیاض" میں اشاعت کے بعد یہاں اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔ بیاض کا تازہ شمارہ "احمد مشتاق نمبر" ہے۔ نوٹ: اس قدر ٹائپنگ میرے بس کا روگ نہ تھی، سو سکین کر کے غزلیں یہاں رکھ رہا ہوں۔
  17. نوید صادق

    مستقبل قریب کے اخبارات سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ظفر اقبال

    [/URL][/IMG] شکریہ: روزنامہ: "وقت"
  18. نوید صادق

    مستقبل قریب کے اخبارات سے ۔۔۔ ظفر اقبال

    شکریہ: روزنامہ وقت
  19. نوید صادق

    خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے: سائنسی تحقیق

    خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے: سائنسی تحقیق جمیل اختر واشنگٹن March 3, 2009 Parietal lobe آپ نے یہ محاورہ تو سنا ہو گا کہ خوبصورتی چہرے میں نہیں بلکہ دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔ یعنی ہمیں جو خوبصورت لگے وہی خوبصورت ہوتا ہے۔ اور کسی شاعر نے یہ جو کہا تھاکہ ہر...
  20. نوید صادق

    شبنم رومانی (مرحوم) کی شاعری: ایک تاثر ۔۔۔۔ ستیہ پال آنند

    شبنم رومانی (مرحوم) کی شاعری: ایک تاثر ستیہ پال آنند ورجینیا March 3, 2009 Shabnam Romani شبنم رومانی جو گذشتہ ہفتے کراچی میں انتقال کر گئے، اردو شعرا کی اس نسل سے تعلق رکھتے تھے، جسے کلاسیکی،نیم کلاسکی، ترقی پسند اور جدیدیت کے ما بین ایک عبوری دور کی نسل کہا جا سکتا ہے۔ اس میں...
Top