نتائج تلاش

  1. جیا راؤ

    Prediction Of The Century !!!

    PREDICTION OF THE CENTURY According to the latest report in the New York Times, a famous astrologist has made these predictions: Sarah Palin will divorce her husband and will marry Asif Zardai. Then Palin will be elected Vice President of USA. President McCain will die of old age and...
  2. جیا راؤ

    پروین شاکر مرا تہوار تو تم ہو ! پروین شاکر

    نہ میں نے چاند کو دیکھا نہ کوئی تہنیت کا پھول کھڑکی سے اٹھایا مرا ملبوس اب بھی ملگجا ہے حنا سے ہاتھ خالی اور چوڑی سے کلائی نہ میرے پاس تھے تم اور نہ میرے شہر سے گزرے میں کیا افشاں لگاتی مانگ میں سندور بھرتی رنگ اور خوشبو پہنتی چاند کی جانب نظر کرتی کہ میری لذتِ دیدار تو تم ہو مرا تہوار تو تم ہو...
  3. جیا راؤ

    محسن نقوی شہر کی دھوپ سے پوچھیں کبھی گاوں والے۔۔۔۔۔۔ محسن نقوی

    شہر کی دھوپ سے پوچھیں کبھی گاوں والے کیا ہوئے لوگ وہ زلفوں کی گھٹاوں والے اب کے بستی نظر آتی نہیں اجڑی گلیاں آو ڈھونڈیں کہیں درویش دعاوں والے سنگزاروں میں مرے ساتھ چلے آئے تھے کتنے سادہ تھے وہ بلورّ سے پاوں والے ہم نے ذّروں سے تراشے تری خاطر سورج اب زمیں پر بھی اتر زرد خلاوں والے کیا...
  4. جیا راؤ

    تیرا رستہ دیکھتے اپنے دن گنتی، اعداد بنے !

    تیرا رستہ دیکھتے اپنے دن گنتی، اعداد بنے پہلے ہم نے ہجر گزارا شاعر اﹸس کے بعد بنے تتلی، جگنو، چاند، ستارے، برکھا، جھرنے اور گلاب پہلے یہ سب دوست تھے میرے لیکن اب تو یاد بنے وہ یہ چاہے مجھ کو ساری فکروں سے آزاد کرے میں یہ چاہوں قید کرے اور میرا وہ صیاد بنے ہوا ہے شاید ہر مکتب میں عشق کا پڑھنا...
  5. جیا راؤ

    ’کہہ دو کہ آپریشن کا ردعمل ہے‘۔ عبدالحئی کاکڑ

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش حملے کو اڑتالیس گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن ماضی کے برعکس کسی نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت واضح طور پر کسی کی طرف انگلی اٹھا سکی ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے اسے’ گوریلا وار‘ قرار دے کر محض قبائلی...
  6. جیا راؤ

    کم سے کم اتنا تو کیجئے ...صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود

    بی بی سی کے پروگرام میں پاکستان پر طنزیہ فقروں کے تیر چلتے ہوئے سن کر مجھے ایک تاریخی واقعہ یاد آ گیا۔ آپ نے بھی پڑھ لیا ہو گا یا سن لیا ہو گا کہ بی بی سی نے ہمارے وزیر دفاع چودھری احمد مختار کے غیر مزاحمتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج گاندھی جی زندہ ہوتے تو چودھری صاحب کا ماتھا چوم...
  7. جیا راؤ

    ہمارا قومی طرز عمل۔ نئی نسل کو کیا پیغام جا رہا ہے؟ ....حرف تمنا …ارشاد احمد حقانی

    یہ سال 1960ء کے لگ بھگ کا واقعہ ہے۔ میرا آبائی شہر قصور ابھی ضلع نہیں بنا تھا اور ضلع لاہور ہی کا حصہ تھا۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر ایک علم دوست اور خود بھی صاحب علم پی سی ایس آفیسر میاں محمد شفیع تھے۔ قصور میں اس وقت ایس ڈی ایم ہوتا تھا۔ یہ عہدہ جناب پرویز احمد بٹ (سی ایس پی، موجودہ ڈی ایم جی) کے...
  8. جیا راؤ

    ابن انشا دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو۔۔۔۔۔ انشاء جی

    دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی...
  9. جیا راؤ

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں !

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں ہم ہیں حصارِ درد میں اس کو خیال بھی نہیں اتنا ہے اس سے رابطہ، چھاؤں سے جتنا دھوپ کا گر یہ نہیں ہے ہجر تو پھر یہ وصال بھی نہیں وہ جو انا پرست ہے۔ میں بھی وفا پرست ہوں اس کی مثال بھی نہیں، میری مثال بھی نہیں تم کو زبان دے چکے، دل کا جہان دے چکے...
  10. جیا راؤ

    بادِ نسیم ہیں وہ سبک رو ہوا نہیں

    السلام علیکم ہم ایک بار پھر تازہ ترین غزل کے ساتھ حاضر ہیں، کوئی تین ماہ بعد کچھ لکھا گیا ہے سو اساتذہ کی رائے درکار ہے۔:) بادِ نسیم ہیں وہ سبک رو ہوا نہیں ہم ان کو وفا کہتے ہیں، جانِ وفا نہیں اک حبس کا عالم ہے دل و جاں پہ، ذہن پہ ہوتی ہے جس میں شاعری یہ وہ فضا نہیں جو گھاؤ دل پہ...
  11. جیا راؤ

    میں جانتی ہوں کہ ہوں ناگزیر اس کے لئے

    وہ مجھ کو چھوڑ کے جائے تو کوئی بات بنے کبھی نہ لوٹ کے آئے تو کوئی بات بنے مرے لئے تو وہ روتا رہا ہے برسوں ہی ہاں آج مجھ کو رلائے تو کوئی بات بنے میں اپنے بارے میں سوچوں تو خود کو نہ پاؤں یوں مجھ سے مجھ کو چرائے تو کوئی بات بنے میں روٹھ جاؤں گر اس سے تو بے وفا نہ کہے وہ مر کے مجھ کو...
  12. جیا راؤ

    اعتبار ساجد کہ یہ عہدِ زندگی ہے۔۔ اعتبار ساجد

    کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ تمہارے دلگرفتہ تمہیں کتنا چاہتے ہیں ! تمہیں زندگی سے بڑھ کر جو عزیز ہم نے جانا سو کوئی سبب تو ہوگا کبھی تم نے یہ بھی سوچا ! سرِ شام منتظر تھے کہیں نیلمیں اجالے کہیں تتلیاں لبوں کی کہیں پھول جیسے عارض کہیں قمقموں سی آنکھیں یہ جو چارہ گر ہمارے کوئی ساعتِ...
  13. جیا راؤ

    محسن نقوی میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں۔ محسن نقوی

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں جیسے ماہتاب کو انت سمندر چاہے جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے جیسے خوشبو کو ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں جیسے خوابوں میں خیالوں کی کماں ٹوٹتی ہے جیسے بارش کی دعا آبلہ با مانگتے ہیں میرا...
  14. جیا راؤ

    بغاوت ۔ ڈاکٹر سیف الدین سیف

    بغاوت وہی روندھے ہوئے جذبات کے دھندلے سے نقوش وہی ماحول کی تصویر میں خوشیوں کا تضاد وہی آغاز کی لغزش، وہی انجام کا خوف وہی درماندہ جوانی میں امنگوں کا فساد وہی تہذیب کے بپھرے ہوئے بوجھل سائے مستعد ہیں مری ہستی کو کچلنے کے لئے وہی دن رات کے پرُ ہول دہانوں پہ ابھی وقت لرزاں ہیں حوادث کو...
  15. جیا راؤ

    ساحر اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں۔ ساحر

    فرار اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے اپنی بے کار تمناؤں پہ شرمندہ ہوں اپنی بے سود امیدوں پہ ندامت ہے مجھے میرے ماضی کو اندھیروں مین دبا رہنے دو میرا ماضی میری ذلت کے سوا کچھ بھی نہیں میروں امید کا حاصل، مری کاوش کا صلہ ایک بے نام اذیت کے سوا کچھ...
  16. جیا راؤ

    ہمسفر

    بہت مدت کے بعد کل جب کتابِ ماضی کو میں نے کھولا بہت سے چہرے نظر سے گزرے بہت سے ناموں پہ دل پسیجا اک ایسا صفحہ بھی اس میں آیا لکھا ہوا تھا جو آنسوؤں سے کہ جس کا عنوان "ہمسفر" تھا کچھ اور آنسو پھر اس پہ ٹپکے پھر اس سے آگے میں پڑھ نہ پایا کتابِ ماضی کو بند کر کے ترے خیالوں میں کھو گیا میں...
  17. جیا راؤ

    مری حیا ہے یہ سبز پرچم !

    سروں پہ سایہ فگن کرم کی عجب ردا ہے یہ سبز پرچم خدایا اس کو بلند رکھنا مری حیا ہے یہ سبز پرچم بلک رہے تھے اسی کی خاطر، جو یہ ملا تو سکوں ملا ہے مرے ہی لوگوں کے دل سے نکلی ہوئی صدا ہے یہ سبز پرچم یہ دل جو مانگے میں جان بھی دوں، وفا جو مانگے تو پیار بھی دوں دیارِ وحشی میں جانتی ہوں، مری...
  18. جیا راؤ

    میں عشق کی شدت سے پریشان بہت ہوں

    میں عشق کی شدت سے پریشان بہت ہوں اے جاں تری چاہت سے پریشان بہت ہوں ہاں شورشِ ہجراں سے یہ دل شاد بہت تھا ہاں وصل کی راحت سے پریشان بہت ہوں چاہوں تو تجھے چھوڑ دوں میں غیر کی خاطر بس نکتہ وحدت سے پریشان بہت ہوں انصاف کی دنیا ہے فقط خواب کی دنیا یا رب میں حقیقت سے پریشان بہت ہوں...
  19. جیا راؤ

    خون کا عطیہ اور اس کی بینکاری

    خون کا عطیہ اور اس کی بینکاری ڈونر کا انتخاب: ڈونر کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو۔ ڈونر کا وزن کم از کم 50kg ہو۔ اسے کبھی یرقان(Jaundice) نہ ہوا ہو۔ (پیدائشی یرقان اس سے مثتثنٰی ہے) گذشتہ چھہ ماہ میں ملیریا نہ ہوا ہو۔ دل کی بیماری، بلڈ پریشر، شوگر وغیرہ نہ ہو۔ کبھی خون نہ لگا ہو اگر...
  20. جیا راؤ

    ہم نے زندگانی کو کر دیا تھا نام اس کے

    ہم نے زندگانی کو کر دیا تھا نام اُس کے چاہتوں کا مرکز تھے مستقر، مقام اُس کے آجکل خیالوں میں اک حسین پیکر ہے آنچلوں میں برساتیں، گیسوؤں میں شام اُس کے میکدے میں ساقی سے ایک سودا طے پایا اُس کی چشمِ نم میری، میرے مینا جام اُس کے اُس طرف وہ طعنہ زن یاں یہ نازکی دل کی لفظ جیسے نشتر اور...
Top