ابن انشا دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو۔۔۔۔۔ انشاء جی

جیا راؤ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 12, 2008

  1. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو

    یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
    نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو

    ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما
    ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو

    اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے
    چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو

    وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
    اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌

    اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا
    جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں


    انشاء جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ کیا بات ہے انشا جی کی - بہت شکریہ پوسٹ کرنے کے لیے جیا راؤ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ جیا راؤ شیئر کرنے کیلیئے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    واہ واہ .....کمال کر دیا آپ نے غزل پیش کر کے ........مجھے یہ بہت پسند ہے.......
    ؎آپ کا شکریہ جیا راؤ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    شکریہ جناب غزل پسند کرنے کا۔:)
     
  6. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    شکریہ وارث جی:)
     
  7. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    شکریہ فاروقی
    مجھے بھی یہ بہت پسند ہے۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,391
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ابنِ انشاء کی تو بات ہی نرالی ہے۔ بہت ہی مترنم اور بھرپور غزلیں کہیں ہیں انشاء جی نے۔

    یہ غزل بھی ایک شاہکار ہے۔

    بہت شکریہ کہ آپ نے اسے یہاں پیش کیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    شکریہ احمد صاحب:)
     
  10. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خوب لاجواب غزل ہے، جیا جی شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
     
  11. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,998
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
    اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌


    واہ۔ عمدہ!
    ابنِ انشاء کی شاعری اور چاند کا ذکر نہ ہو۔ ناممکن :)

    بہت شکریہ جیا!
     
  12. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو​
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو​
    اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں، اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں​
    ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم ساگر ہو​
    یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا​
    نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو​
    ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما​
    ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو​
    اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے​
    چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو​
    وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں​
    اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌​
    اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا​
    جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  13. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
    نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    انشا جی ! کمال کرتے ہو۔ عمدہ انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ جناب بہت خُوب
    وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ پسندیدگی کے لئے۔ :)
     
  17. فرخ خان

    فرخ خان محفلین

    مراسلے:
    7
    جھنڈا:
    Canada
    موڈ:
    InLove
    دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو


    واہ کيا بات ھے۔۔۔ بہت عمدہ شعر ھے
     
  18. ایمان شہروز

    ایمان شہروز محفلین

    مراسلے:
    17
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    انشاء جی کی کیا بات ہے۔۔
     
  19. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,907
    اعلیٰ انتخاب
     
  20. سحر کائنات

    سحر کائنات محفلین

    مراسلے:
    98
    اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو


    کیا خوب
     

اس صفحے کی تشہیر