نتائج تلاش

  1. سید زبیر

    قتیل شفائی نہ جانے کن اداؤں سے لبھا لیا گیا مجھے

    نہ جانے کن اداؤں سے لبھا لیا گیا مجھے قتیل میرے سامنے چُرا لیا گیا مجھے کبھی جو ان کے جشن میں سیاہیاں بکھر گئیں تو روشنی کے واسطے جلا لیا گیا مجھے براہِ راست رابطہ نہ مجھ سے تھا قبول انہیں لکھوا کے خط رقیب سے بلا لیا گیا مجھے جب ان کی دید کے لیے قطار میں کھڑا تھا میں قطار سے نہ جانے کیوں...
  2. سید زبیر

    ڈاکٹر غلام سرور اعوان : ایسا رنج و الم نے گھیرا ہے

    بیاد ِوطن ایسا رنج و الم نے گھیرا ہے دن نکلتا ہے پر اندھیرا ہے ہر طرف مار کاٹ 'غداری کون تیرا ہے کون میرا ہے ہر جگہ آگ خون چنگاری ہائےٍ کن آفتوں نے گھیرا ہے چار سو اک عذاب ہے طاری جیسے شیطانوں کا پھیرا ہے دل کہ امید کے محل تھے جہاں ڈوبتی آس کا بسیرا ہے ہائے وہ مرغزار'گھر تھا جہاں آج...
  3. سید زبیر

    فاروق قیصر : غریب کی یہ روٹی ہے

    نقش روزگار امیر نے جو پکڑی ہے کیا خوبصورت لکڑی ہے لکڑی پہ جو نقاشی ہے غریب نےتراشی ہے امیر کی یہ سوٹی ہے غریب کی یہ روٹی ہے فاروق قیصر
  4. سید زبیر

    بہترین قومی سیاسی جماعت اور کیوں ؟

    محفل کے ساتھیوں سے ایک سوال پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ان کی نظر میں کونسی سیاسی جماعت بہتر ہے اور کیوں ؟ آپ کی آرا کا انظار رہے گا لیکن ایک گذارش ہے کے صرف رائے دیں دوسرے کی رائے پر تنقید نہ کریں کیونکہ ان کی پسند بھی اپنی جگہ پر نہایت اہم ہے ۔ دوسری سیاسی جماعت کو نشانہ نہ بنائیں صرف اپنی پسند اور...
  5. سید زبیر

    اختر انصاری : سرشار ہوں چھلکتے ہوئے جام کی قسم

    سرشار ہوں چھلکتے ہوئے جام کی قسم مستِ شراب شوق ہوں خیام کی قسم خوشیاں بہت ہیں دہر میں میرے لیے مگر میں خوش نہیں ہوں باطنی آلام کی قسم عشرت فروش تھا میرا گذرا ہوا شباب کہتا ہوں کھا کے عشرت ایام کی قسم ہوتی تھی صبحِ عید میری صبح پر نثار کھاتی تھی شام عیش مری شام کی قسم اختر مذاقِ درد کا مارا...
  6. سید زبیر

    اقتباسات مختار مسعود کی کتاب "سفر نصیب " سے اقتباس

    مختار مسعود کی کتاب "سفر نصیب " سے اقتباس " یہ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے اس کی بڑائی میں مردم شماری کے علاوہ اور بہت سی باتوں کو دخل ہے لوگ بے حد مصروف ہیں ۔فراغت صرف آزادی کے مجسمے کو حاصل ہے ۔عمارتیں بہت اونچی ہیں ۔زندگی بسر کرنے کے لیے نا موزوں' خود کشی کرنے کے لیے شایان شان ۔گلیاں سر شام غیر...
  7. سید زبیر

    اقتباسات بھارت کے سابق صدر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی کتاب 'حالی محب وطن ' مطبوعہ ۱۹۴

    بھارت کے سابق صدر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی کتاب 'حالی محب وطن ' مطبوعہ ۱۹۴۳سے اقتباس " حالی نے بھی اپنے مرشد سید احمد خاں اور دوسرے ممتاز ساتھیوں کی طر ح انگریزی تسلط کو اسی نظر سے دیکھا۔اسی لیے اس پر اطمینان کا اظہار اور اسی وجہ سے اس کے ساتھ تعاون کی تلقین کی ۔میرا خیال...
  8. سید زبیر

    غلام ربانی تاباں : نا رسائی میں فغاں کی آبرو ہے دوستو

    نا رسائی میں فغاں کی آبرو ہے دوستو عاشقی پیہم تلاش وجستجو ہے دوستو آئنہ خانے میں کیا رکھا ہے حیرت کے سوا جو نظر آتا ہے ' عکس آرزو ہے دوستو کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا کرتے ہیں لوگ خامشی بھی ایک طرزِگفتگو ہے دوستو تاک میں صہبا'گلوںمیں بو' صبا میں پیچ و خم سب کرشمہ سازیِ ذوق و نمو ہے...
  9. سید زبیر

    میر رہی نگفتہ مرے دل میں داستاں میری

    رہی نگفتہ مرے دل میں داستاں میری نہ اس دیار میں سمجھا کوئی زباں میری بہ رنگِ صوتِ جرس تجھ سے دور ہوں تنہا خبر نہیں ہے تجھے آہ کارواں میری ترے نہ آج کے آنے میں صبح کے مجھ پاس ہزار جائے گئی طبعِ بدگماں میری شب اُس کے کُوچے میں جاتا ہوں اس توقع پر کہ ایک دوست ہے واں خوابِ پاسباں میری اُسی...
  10. سید زبیر

    اقتباسات مختار مسعود کی کتاب "سفر نصیب " سے اقتباس

    " غلامی کی بے شمار قسمیں اور طرح طرح کی شکلیں ہوا کرتی ہیں گمراہی غلامی کی بد ترین صورت ہے اگر آزاد ہونے کے بعد بھی صحیح راستہ کا پتہ نہ چلے اور اگر چلے تو اس پر چلنے کی ہمت نہ ہو تو یہ صورت غلامی سے بدرجہا بد تر ہوتی ہے "
  11. سید زبیر

    ابراہیم اشک : دنیا لٹی تو دور سے تکتا ہی رہ گیا

    دنیا لٹی تو دور سے تکتا ہی رہ گیا آنکھوں میں گھر کے خواب کا نقشہ ہی رہ گیا اس کے بدن کا لوچ تھا دریا کی موج میں ساحل سے میں بہاؤ کو تکتا ہی رہ گیا دنیا بہت قریب سے اٹھ کر چلی گئی بیٹھا میں اپنے گھر میں اکیلا ہی رہ گیا وہ اپنا عکس بھول کے جانے لگا تو میں آواز دے کے اس کو بلاتا ہی رہ گیا...
  12. سید زبیر

    محترمہ شاہین اختر کے مقالہ" حاجی لق لق کی سوانح حیات : ایک مطالعہ "کی تلخیص

    محترمہ شاہین اختر کے مقالہ" حاجی لق لق کی سوانح حیات : ایک مطالعہ "کی تلخیص حاجی لق لقؔ ضلع لاہور کی تحصیل قصور کے قصبہ پتےمیں ۱۸۹۷ء میں پیدا ہوئے ۔ااصل نام عطا محمدہے ۔جوانی میں بابو عطا محمد چشتی کے نام سے معروف ہوئے ۔پھر ابو العلائے چشتی کا قلمی نام اختیار کیا ۔پھر حاجی لق لقؔ ہوگئے۔ حاجی...
  13. سید زبیر

    نذیر مجیدی : جو لیڈری کی تمنا ہے تو چالبازی کر

    لیڈری جو لیڈری کی تمنا ہے تو چالبازی کر کسی سے مکر کسی سے بہانہ سازی کر کسی پہ اپنی لیاقت کا رعب طاری کر کسی پہ طعن کسی کی گلہ طرازی کر کبھی دکھا کسی تقریر دلپذیر کے رنگ کبھی زبانِ قلم سے کرشمہ سازی کر کبھی لڑا کے الیکشن کسی کو غارت کر کسی سے ممبری کا عہدِ سرفرازی کر تو آج جس کی حمایت میں گہر...
  14. سید زبیر

    آشفتہ چنگیزی : گزر گئے ہیں جو موسم کبھی نہ آئیں گے

    حسان خان ، تلمیذ سید شہزاد ناصر مہ جبین انیس الرحمن فرحت کیانی نایاب باباجی نیرنگ خیال عاطف بٹ شمشاد گزر گئے ہیں جو موسم کبھی نہ آئیں گے تمام دریا کسی روز ڈوب جائیں گے سفر تو پہلے بھی کتنے کئے مگر اس بار یہ لگ رہا ہے تجھ کو بھی بھول جائیں گے الاؤ ٹھنڈے ہیں لوگوں نے جاگنا چھوڑا کہانی ساتھ...
  15. سید زبیر

    علامہ محمد حسین عرشی: ملک و ملت‘ دعا کرو کہ بچے

    علامہ محمد حسین عرشی (۱۸۹۳۔۔۱۹۸۵) ’’ملک و ملت‘ دعا کرو کہ بچے دین ملت دعا کرو کہ بچے چاروں جانب سے یورش سیلاب یہ عمارت‘ دعا کرو کہ بچے ہر طرف ہے منافقوں کا ہجوم صدق نیت‘ دعا کرو کہ بچے جاہلیت کا دور برسر اوج علم و حکمت‘ دعا کرو کہ بچے آخری چارہ کیا ہے اس کے سوا خیرامت‘ دعا کرو کہ بچے‘
  16. سید زبیر

    اقتباسات سعادت حسن منٹو کا انکل سام کے نام خط سے اقتباس

    سعادت حسن منٹو کا انکل سام کے نام خط سے اقتباس " یہاںایک سے ایک درخشندہ تابندہ ہیرا پڑا ہے ۔ ہر تراش کا ، ہروزن کا ۔ اباور باتیں شروع کرتا ہوں ۔ پاکستان کو آپ کی فوجی امداد دینے کے فیصلےاورمشرق بعید کے دیگر مسائل پر بھارت اور آپ کے اختلافات پر پنڈت نہرو نےپچھلے دنوں جو زبردست نکتہ چینی کی...
  17. سید زبیر

    پروفیسر فتح محمد ملک کے مضمون" علامہ اقبال اور آج کی عرب دنیا " مطبوعہ تحقیقی مجلہ معیار ۸ سے اقتباس

    پروفیسر فتح محمد ملک کے مضمون" علامہ اقبال اور آج کی عرب دنیا " مطبوعہ تحقیقی مجلہ معیار ۸ سے اقتباس یوں محسوس ہوتا ہے کہ پروفیسر البوتی نے آج سے اُنتالیس(39) برس پیشتر مسلمان نوجوانوں کو اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جو صدا دی تھی اُس صدائے دِل نے بالآخر اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا...
  18. سید زبیر

    تحقیقی مجلہ معیار میں سید مظہر جمیل کے مضمون " تلنگانہ تحریک اور مخدوم محی الدین "سے اقتباس :

    تحقیقی مجلہ معیار میں سید مظہر جمیل کے مضمون تلنگانہ تحریک اور مخدوم محی الدین سے اقتباس : " کامریڈ ایسوسی ایشن نے جس سال اپنی پبلک سرگرمی کا آغاز کیا تھا، اسی برس جنگِ عظیم دوم کا آغاز بھی ہوا تھا۔ چنانچہ کامریڈ ایسوسی ایشن کے دوستوں نے جنگ کے خلاف اور امنِ عالم کی بحالی کے حق...
Top