نتائج تلاش

  1. سید فصیح احمد

    ” عکس “ --- از فصیح احمد --- (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    " اوئے بالی! جاتے ہوئے سارا حساب منشی کو دے کر جانا! " " جی استاد جی ! " بالی سترہ سال کا نو عمر محنت کش لڑکا تھا ۔ بھلے خدو خال، وضع اور اسلوب رکھنے والا۔ وہ چائے کے ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ " منشی جی! پان والے سے وصولی نہیں ہوئی باقی کا حساب یہ رہا ۔۔ " اس نے اپنے پاجامے کی مخفی جیب سے تمام...
  2. سید فصیح احمد

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 ( نثری نشست )

    بسم الله الرحمن الرحيم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہائت رحم کرنے والا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حمد کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں جو دن کو رات...
  3. سید فصیح احمد

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی ) :) :)
  4. سید فصیح احمد

    مبارکباد محترم خرم شہزاد خرم کو سال گرہ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ ( محفل کیلنڈر )

    ہم سب کے بہت پیارے خرم شہزاد خرم کو، اپنی ساتویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو :) :) ہمارے دُلارے بھائی جان آج پورے سات سال کے ہو گئی (محفل کیلنڈر پر :p ) اللہ کرے یہ ساتھ یونہی قائم و دائم رہے۔ اللہ رب العزت آپ کو اپنی امان میں رکھے ، آمین !! :happy: :happy: :happy:
  5. سید فصیح احمد

    دست پناہ ۔۔۔۔۔۔ ( اقتباس از عید گاہ )

    اب میاں حامد کا قصہ سنئے۔ امینہ اس کی آواز سنتے ہی دوڑی اور اسے گود میں اُٹھا کر پیار کرنے لگی۔ دفعتاً اس کے ہاتھ میں چمٹا دیکھ کر چونک پڑی۔ "یہ دست پناہ کہاں تھا بیٹا؟" "میں نے مول لیا ہے، تین پیسے میں۔" امینہ نے چھاتی پیٹ لی۔ "یہ کیسا بے سمجھ لڑکا ہے کہ دوپہر ہو گئی۔ نہ کچھ کھایا نہ پیا۔...
  6. سید فصیح احمد

    داغ ۔۔۔۔ (اقتباس از خونی تھوک)

    "قلیوں کی زندگی گدھوں سے بھی بدتر ہے۔" "مگر میاں کیا کریں آخر پیٹ کہاں سے پالیں؟" "ایک قلی دن بھر میں کتنا کما لیتا ہو گا؟" "یہی آٹھ دس آنے۔۔۔۔۔۔۔" "یعنی صرف جینے کا سہارا۔۔۔۔۔۔اور اگر بال بچے ہوں تو اپنا پیٹ کاٹ کر ان کا منہ بھریں۔ جب ان لوگوں کی تاریک زندگی کا خیال ایک دفعہ بھی میرے دماغ میں...
  7. سید فصیح احمد

    اگر اسے لازم قرار دے دیا جائے ۔۔۔ تو آپ کون سا جانور پالنا چاہیں گے؟

    جی بالکل! :rolleyes: ۔۔۔۔ اگر آپ کو ایک عدد جانور پالتو رکھنا لازم ہو جائے اور اس بات سے کیسے بھی کر کے چھوٹ ممکن نہ ہو o_O تو آپ کون سا جانور چنیں گے ؟؟ :sneaky: چنتے ہوئے اس الجھن میں نہیں پڑنا کہ اس کا کھانا کیسے پورا ہو گا ؟ اس کو رکھیں گے کہاں ؟ ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ !! ۔۔۔ آپ کو یہ تمام...
  8. سید فصیح احمد

    نویں سالگرہ جانِ لشکر ! ۔۔۔۔۔ ( ایک تمہید میری پیاری محفل کے نام )

    وہ نا جانےکتنے ہی کوس دشتِ صحرا نما میں چشمے کی تلاش کے واسطے سمیٹ چکا تھا۔ اب تو چلتے چلتے اسے یوں محسوس ہونے لگا تھا کہ اور کچھ لحظہ لمسِ نیل گوں نہ ملا تو کوزۂِ تشنگی پھینک کر وجودِ ریگ ہونا پڑ جائے گا ۔۔ خیر! حدِ نگاہ کے تعاقب میں بھٹکتے کچھ ہی دیر کے بعد اسے اچانک ایک سوار دکھائی دیا۔ ایسا...
  9. سید فصیح احمد

    نویں سالگرہ " نثر پارے 2014 " -- اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار نثری نشست کا انعقاد!

    السلام علیکم احبابِ محفل! ۔۔۔ :) :) آج سے کچھ روز قبل ہم سب کے بے حد پیارے ساتھی محترم ذوالقرنین بھائی (نیرنگ خیال ) نے اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر نثری نشست کی تجویز پیش کی۔ جس کا مقصود افزائش قلم برداری تھا۔ اس نئی طرح کے نیرنگ خیال کو ہر خاص و عام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ اہلِ...
  10. سید فصیح احمد

    نمونہ!!

    یہ لڑی برائے نمونہ لگائی گئی!
  11. سید فصیح احمد

    دار بہ تمنا !! ۔۔۔ (اقتباس)

    "میرے مالک! میں ایک غریب آدمی ہوں۔ پہاڑ سے لکڑیاں لا کر بیچتا ہوں اور لوگوں کا سامان ڈھوتا ہوں۔ اس طرح اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ آخر میں نے کون سا گناہ کیا ہے؟ کس بات کے لیے آپ مجھ کو پھانسی دینا چاہتے ہیں؟" "ارے احمق! مجھے اس کا کیا پتا کہ تمھارا کوئی قصور ہے یا نہیں۔ بس کسی آدمی کو...
  12. سید فصیح احمد

    پوسٹ مارٹم! ۔۔۔ (از فصیح احمد)

    میں(اکتاہٹ کے ساتھ): آپ برملا سمجھایئے، سب تاکید پلکوں پر! لیکن آپ کا یوں میری تحریر کا پوسٹ مارٹم کرنا مجھے قطعاً پسند نہیں۔ وہ (مسکراتے ہوئے): تمہاری تحریر کیڑا ہے جسے میں سفید کفن پہنا دیتا ہوں، مگر تُم دیکھنا ایک دن یہ کفن اس کیڑے کی تمام میل چوس لے گا، پھر یہ سخت چادر بن جائے گا اور پھٹ...
  13. سید فصیح احمد

    بہت خوب صورت ہے میرا صنم ۔۔۔ (مہدی حسن)

    اس گانے سے کتنی ہی یادیں وابستہ ہیں !! :) :)
  14. سید فصیح احمد

    حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے ۔۔ (غالب کی غزل سے چند اشعار سُر کے ساتھ)

    مکمل غزل کچھ یوں ہے: حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے اس سے میرا مہِ خورشید جمال اچّھا ہے بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچّھا ہے اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا ساغرِ جم سے مرا جامِ سفال اچّھا ہے بے طلب دیں تو مزہ اس میں سوا ملتا ہے وہ گدا جس کو...
  15. سید فصیح احمد

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    جنور ی کی ایک شام کو ایک خوش پوش نوجوان ڈیوس روڈ سے گزر کر مال روڈ پر پہنچا اور چیرنگ کراس کا رخ کر کے خراماں خراماں پٹری پر چلنے لگا۔ یہ نوجوان اپنی تراش خراش سے خاصا فیشن ایبل معلوم ہوتا تھا۔ لمبی لمبی قلمیں، چمکتے ہوئے بال، باریک باریک مونچھیں گویا سرمے کی سلائی سے بنائی گئی ہوں۔ بادامی رنگ...
  16. سید فصیح احمد

    نادان ۔۔۔۔ (از فصیح احمد)

    میں نے کہا " میں ہر قیمت مسکراؤں گا " اس نے میرا چہرا مسخ کر دیا، میرے گال چھید ڈالے ، ہونٹ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔۔۔ پھر میرے ماندہ جبڑے گرم سلائی سے سی دیئے!! میں پھر بھی مسکرا رہا تھا! ۔۔۔ اور سوچ رہا تھا ۔۔۔ ( کتنا نادان ہے نا !! )
  17. سید فصیح احمد

    ممتاز مفتی چنگاری ! ۔۔۔ ( اقتباس )

    قبل از اقتباس: ذیل میں تحریر اقتباس شائد اب تک کا میرا مختصر ترین اقتباس ہے۔ مجھے لگا اس ٹکڑے میں ہی اصل پیغام کہیں خاموش بیٹھا ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے پوچھا۔ "بھائی جان یاد ہے جب بدو کہا کر تا تھا۔ ہم تو چھاجو باجی سے باہ...
  18. سید فصیح احمد

    میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

    تو جناب ہمرے 12 سالہ تجربہ میں ہم نے یوں تو بہت سے کام بگاڑے ،،، مگر ان میں سے چند حاضر خدمت ہیں !! لیکن یہ صرف انٹیریئر وِژولز ہیں ،، ہم فرنیچر بھی ڈیزائن کرتے ہیں جن کے چند خاکے آپ کی خدمت میں پھر کبھی حاضر کریں گے :) :)
  19. سید فصیح احمد

    مکتوب افق پار دیس کی چِڑیا کے نام ! ۔۔۔ ( ماہی بچہ )

    بسم الله الرحمن الرحيم ! السلام علیکم بھولی چِڑیا ماہی احمد :angel: میں بہت دیر تک سوچتا رہا ، بہن سے یہ بہانہ کروں گا ، وہ بہانہ کروں گا ۔۔۔ پھر اچانک خیال آیا کہ یوں تو جتنے بہانے بنیں گے اتنی آئس کریم کھلانی پڑ جانی ۔۔۔ اور ابھی تو پہلی والی آئس کریم بھی باقی ہے نا ۔۔ :) اگر بہانہ نہ بناؤں...
Top