117
تقریر کرنے لگا۔
”صاحبو میں تمہارے سامنے ایک نہایت اچھا مال پیش کرتا ہوں یہ مال ایک گورے رنگ کی لڑکی ہے جس کی رگوں میں آدھا انگلستان اور آدھا پرتگال کا خون موجزن ہے۔ اچھی تعلیم یافتہ ہے اور باعصمت اور پارسا ہے اس کے حسن کے متعلق بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ سب لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔...