اس فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کئی ایک کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ اس کے اراکین نے ویب پر نستعلیق کی فراہمی سے لے کر کرننگ، اور کئی ایسے سافٹویئر بنانے کا کام سر انجام دیا جو کمیونٹی ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت اردو کمپیوٹنگ کے فروغ کا باعث بنے۔ یہ فورم انٹرنیٹ پر اردو کے عروج کے معماروں میں سے ہے۔