نتائج تلاش

  1. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    سیما آپی، اس کے معنی کیا ہوئے؟
  2. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    ناکُو (بلوچی / مکرانی) بے تکلفی سے مخاطب کرنے کا کلمہ۔ (بالعموم دوست یا ہم عمر کے لیے مستعمل) جیسے: اڑے ناکُو! کیا حال ہے!
  3. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    نَمُونہ احمق، بے وقوف عجیب، بے سروپا، بے تکا۔
  4. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    وِسی اُسی۔ پاک ائیر ویز کا جو جہاز گرا تھا نا! یہ وِسی کے انجن کی گاڑی ہے۔ کیوں نا انکل؟ (مشتاق احمد یوسفی، زرگزشت، 194)
  5. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    ہَبڑ دَبڑ جلد بازی، عجلت میں، گھبراہٹ میں۔
  6. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    ہَرُو بَرُو بلا وجہ، خواہ مخواہ، بے سبب۔
  7. علی وقار

    میٹھا کم پتی تیز

    میں نے تو سُن رکھا ہے، میٹھا کم پتی تیز، دودھ سے پرہیز۔
  8. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    نیرنگ خیال
  9. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    تبصرے پُر لطف ہیں۔ :) میرے خیال میں، تبصرے تو ضرور ہونے چاہئیں۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
  10. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    سلامت رہیں کراچی والے، اہل زبان ہیں،سو کھُلی چھوٹ ہے۔ :)
  11. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    مَسکہ پالش مقصد برآری کے لیے کسی کی خواہ مخواہ تعریف یا جی حضوری، خوشامد،چاپلوسی مَسکہ پالش کر کے جو بن بیٹھا ہے پردھان مجید اپنا جانا بوجھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنا دیکھا بھالا ہے (مجید لاہوری، نمکدان، 153)
  12. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    میٹر پھرنا سر گھوم جانا، بہت غصہ آنا، مزاج یکایک بگڑ جانا
  13. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    نَگ کوئی چیز یا سامان جس کی گنتی ہو سکے، تعداد، عدد
  14. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    یا شیخ اپنی اپنی دیکھ نفسا نفسی کا عالم؛ خود غرضی کا سماں
  15. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    کلٹی ہونا رفوچکر ہونا، بھاگ جانا، چپکے سے سرک جانا، غائب ہو جانا۔ لڑھک جانا، پہلو کے بل گر جانا، اوندھا ہو جانا۔
  16. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    حَوالی مَوالی ساتھی (بالخصوص آوارہ لوگوں کے)، (کسی بدمعاش کے) خوشامدی، نوکر چاکر، ملازم
  17. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    بروبر برابر، یکساں، ہم رتبہ
  18. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    برگر (استہزائیہ) جو مغربی طور طریقے رکھتا ہو، مغرب زدہ، فیشن زدہ
  19. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    بچہ پارٹی بچے، بہت سے بچے (خاص طور پر جو شور شرابا کر رہے ہوں) جیسے: بھئی بچہ پارٹی کو خاموش کراؤ بہت شور ہو رہا ہے۔
  20. علی وقار

    اُردو سلینگ!

    اُونچی فلم چالاک آدمی، دلچسپ اور عجیب آدمی
Top