نتائج تلاش

  1. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    آپ کو جو ذاتی صدمات پہنچے ہیں، ان کا پڑھ کر جی اُداس ہو گیا۔ چلیے، کل بات ہوتی ہے، بشرط زندگی۔
  2. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    اوہ، معذرت۔ میرے علم میں نہ تھا۔ آپ نے تو مزید افسردہ کر دیا ہے۔
  3. علی وقار

    سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

    کتنے میں خریدا ہے قبلہ مکرمی؟
  4. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    جی وہ تو ہمیں پہلے ہی معلوم ہے۔ کوئی ایشو نہیں۔
  5. علی وقار

    وعلیکم السلام! ختم تو نہیں، ریڈ اونلی موڈ میں جا رہی ہے محفل۔

    وعلیکم السلام! ختم تو نہیں، ریڈ اونلی موڈ میں جا رہی ہے محفل۔
  6. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    اردو محفل کا واقعی کوئی متبادل نہیں۔ الگ سے فورم بنانا مجھے تو مفید نہیں لگتا ہے۔ فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ کا ایشو نہیں ہے،وہ تو بن ہی جائیں گے گروپس وغیرہ۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ جو نشہ پڑ گیا تھا، جو لت گئی تھی اردو محفل کی، اس کا علاج کیا ہو گا۔ جو تو آ ہی نہیں رہے تھے، اُن کا تو ایشو نہیں۔ مسئلہ...
  7. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    کوئی بھی رکن بلاگ بنا سکتا ہے۔ اور، وہاں مختلف وزیٹرز اپنی رائے کی شراکت کر سکتے ہیں۔ آئیڈیا تو برا نہیں تاہم یہ فورم کا متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔
  8. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    گزشتہ چھ ماہ میں اردو محفل میں آٹھ نئے ممبرز بنے ہیں، اور اُن نئے ممبران کے مراسلات کی کُل تعداد صفر ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعداد و شمار خود اس شاندار پلیٹ فارم کے زوال کی داستان سُنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو محفل اپنی نوعیت کا بے مثل فورم ہے تاہم اس مہیب سناٹے کا کیا علاج! اس فورم...
  9. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    سالانہ اخراجات کا تو مسئلہ اردو محفل کے لیے ہے نہیں۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سالانہ اخراجات کس مقصد کے لیے کیے جائیں؟ آج فورم پر نت نئی لڑیاں بن رہی ہوں، مراسلات کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہو تو پھر یہ نوبت ہی کیوں آنی تھی؟ محفل میں کئی ماہ سے، بلکہ کئی سال سے سناٹا طاری ہے۔
  10. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    فورم تو قائم رہے گا مگر اس کی صورت ایسی بن جائے گی کہ جیسے کوئی لاگ اِن کیے بغیر محفل میں آ جائے۔ فی الوقت، اسی تصور سے دل کو بہلانے کا سامان کر لیا گیا ہے۔ :)
  11. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    اصل میں یہاں سود و زیاں کا قصہ ہی نہیں تھا۔ بیس برس تک یہ فورم مسابقت و کمرشل ازم کے جھمیلوں میں پڑے بغیر، اخلاصِ نیت سے چلایا جاتا رہا ہے جس کا کریڈٹ بجا طور پر بانیانِ محفل کو جاتا ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ ایسا پلیٹ فارم کہاں سے دستیاب ہو گا تو اس کا تقریباً شافی جواب تو مل چکا ہے کہ فعال...
  12. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    اب یہ سوال تو واقعی بنتا ہے کہ ہماری کمیونٹی اب کدھر کو جائے گی؟ یعنی یہ جو ہم چند فعال محفلین بچ گئے ہیں کُل ملا کر۔ :) پچاس تو ہو ہی جائیں گے ہم، میرے خیال میں۔
  13. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    وقت تو اپنی جگہ سب ہی اچھے ہوتے ہیں مگر چونکہ یہ وہ زمانے تھے، جو شاید ہم سے متعلقہ تھے۔ ڈراموں کے یہ کردار ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکے تھے۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب سلیم ناصر مرحوم کی وفات کی خبر پی ٹی وی پر چلی تھی تو یہی کلپ چلایا گیا تھا جس میں اُن کا ڈائیلاگ تھا، - جانا تو سب نے ہی ہے، مگر...
  14. علی وقار

    خدا حافظ اردو محفل !

    بھلے وقتوں میں، ناراض و رنجیدہ ارکان کہا کرتے تھے، خدا حافظ اُردو محفل۔ یہ دن بھی دیکھنے تھے کہ اُردو محفل ہی خدا حافظ کہنے جا رہی ہے۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے! ازراہِ تفنن ہی سمجھ لیں، مجھے دو مختلف ڈراموں کے سین یاد آرہے ہیں۔ ایک تو آنگن ٹیڑھا کا سین ہے۔ ایک تو گیسٹ ہاؤس کا سین ہے مع...
  15. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    نہیں، ایسا تو کوئی پلیٹ فارم مجھے نظر نہ آیا۔ محض امید ہی رکھی جا سکتی ہے کہ آئندہ بھی تشکیل پا جائے۔ اور، یہاں پر بھی، کم و بیش سبھی اہل علم اس بات پر متفق ہوتے جاتے ہیں کہ اردو محفل کو خدا حافظ کہنے کا یہ مناسب وقت ہے۔ اس لیے اب خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا پڑے گا۔
  16. علی وقار

    مسجد میں جوتی چور سے جوتی بچانے کا انوکھا طریقہ:

    میرے لیے تو یہ آسان نہیں جس کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ جوتے آخر اتارے کہاں تھے۔ ویسے مسجد سے جوتا چوری کے حوالے سے ایک بات یاد آ گئی جو مجھے کسی نے سنائی تھی۔ اُن کے گاؤں میں دو مساجد تھیں۔ دونوں میں تراویح کا اہتمام ہوتا تھا۔ ہوا یوں کہ شرارتی بچوں نے ہر نمازی کا ایک جوتا اس مسجد سے اٹھایا اور...
  17. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    ریڈ اونلی موڈ کے حوالے سے عرض ہے کہ اردو محفل کے منتظمین کو کوئی ای میل یا رابطے کا کوئی ذریعہ فراہم کر دینا چاہیے تاکہ ڈیٹا کے حوالے سے اگر کوئی جینوئن مسئلہ ہو تو اُن سے رجوع کیا جا سکے۔ یعنی، جب تک یہ ڈیٹا موجود رہے گا، ہم ایسی آسانی سے جان چھوڑنے والے نہ ہیں۔ :)
  18. علی وقار

    اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    اردو محفل علم، محبت اور مکالمے کا ایک خوبصورت گوشہ رہی ہے۔اب جب یہ چراغ مدہم ہونے کو ہے تو دل میں ایک خلاء سا محسوس ہوتا ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر جیسے پلیٹ فارمز کی بھیڑ میں وہ اپنائیت، وہ بات کہاں جو محفل کے باسیوں میں تھی۔ اس کی تو بصری خوب صورتی ہی کا مقابلہ نہیں۔ ہم چند دیوانے تو اب بھی یہ...
  19. علی وقار

    "آؤ کچھ دیر سو ہی لیں ناصر " - شعر مکمل کیجے۔

    بالآخر، عمدہ شعر سرزد ہو گیا ہے۔ مبارک ہو۔ اب شانت ہو کر سو جائیے۔
Top