نتائج تلاش

  1. فاخر

    بیٹھے ہیں لے کے قسمت کشمیر ،ہم فقیر

    استاد مکرم مولانا افضال احمد قاسمی اکمل صاحب الٰہ آباد کی ایک غزل احباب کی نذر : غزل خوابوں کی دیکھتے نہیں تعبیر، ہم فقیر کرتے ہیں چشم و نوَم کو تسخیر، ہم فقیر توحيدِ حسن و عشق تو ایمانِ اصل ہے کرتے نہیں کسی کی بھی تکفیر، ہم فقیر بادِ سموم چلتی ہے جب خیمہ گاہ میں اپنی غزل کو کرتے ہیں شہتیر...
  2. فاخر

    آزاد نظم (سنو اک بات کہنی ہے)

    اك بات كہنی ہے فاخر (احمد فاخرؔ) سنو! تم سے مجھے اک بات کہنی ہے تمہارا اس قدر بے زار سا رہنا خفا،برہم ،تغافل کیش کی عادت مجھے ادراک ہے اس کا یہ ’’عنوانِ محبت ‘‘ ہے تمہارا ہر ستم مجھ کو عزیز از جان ہے ؛لیکن تمہاری خامشی مجھ سے قیامت سی گزرتی ہے تبسم، قہقہے، شادابیِ رخسار و لب ،مزگاں...
  3. فاخر

    شاعرانہ تعلی سے بے نیاز ،البیلے طرزِ سخن کے شاعر

    مولانا افضال احمد قاسمی اکمل ؔ : شاعرانہ تعلی سے بے نیاز ،البیلے طرزِ سخن کے شاعر مولانا افضال احمد قاسمی صاحب اکملؔ مسلم الثبوت علمی خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں ،کامیاب مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ درس نظامی کے ادق مضامین پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں۔ ان امتیازات کے علاوہ وہ فنون لطیفہ کے مخصوص فن...
  4. فاخر

    (رہیں گے نقش آئندہ زمانے تک )

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ عتاب و دل شکستی آہ بھرنے تک اذیت ناک رستہ ہے ،سنبھلنے تک چراغِ ہجر جلتے ہی رہے ہر آ ن شب ِتیرہ کی روشن صبح ہونے تک جدائی اور فرقت کے یہ کرب و غم رہے لاحق، مری پلکیں بھگونے تک فغاں نالے ہی لازم ہیں ہمیں کیوں کر؟ مری آنکھوں سے اشک و خوں ڈھلکنے تک مرا دل...
  5. فاخر

    تاسف شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان ) کا 98 سال کی عمر میں انتقال

    دلیپ کمار: مغل اعظم، دیوداس جیسی شہرہ آفاق فلموں میں کردار نبھانے والے مایہ ناز اداکار وفات پا گئے ہندوجا ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے بالی وڈ کے معروف اداکار اور ’ٹریجڈی کنگ‘ دلیپ کمار کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔فیصل فاروقی نے 98 سالہ دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے...
  6. فاخر

    شكايت (آزاد نظم)

    شكايت افتخاررحمانی فاخرؔ بُلا یا تھاتمہیں ہم نے کئی عرصے مہینوں بعد بڑے ہی شوق و ارماں سے ،بہ امید تلطف اور مہربانی فراق اور آتش ہجراں میں جل جل کے ہوئے جب نیم جاں خستہ ! چراغ ہجر کے جیسا تو مجبوراًتمہیں ہم نے بلابھیجا ! مگر اے نازنیں صورت ،ستم پیشہ ، جفا رو اور سراپا سنگ اے ماہِ...
  7. فاخر

    درست وزن بتائیں

    محترمی آداب و تسلیمات براہِ کرم یہ بتائیں کہ لفظ ’’ گندھا‘‘ کا درست وزن کیا ہے؟ ’’گندھا: فِعلُن یا گندھا: فعو‘‘ درست وزن بتاکرممنون فرمائیں،شکریہ! محمد تابش صدیقی محمّد احسن سمیع :راحل: @محمدخلیل الرحمٰن سید عاطف
  8. فاخر

    عربی نظم کا اردو آزاد منظوم ترجمہ:

    عربی نظم کا اردو منظوم ترجمہ: عربی: نزار قبانی ’’يا ايّها الثوار... في القدس، في الخليل، في بيسان، في الأغوار... في بيت لحم، حيث كنتم ايّها الأحرار تقدموا....تقدموا.. فقصة السلام مسرحّية.. والعدل مسرحّية... إلى فلسطين طريقٌ واحدٌ يمرّ من فوهة بندقية..." اردو ترجمہ: از...
  9. فاخر

    عید مبارک ہو

    عید مبارک ہو افتخاررحمانی فاخرؔ کہوں کیسے؟ مری جاں عید مبارک ہو !!! خوشی کافور ہے سب کی ہجومِ غم ،خموشی ،درد ،الجھن اور فراق و ہجر کی وحشت کی تاریکی مقدر ہے اور اِس پر یہ ستم بھی ہے! وبا نے تان لی چادر ہراک سمتیں تباہی کی ،ہلاکت کی ہراک لب پہ شکایت ہیں فُغاں ہیں اور نالے ہیں فیاحسرت ! وبائی...
  10. فاخر

    دعا معزز احباب کے خدمت میں!

    معزز احباب کے خدمت میں! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماہِ مقدس تمام برکات و فضائل ، خوشیوں اور شادمانیوں کے ساتھ تمام مسلمانوں پر جلوہ فگن ہوچکاہے۔ امید کہ حسبِ توفیق نماز تراویح ، روزہ، تلاوت قرآن پاک اور دیگر عبادات میں مصروف ہوں گے،اور ماہِ مقدس کی برکات و فضائل سے بہرو بھی ہو رہے...
  11. فاخر

    آہ ! امیر شریعت مفکر اسلام مولانا سید ولی رحمانی صاحب علیہ الرحمہ

    آہ! امیر شریعت حضرت سیدمحمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ غرق ماہِ چرخ وگردوں ، مہر تاباں کردیا! (قسط اول ) افتخاررحمانی فاخرؔ جب شعورکی آنکھیں کھولیں ، اور اپنے پاس پڑوس کے احوال کی خبر ہونے لگی، تو اس وقت جو لفظ بار بار بصد عزت و احترام والدین کی زبانی سنتا تھا ،وہ لفظ ’’حضرت...
  12. فاخر

    اہل ہند کو زبردست جھٹکا، مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کا سانحہ ارتحال

    ملت اسلامیہ ہند ایک مخلص وبیباک رہنما امیر شریعت مولانا ولی رحمانی سے محروم، نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی ہندوستان Last updated اپریل 3, 2021 پٹنہ /بصیرت آن لائن مفکراسلام امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ پچھلے کئی دنوں سے...
  13. فاخر

    دھجیاں حرمتوں کی اڑائیں گے ہم

    ایک تازہ ترین حادثہ سے متأثر ہوکر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کے مادہ پرست متولیانِ مساجد، خودساختہ خانقاہوں کے ریا کارسجادہ نشینوں، حرم فروش فقیہوں، ملامتی طبقہ کےسرخیل و امام، شبِ سیاہ کے عیار و زانی اور الواط قسم کے ملاؤں، مزاراتِ اولیاء کے چرسی مجاوروں، لفنگے پیش اماموں اور امت کے ہر اُس شخص کے نام ،...
  14. فاخر

    لیلۃ الہجر میں روشنی کے لئے

    غزل افتخاررحمانی فاخر نقش ہائے ستم کیوں مٹائیں گے ھم اَرمغاں ہیں یہ دل سے لگائیں گے ھم تم نہ آؤ گے تو چشم نم کا چراغ خونِ دل سے اِسے اب جلائیں گے ھم قلزم بے کراں ہیں یہ آنکھیں مری اشک فرقت مسلسل بہائیں گے ھم شوق ہے نا تمہیں میرے لٹ جانے کا قطرے قطرے میں خود کو لٹائیں گے ھم بے رخی...
  15. فاخر

    عشق کی فقید المثال کہانی لاہوری جوڑے کی

    ایک شعر میں نے اپنی تازہ غزل میں کہی تھی : ’’لاریب کہ انساں کو کرتا ہے عطا معراج وہ عشق جو فطرت میں الہام حقیقی ہو ‘‘ بی بی سی ہندی کی معرفت لاہور کے اس جوڑے کی ویڈیو کی دیکھی ،تو بے ساختہ یہ شعر یاد آگیا،میں نے جب یہ ویڈیودیکھی تو،اپنے اس شعر کی جاودانی پر یقین ہوگیا،ملہم حقیقی نے شاید...
  16. فاخر

    توجہ توجہ : ہم صفیرو امداد کُن، بحق شیخ خلیل بن احمد!

    عروض و تقطیع کے ماہرین مرد و خواتین اور ہم جیسے مبتدی طلبائے کرام! سلام مسنون و آداب و تسلیمات! ھمارے ایک ہندوستانی دوست ہیں، ماشاءاللہ جید عالم و مفتی ہیں،نئے نئے فارغ ہوئے ہیں، انہیں نہ جانے کہاں سے درج ذیل نظم مل گئی، انہوں نے حضرت جھنگوی صاحب کی شان میں یہ چند اشعار فیس بک پر پوسٹ فرمایا...
  17. فاخر

    عروضی صاحبان سے ایک سوال:

    عروضی صاحبان سے ایک سوال: معروف صوفی شاعر شاہ نیازبریلوی کی ایک غزل مجھے بہت ہی پسند ہے ، وہ غزل یہ ہے : یار کو ہم نے جا بجا دیکھا کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا کہیں ممکن ہوا کہیں واجب کہیں فانی کہیں بقا دیکھا اس غزل کا ایک شعر ’’فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن‘‘ کے وزن پر ہے ،جب دوسرا شعر’ فعِلاتن...
  18. فاخر

    کاشانۂ رقصاں میں....

    کاشانۂ رقصاں میں........ فاخر مہجوری و وحشت کو دعوائے رسائی ہو اور میری نگاہوں میں تصویر نیازیؔ ہو اے مطرب و سازندو! چھیڑو کوئی ایسا ساز جو وصل و تقرب کی خوشیوں کا پیامی ہو واللہ لبِ لعلیں میں ایسی فصاحت ہے وہ نطق بیاں ہو جب ہر سمت خموشی ہو ہوتی ہے شبِ ہجراں بیداد سی یہ خواہش اے کاش کبھی...
  19. فاخر

    اصلاح: تجدیدِ وفا کرلو

    ’’ تجدیدِ وفا کرلو‘‘ افتخاررحمانی فاخرؔ اے باد صبا جاؤ ، پیغام مرا کہہ دو جو مجھ سے ،خفا ہے اُس محبوبِ جفا رو سے ! پیغام مرا کہہ دو! کہنا کہ جسے تم نے، بے چین کیا ہے وُہ! رو رو کے بصد الفت، ہرآن و گھڑی تم کو ہر لمحۂ فرقت میں آواز تمہیں دے کر مضطر ہے پریشاں ہے ! اے بادِ صبا جاؤ ، پیغام مرا...
  20. فاخر

    ’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

    غزل افتخاررحمانی فاخر سُرورِ غم بتائے جا رہا ہوں میں کوئی قصّہ سنائے جا رہا ہوں میں بصد اُلفت تری یادوں کو میرے یار لہو دل کا پلائے جا رہا ہوں میں جفاؤں کے جو تیری نقش ہیں دِل پر اُنہیں دل سے مِٹا ئے جا رہا ہوں میں تری آہٹ ہُوئی جب، راہوں میں تیری دل و مژگاں بچھائے جا رہا ہوں میں ملا ہے...
Top