دعا معزز احباب کے خدمت میں!

فاخر

محفلین
معزز احباب کے خدمت میں!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماہِ مقدس تمام برکات و فضائل ، خوشیوں اور شادمانیوں کے ساتھ تمام مسلمانوں پر جلوہ فگن ہوچکاہے۔ امید کہ حسبِ توفیق نماز تراویح ، روزہ، تلاوت قرآن پاک اور دیگر عبادات میں مصروف ہوں گے،اور ماہِ مقدس کی برکات و فضائل سے بہرو بھی ہو رہے ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کو نماز،نوافل ، تلاوت قرآن پاک اور دیگر عبادت کی خوب خوب توفیق بخشے آمین، اور عالمگیر وبا ’’کرونا وائرس‘‘ کی تباہی و بربادی سے بٰھی ہم سبھوں کو محفوظ رکھے ، آمین ثم آمین۔
یوں تو زندگی خود ایک حادثہ ہے، ہم آئے دن اموات کی خبریں سنتے رہتے ہیں ، جب سے کرونا نامی وبا کا ظہور ہوا ہے ، تب سے مستقل اموات کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔ لیکن ہمارے لئے ۳؍ اپریل کو سب سے بڑا حادثہ پیش آیا ۔ ہمارے پیر و مرشد امیر شریعت بہار و اڑیسہ ، مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی ،مونگیر و جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکی وفات حسرت آیات ہمارے لئے سب سے بڑا حادثہ جانکاہ ہے۔ حضرت علیہ الرحمہ کی شخصیت نہ کہ صرف صوبہ بہار اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے لئے خدا کی نعمت تھی ، بلکہ پورے ملک کے لئے بھی نعمت غیر مترقبہ تھی۔ ان کے جانے کے بعد سالہا سال تک کیلئے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ شاید پر ہوسکے۔ حضرت نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے ذریعہ حکومت ِ وقت کو ’’جیسے کو تیسا ‘‘ جواب دیا تھا۔ بالخصوص طلاق ثلاثہ اوربابری مسجد کے مسئلہ پر حضرت امیر شریعت کا بیان میڈیاکی توجہ کا مرکز بنا تھا ۔
آپ تمام حضرات سے مؤدبانہ اور عاجزانہ درخواست ہے کہ اِس مبارک مہینے میں جہاں اپنے لئے ، اپنے اہل و عیال اور احباب کے لئے دعائے خیر کریں، وہیں حضرت امیر شریعت علیہ الرحمہ کے رفع درجات کے لئے بھی دعا کریں، اللہ تعالیٰ حضرت امیر شریعت کی مغفرت فرما کر ان کے درجات بلند فرمائے،قوم کو ملت کو ان کا نعم البدل بھی عطا فرمائے، آمین ۔
آپ کا
افتخاررحمانی فاخرؔ ، نئی دہلی
 
Top