نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    احبابِ کرام! دو سال پرانی ایک غزل پیشِ خدمت ہے ۔ شاید ایک دو اشعار کسی کام کے ہوں ۔ آپ کے ذوقِ نظر کی نذر کرتا ہوں! ٭٭٭ جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا لیتے ہیں لوگ نام کسی مہربان کا آشوبِ تشنگی میں یہ تسکیں بھی کم نہیں احساں نہیں ہے سر پہ کسی سائبان کا دل مصلحت پسند تھا ، شوق انتہا پرست...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    ایک نسبتاً تازہ غزل احبابِ کرام کے پیش خدمت ہے ۔ امید ہے کچھ اشعار آپ کے ذوقِ عالی تک باریاب ہوں گے۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! *** ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے بات وہ تو سبھی سمجھتے تھے جیت کر ہم اُنہیں زمانے سے جنگ جیتی ہوئی سمجھتے تھے کتنے سادہ تھے ہم بچھڑتے وقت ہجر کو عارضی سمجھتے تھے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ سخن کے آداب

    اقدار و آداب تہذیب و تمدن کے عکاس ہوتے ہیں۔ ہمارے آداب و اقدار کا ہماری تاریخ اور مذہب سے گہرا تعلق رہا ہے۔ لیکن بدلتے زمانے کے ساتھ یہ آداب و اقدار زندگی کے ہر پہلو سے رفتہ رفتہ معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ ذرائع مواصلات اور تیز رفتار سہولیاتِ سفر نے دنیا کو سکیڑ کر گویا ایک چھوٹی سی بستی کی شکل دے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    احبابِ کرام ! ایک سہ غزلہ آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نذر ہے ۔ اس میں پہلی غزل تو تین چار سال پرانی ہے لیکن بقیہ دو غزلیں رواں سال کا حاصل ہیں ۔ اس سال وطنِ عزیز جن نشیب و فراز سے گزرا وہ تمام محبِ وطن حلقوں میں ہر ہر پہلو سے گفتگو کا محور رہے ہیں ۔ آخری دو غزلیں انہی فکری مباحث کا نتیجہ ہیں ۔ ان دو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن...
  6. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    ایک طویل عرصے کے بعد بزمِ سخن میں حاضری کا موقع ملا ہے ۔ اس غیر حاضری کے دوران سات آٹھ تازہ غزلیں اور دو نظمیں پردۂ خیال سے صفحۂ قرطاس پر منتقل ہوئیں ۔ وعید ہو کہ میں ہر ہفتے عشرے ایک تازہ کلام آپ صاحبانِ ذوق کی خدمت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ وارننگ دے دی ہے ۔ 😊 ایک غزل حاضر ہے ۔ امید...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ٹیگ، نوٹیفکیشن اور ذاتی پیغامات کا مسئلہ

    محفل کے پرانے ورژن میں ایک سہولت یہ تھی کہ جب کسی کو ذاتی پیغام بھیجا جائے تو مرسل الیہ کے پیغام پڑھنے کی اطلاع لکھی ہوئی آجاتی تھی اور یہ اطمینان ہوجاتا تھا کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے ۔ لیکن اب ایسا کوئی فیچر نظر نہیں آرہا ۔ دوسری بات یہ کہ ایک طویل عرصے بعد یہاں آمد پر مجھے اپنے ان باکس میں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    احبابِ کرام! ایک سہ غزلہ آپ کے ذوق کی نذر ہے ۔ ان میں کچھ اشعار پرانے ہیں اور کچھ تازہ ۔ چند روز پہلے میردرؔد کا ایک شعر دیکھ کر اپنی ایک پرانی غزل یاد آئی اور پھر کچھ تازہ اشعار اس میں اضافہ ہوئے ۔ امید کہ کچھ اشعار آپ کو ضرور پسند آئیں گے ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ آگہی سو غموں کا اک...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    کل سہ پہر سے جو بارش شروع ہوئی تو رات گئے تک نہیں تھمی۔ کبھی ہلکی، کبھی تیز۔ شام ڈھلے سرد ہوا کے جھونکوں نے بارش کی دھاروں کو اپنے ساتھ لہرانا بھی سکھادیا۔ چھت اور دیواروں پر بوندوں کا ساز بجنے لگا تو میں چائے کا کپ لے کر گھر کے باہر ڈیوڑھی میں کرسی پر آبیٹھا ۔ سڑک پر دور دور تک بے شمار آبی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    یادش بخیر! سات ہزار میل اور چار دہائی اُدھر کا قصہ ہے ۔ گرمیوں کی ایک شام ایک دوست سے سرِ راہے ملاقات ہوئی ۔ نام تو ان کا بھلا سا تھا لیکن یار دوست انہیں پیار سے کاکا کہا کرتے تھے ۔ کاکا ملتے ہی کہنے لگے: ظہیر بھائی ، گرمی بہت ہے ۔ ذرا سربت پلوادیجئے ، نقطے لگا کے۔ میں نے جواباً کہا: چلو ،...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    بہت عرصے کے بعد کچھ تازہ اشعار احبابِ محفل کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔ خاکدان کا مجموعہ ترتیب دینے کے بعد بھی کئی ساری پرانی غزلیں اور نکل آئی ہیں ۔ چند ایک کی نوک پلک درست کرکے مکمل بھی کرلیا ہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا ارادہ ہے ۔ فی الحال یہ تازہ اشعار دیکھئے گا ۔ امید ہے کہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    عرضی بخدمتِ عالیہ جناب میر منشی صاحب بتوسط ہیڈ محرران بحضور عالیجناب بلند اقبال میر منشی صاحب ! خدمت عالیہ میں عرض ہیکہ فدوی عرصہ قدیم سے سرکار ِ ھٰذامیں حاضری دیتا چلاآرہا ہے ۔ بندہ گاہے بگاہے حسبِ دستور دست بستہ سر خمیدہ حاضر ہوتا ہے اور بساط بھر خوشہ چینی کے بعد شادکام اپنے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    شمس الرحمٰن فاروقی مرحوم کی مشہور اور مقبول کتاب " شعر ، غیر شعر اور نثر" اردو کے تنقیدی ادب میں اہم حیثیت کی حامل ہے ۔ اس کتاب کا پہلا مضمون "شعر ،غیر شعر اور نثر" اس قدر دلچسپ اور فکر انگیز ہے کہ اسے بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ اتفاق سے یہ مضمون ریختہ کی ویبگاہ پر یونیکوڈ میں مل گیا ۔ اردو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    چند منٹ پہلے محفل میں داخل ہوا اور تازہ ترین دھاگوں پر نظر ڈالی تو یہ منفرد کلام نظر سے گزرا ۔ پڑھ کر دل پر اتنا اثر ہوا کہ بے اختیار اور فی الفور ایسا ہی کلام مجھ سے بھی سرزد ہوگیا ۔ ملاحظہ فرمائیے گا ۔ اختتام کا درمیان دن کے دو بجے جب دوددھ جیسی سرمئی شام یکایک اپنےاختتام کو پہنچی تو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    تنقید کے موتی

    ارادہ ہے کہ اس دھاگے میں وقتاً فوقتاً اردو کے تنقیدی ادب سے چنیدہ کچھ ایسے شاہکار جملے یا پیراگراف پوسٹ کروں جو یاد رکھنے کے قابل ہیں اور لکھاری کے لئے رہنما اصولوں کا کام دیتے ہیں ۔ اگر احباب بھی اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیں تو ان کے اقتباسات کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    پرانے کلام سے ایک اور غزل احبابِ محفل کی خدمت میں پیش ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ اب پانچ چھ پرانی غزلیں اور بچی ہیں اور ان سب کی داد اور بیداد بھی تابش بھائی کے حصے میں جائے گی ۔ میں بری الذمہ ہوں ۔ ٭٭٭ زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی اُس کے چھونے سے مرے زخم...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    متروکہ کلام سے ایک اور پرانی نظم پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں کہ آپ دوستوں کا یہی تقاضا تھا ۔ اس نظم کا نام اردو میں نہ ہونے کے لئے معذرت۔ باوجود کوشش کے ڈیژا وُو کا اردو متبادل مجھے نہیں مل سکا ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ڈیژا وُو عالمی طور پر شاید ہر زبان میں معروف ہے اس لئے اسی عنوان کو برقرار...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اک بادباں شکستہ طغیانیوں میں دیکھا

    احبابِ کرام! اب کھُرچن کی باری آگئی ہے ۔ کچھ پرانی غزلیں ڈھونڈ ڈھانڈ کر جھاڑ پونچھ کر ٹائپ کرلی ہیں اور یہاں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے ۔ میں تو انہیں شائع کرنے کے بارے میں متردد تھا لیکن تابش بھائی نے انہیں بنظرِ غور دیکھ کر بکمالِ مہربانی سندِ توثیق عطا فرمائی اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔ چنانچہ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    ایک دو غزلہ احباب محفل کے ذوق کی نذر ہے ۔ اس میں پہلی غزل مسلسل ہے ۔ آپ اہل ذوق کی آراء اور تبصرے میرے سخن کے لئے ہمیشہ روشنی اور روشنائی کا کام دیتے ہیں ۔ امید ہے کہ آپ کو کچھ اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ عشق پھر سے مجھے نیا کر دے ہر بھرے زخم کو ہرا کر دے آسرا چھین لے مسیحا کا مجھے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    بعض محفلین جو اپنے مراسلوں میں مختلف قسم کی ایموجی (المعروف بہ شتونگڑہ) لگاتے ہیں ان میں سے اکثر کا مطلب مجھے نہیں معلوم ۔ اگر کوئی محفلین ان شتونگڑوں کے معنی اور محلِ استعمال پر سفید رنگ کی روشنی ڈال دے توبیحدکرم ہوگا ۔ ( البتہ لیزر بیم سے پرہیز کیا جاوے کہ ہماری ٹِپنیاں ذرا کمزور...
Top