ٹیگ، نوٹیفکیشن اور ذاتی پیغامات کا مسئلہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محفل کے پرانے ورژن میں ایک سہولت یہ تھی کہ جب کسی کو ذاتی پیغام بھیجا جائے تو مرسل الیہ کے پیغام پڑھنے کی اطلاع لکھی ہوئی آجاتی تھی اور یہ اطمینان ہوجاتا تھا کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے ۔ لیکن اب ایسا کوئی فیچر نظر نہیں آرہا ۔

دوسری بات یہ کہ ایک طویل عرصے بعد یہاں آمد پر مجھے اپنے ان باکس میں کوئی نوٹیفکیشن یا ٹیگ نہیں ملا جبکہ بعض دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیگ کیا تھا ۔ کیا ٹیگ اور نوٹیفکیشن کے نظام میں کچھ تبدیلیاں ہوگئی ہیں ؟!

چند ماہ پہلے پاسورڈ بھول گیا اور محفل میں داخلے کی متعدد بار کوشش کی ۔ داخلے کے صفحے پر موجود پاسورڈ کی بازیابی کا نظام کئی بار استعمال کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ کیا یہ نظام غیر فعال ہے یا اس میں کوئی مسئلہ ہے؟

زیک
سعادت
تکنیکی معاونین اگر کچھ وقت نکال کر اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں اور ان الجھنوں کو دور کردیں تو ممنون رہوں گا ۔ اللہ کریم آپ حضرات کو خیر وعافیت سے رکھے ۔
 
زیک

مسافر
محفل کے پرانے ورژن میں ایک سہولت یہ تھی کہ جب کسی کو ذاتی پیغام بھیجا جائے تو مرسل الیہ کے پیغام پڑھنے کی اطلاع لکھی ہوئی آجاتی تھی اور یہ اطمینان ہوجاتا تھا کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے ۔ لیکن اب ایسا کوئی فیچر نظر نہیں آرہا ۔
یہ فیچر نئی ورژن میں میں بھی مس کر رہا ہوں۔
دوسری بات یہ کہ ایک طویل عرصے بعد یہاں آمد پر مجھے اپنے ان باکس میں کوئی نوٹیفکیشن یا ٹیگ نہیں ملا جبکہ بعض دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیگ کیا تھا ۔
اطلاعات کچھ عرصہ بعد ایکسپائر ہو جاتی ہیں۔ آپ کافی عرصہ بعد آئے ہیں۔
چند ماہ پہلے پاسورڈ بھول گیا اور محفل میں داخلے کی متعدد بار کوشش کی ۔ داخلے کے صفحے پر موجود پاسورڈ کی بازیابی کا نظام کئی بار استعمال کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ کیا یہ نظام غیر فعال ہے یا اس میں کوئی مسئلہ ہے؟
سرور کا ای میل نظام گڑبڑ ہے۔ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں اسے دیکھ نہیں پایا اور مستقبل قریب میں بھی یہ مشکل ہی ہے کہ مجھے وقت ملے۔ دیگر تکنیکی معاونین بھی شاید مصروف و غائب ہیں۔ اردوویب کو ایک فعال ٹیم کی ضرورت ہے۔
 
Top