االسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،
معزز اراکین یہ بات آپ سب محسوس کر سکتے ہیں کہ پچھلے چند روز سے محفل پر سیاست پر شروع ہونے والی بحثیں فرقہ بازی کے پس منظر کا رنگ لیتی جا رہی ہیں۔ گو کہ ہم سب اپنی عادت اور تربیت کے باوصف اس فرقہ بازی کے پس منظر سے شاید انکار کریں لیکن ان بحثوں میں استعمال کئے جانے...